geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عمران خان کی ٹیم کے اہم اراکین کا استعفیٰ، ملک کا نقصان؟

July 30, 2020 1 1 min read
Dr. Zafar Mirza
Share this:

Dr. Zafar Mirza

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) تانیہ ادروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ کچھ تجزیہ کار ان استعفوں کے حق میں ہیں جب کہ کچھ اس پیش رفت کو ملک کا نقصان قرار دے رہے ہیں۔

عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ادروس کی جانب سے ٹوئٹر پر ان کے مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا،”میری شہریت کی وجہ سے ریاست کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور یہ ڈیجیٹل پاکستان کے مقصد کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ عوامی مفاد کی خاطر میں نے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔‘‘ دوسری جانب مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا،”میں نے وزیر اعظم کی ذاتی دعوت پر عالمی ادارہء صحت کو چھوڑا اور پاکستان آیا۔ وزیر اعظم کے مشیران سے متعلق منفی خبروں کے باعث میں استعفیٰ دے رہا ہوں۔‘‘ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ انہیں تسلی ہے کہ وہ اس وقت پاکستان چھوڑ رہے ہیں جب کورونا کی وبا کی شدت میں کمی ہو رہی ہے۔

اس خبر پر سوشل میڈیا پر منقسم رائے سامنے آئی۔ صحافی عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا،”ایک دن ، دو استعفے ۔۔۔ تحریک انصاف اب منتخب نمائندوں کو وزارتیں سونپے۔ غیر منتخب بیگ اٹھا کر گھر چلے جائیں گے۔ منتخب ہی جوابدہ ہیں۔ ‘‘

صحافی غریدہ فاروقی کا کہنا تھا،”تانیہ ایدروس نے دُہری شہریت پر ہوئی تنقید کو جواز بنا کر استعفی دیا جبکہ دوسری خبر یہ بھی ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان فاؤنڈیشن قائم کرنے کے تنازعے پر اُن سےاستعفی لیا گیا! جہانگیر ترین اس فاؤنڈیشن کا حصہ تھے۔ یاد رہے تانیہ ادروس کو پاکستان لانے اور عہدہ دلوانے والے بھی جہانگیر ترین تھے۔‘‘

صحافی مظہر عباس کا کہنا تھا،” میری رائے میں یہ پیش رفت عمران خان کے لیے بہتر ہیں۔ وزیر اعظم نے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر کے درست کیا۔‘‘

حالات حاضرہ پروگرام کے میزبان ارشد شریف کا کہنا ہے،”عمران خان کی حکومت کو اس بات پر داد دینی چاہیے کہ جب بھی ان پر تنقید کی جاتی ہے تو عمران خان اس حوالے سے فوری ایکشن لیتے ہیں۔ حکومتی ذرائع بتاتے ہیں کہ تانیہ ادروس سے استعفیٰ کا مطالبہ اس لیے کیا گیا کیوں کہ انہوں نے پرائیویٹ کمپنی بنانے سے متعلق غیر تسلی بخش جوابات دیے۔‘‘

تاہم کئی تجزیہ کاروں کی جانب سے ان حکومتی مشیران کے مستعفی ہونے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تجزیہ کار مشرف زیدی کا کہنا تھا،”مایوس کن، امید کرتے ہیں کہ کابینہ کے وہ اراکین اور میڈیا کی شخصیات جنہوں نے اس معاملے پر وزیراعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اب خوش ہو گئے ہوں گے۔ اس سسٹم سے قابل لوگوں کا صفایا کیا جارہا ہے۔ چھوٹے لوگوں کی جیت ہوگئی اور لیکن پاکستان ہار گیا۔‘‘

صحافی کامران خان کا کہنا تھا،” تانیہ ادروس اور ظفر مرزا کابینہ اور میڈیا کی کچھ شخصیات کی تنگ نظری کا نشانہ بن گئے۔ بیرون ممالک قابل پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔ وہ عزت کے حق دار ہیں نا کہ بے عزتی کے۔‘‘

Share this:
Hafeez Shaikh
Previous Post پاکستانی معیشت میں بہتری، کیا یہ سچ ہے؟
Next Post عمران خان کو عدالت سے نااہل کروایا جا سکتا ہے۔ سردار ایاز صادق
Sardar Ayaz Sadiq

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.