geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فرانس بار بار دہشت گردوں کے نشانے پر، آغاز پچیس برس قبل ہوا تھا

July 26, 2020July 26, 2020 0 1 min read
France Police
Share this:

France Police

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) پچیس سال قبل فرانس ایک بڑے دہشت گردانہ حملے سے لرز اٹھا تھا۔ مسلم انتہا پسندوں کے اس حملے نے جہاں ایک طرف فرانسیسی سماج میں تفریق پر سے پردہ اٹھایا وہیں دہشت گردوں کی ایک نئی نسل کو بھی جنم دیا۔

ایک چوتھائی صدی قبل فرانسیسی دارالحکومت پیرس کا وسطی حصہ شام ساڑھے پانچ بجے ایک زور دار دھماکے سے لرز اٹھا تھا۔ اس دھماکے سے آٹھ افراد ہلاک اور قریب ایک سو زخمی ہو گئے تھے۔ یہ دھماکا ساں مشیل نوٹرے ڈیم میٹرو اسٹیشن پر ہوا تھا۔ دھماکے کے مقام تک فوری طور پر پہنچنے والے وزیر اعظم آلاں ژوپے اور صدر ژاک شیراک اس بات سے بے خبر تھے کہ پچیس جولائی سن 1995 کو ہونے والا یہ دھماکا، سارے ملک میں وقفے وقفے سے ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شروعات تھی۔

ابتدائی تفتیش سے پتا چلا کہ دھماکوں میں الجزائر سے مہاجرت کرنے والے مسلمان خاندانوں کی نئی نسل کے کچھ ایسے نوجوان ملوث ہیں، جن کا تعلق ‘آرمڈ اسلامک گروپ (GIA) نامی ایک شدت پسند گروہ سے تھا۔ ان دھماکوں نے شمالی افریقی ملک الجزائر میں مسلمان انتہا پسندوں اور فوج کے درمیان جاری مسلح تحریک کو ایک طرح سے فرانس میں لا کھڑا کیا، جو اس ملک کا سابقہ حکمران بھی تھا۔

تفتیشی عمل میں فرانسیسی حکومت نے سلامتی کے تمام ادروں کو متحرک کیا۔ اس دوران کئی اقدامات اٹھائے گئے جن میں بڑے فرانسیسی شہروں کے ان مضافاتی علاقوں کی نگرانی بھی تھی جہاں مسلمان تارکین وطن کثرت سے آباد تھے۔ اسی دوران سکیورٹی اہلکار پچیس جولائی کے حملوں میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ سبھی الجزائر میں پیدا ہونے والے وہ نوجوان تھے، جن کو ان کے والدین ہجرت اختیار کرتے وقت ساتھ فرانس لے آئے تھے۔

پیرس میں بم نصب کرنے والا چوبیس سالہ خالد کلکال لیوں شہر کا رہائشی تھا۔ کلکال لیوں کے قریبی جنگلاتی علاقے میں گرفتاری کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے مارا گیا اور اس کے بقیہ ساتھیوں کو عدالت نے عمر قید کی سزائیں سنا دیں تھیں۔

ان دہشت گردانہ حملوں نے فرانسیسی حکومتی حلقوں کو مختلف شہروں کے مضافاتی علاقوں پر توجہ مرکوز کرنے کا احساس بھی دلایا۔ اندازہ لگایا گیا کہ یہی علاقے دہشت گردی کی افزائش کے مقامات ہیں۔ بیس برس بعد سات جنوری سن 2015 میں ہونے والے ایک درجن دہشت گردانہ حملوں نے ایک پھر واضح کر دیا کہ فرانس کو ‘داخلی دہشت گردی کا سامنا ہے۔ سات جنوری کے حملوں میں بھی دو الجزائری نژاد حملہ آور شامل تھے۔

جرمن فرنچ انسٹیٹیوٹ (DFI) کے محقق اشٹیفان زائیڈنڈورف کا خیال ہے کہ یہ صورتحال فرانس کے نوآبادیاتی ماضی سے جڑی ہے کیونکہ الجزائر وہ واحد ملک تھا جس کو ‘مین لینڈ میں ضم کر دیا گیا تھا۔ سن 1962 میں الجزائر کی آزادی پر بحیرہ روم کے آر پار فرانس کی سرزمین کا خاتمہ ہو گیا۔ زائیڈنڈورف کا کہنا ہے کہ فرانس میں آباد الجزائری خاندانوں کی تیسری اور چوتھی نسل بہتر زندگی بسر کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہے اور فرانس کا بہتر سماجی سہولیات کا وعدہ بھی ابھی تک ادھورا ہی ہے۔ زائیڈنڈورف کے مطابق وعدے اور حقیقت میں تفریق ہی اصل مسئلہ ہے۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post ترکی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں پھر رائیگاں گئیں، صدر ایردوان
Next Post شکاگو میں بھی کرسٹوفر کولمبس کا متنازعہ مجمسہ ہٹا دیا گیا
Christopher Columbus Statue

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.