geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستانی معیشت میں بہتری، کیا یہ سچ ہے؟

July 30, 2020 1 1 min read
Hafeez Shaikh
Share this:

Hafeez Shaikh

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دروان حکومتی پالیسیوں، محصولات اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے باعث ملکی معیشت میں مثبت رجحان متوقع ہے۔

پاکستانی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وبا کی دوران دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی معیشت سکڑی لیکن پاکستان کے مرکزی بینک کی پالیسیوں، حکومت کے احساس پروگرام اور مکمل لاک ڈاؤن کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کے باعث جولائی میں پاکستانی معیشت میں بہتری کی توقع کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ مالی سال دو ہزار بیس میں پاکستان کی شرح نمو منفی 0.4 فیصد رہی ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2019 کی نسبت مالی سال 2020 میں پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 78 فیصد کم ہوا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ پاکستان نے امپورٹس یا درآمدات کو کافی بڑی تعداد میں کم کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں بیرون ملک سے بھیجی جانے والی رقوم سے حاصل ہونے والے زر مبادلہ میں بھی قریب دو ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی مالی سال 2020 میں 88 فیصد اضافے کے ساتھ 2.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد میں صحافی شہباز رانا معاشی امور کے ماہر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تو کافی عرصے سے کم کیے جانے کی کوششیں جارہی ہیں لیکن یہ کہنا ابھی قبل ازوقت ہے کہ ملک کی اقتصادی حالت میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا،” ایک امید کی کرن تو نظر آرہی ہے لیکن ابھی حتمی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔‘‘ شہباز رانا کہتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے مثبت اشارے دیے جارہے ہیں لیکن ساتھ ہی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ

اگر عید الاضحیٰ پر کورونا وائرس کی وبا بڑھتی ہے تو شرح نمو میں گراوٹ کا خدشہ بڑھ جائے گا۔

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھنے کے حوالے سے شہباز رانا کا کہنا تھا کہ مالی سال 2020 میں حکومت کو پاکستان میں ٹیلی کام کمپنیوں کے لائسنسز کی فیس موصول ہوئی ہے جس سے ‘فارن ڈائریکٹ انوسٹمینٹ‘ یا ایف ڈی آئی میں اضافہ ہوا ہے لیکن یہ دیر پا اضافہ نہیں ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز کے بزنس اسکول کے ڈین ڈاکڑ اشفاق احمد کہتے ہیں کہ پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی سال 2018 میں بیس ارب ڈالر تھا اب یہ خسارہ صرف تین ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ پاکستان کے فارن ایکسچینج ریزروز میں بھی اضافہ ہو ا ہے لیکن جن پالیسیوں کے تحت کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے کو کم کیا گیا انہی پالیسیوں کے باعث ملک کی معیشت کو نقصان پہنچا۔

ریمیٹنسس یا ترسیل رقم میں اضافے کے حوالے سے ڈاکٹر اشفاق احمد کہتے ہیں کہ یہ اضافہ اس لیے ہوا ہے کیوں کہ کورونا وبا کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بہت سے پاکستانیوں کو نوکریوں سے نکالا گیا ہے اور ان لوگوں نے اپنی جمع شدہ رقم پاکستان بھجوائی ہے۔ تاہم ڈاکٹر اشفاق ا‌حمد کا کہنا ہے کہ اس وقت حکومت کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا کیوں کہ ان حالات میں حکومت کے پاس بہت کم آپشنز ہیں۔ دنیا بھر میں معیشتیں سکڑ رہی ہیں اور پاکستان اس دنیا کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا،” پاکستان کی ایکسپورٹس تب ہی بڑھیں گی جب دنیا کے دوسرے ممالک کی معیشت بہتر ہوگی۔ ایسا نہیں لگتا ہے کہ مالی سال 2021 میں کوئی بہت بڑی مثبت تبدیلی آ سکتی ہے۔ مالی سال 2021 میں پاکستان کی معیشت میں شرح نمو ایک فیصد سے بڑھنے کی توقع ہے لیکن آبادی دو فیصد سے بڑھ رہی ہے اس کا مطلب ہے کہ ملک میں فی کس آمدنی کم ہوگی۔‘‘

Share this:
American Soldiers
Previous Post امریکا کا جرمنی میں تعینات اپنے 11800 فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان
Next Post عمران خان کی ٹیم کے اہم اراکین کا استعفیٰ، ملک کا نقصان؟
Dr. Zafar Mirza

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.