geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

غلاظت کی سیاست

August 4, 2020 0 1 min read
Karachi Rains
Share this:

  Karachi Rains

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) مزید بارشوں سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور فوج کا ذیلی ادارہ ایف ڈبلیو او ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں برسوں کا گند کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے متحرک ہوگئے۔

شہر میں صبح چھہ بجے سے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے اپنی ہیوی مشنری کے ساتھ گجر نالے کی صفائی شروع کی۔ ایف ڈبلیو او کے لفٹرز کو سیاہ رنگ کے گندے نالوں سے گاڑیوں کے ٹائر، بستر، پلاسٹک کا سامان اور دیگر گند کچرا نکالتے دیکھا گیا۔ اس موقع پر پولیس،رینجرز کے اہلکار تعینات نظر آئے۔

پاکستانی حکام کے مطابق صفائی کا کام کور کمانڈر کراچی کے زیر نگرانی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں سات اگست سے مون سون کی مزید بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

پچھلے ہفتے کی بارشوں کے بعد کراچی کے کئی علاقے اور راستے برساتی پانی میں ڈوب گئے تھے۔ مون سون کی ان بارشوں کے دوران کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی کے ریلے بہتے نظر آئے اور نشیبی علاقوں میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا تھا۔

وفاق میں حکمراں پی ٹی آئی نے ان حالات کے لیے پیپلز پارٹی کو مورد الزام ٹھہرایا اور سوشل میڈیا پر صوبائی حکومت کی بارہ سالہ کارکردگی پر کڑی تنقید سامنے آئی۔

پیر کو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنے وزرا سمیت شہر کے نالوں کا دورہ کیا اور متوقع بارشوں سے پہلے ہنگامہ بنیادوں پر صفائی کے احکامات دیے۔

پیپلزپارٹی کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے دور حکومت میں کراچی کے انفراسٹرکچر پر کام کیا ہے، جس کی بدولت شہر کی بڑی شاہراؤں سے بارش کا پانی چند گھنٹوں کے اندر نکل جاتا ہے۔ صوبائی وزرا کے مطابق شہر کے نالوں اور بعض نشیبی علاقوں میں ناجائز تجاوزات اور قبضوں کے باعث صفائی کے کام میں مشکلات آتی ہیں۔

کراچی شہر کے بڑے بڑے نالوں میں لوگوں کی طرف سے ہر قسم کا فضلہ پھینکنے اور مطلوبہ صفائی نہ ہونے کے باعث بارشوں کے دوران کئی نشیبی علاقے مصیبت میں گھر جاتے ہیں۔ پیپلزپارٹی اور اس سے پہلے ایم کیو ایم پر شہر میں لسانی سیاست اور ترقیاتی فنڈز خُردبرد کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پچھلے ہفتے بدھ کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور افواج پاکستان کو کراچی میں صفائی کا کام شروع کرنے کی ہدایات دی تھیں۔

پیپلزپارٹی کی حکومت کا کہنا ہے کہ کراچی میں جس حساب سے پورے ملک سے لوگوں کی ہجرت ہوئی ہے، صوبائی حکومت تنہا شہر کی ترقی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی اور اس کے لیے وفاق کو وسائل مہیا کرنے ہوں گے۔ صوبائی حکومت کے مطابق پی ٹی آئی نے شہر سے ووٹ لیے لیکن کراچی کی تعمیر و ترقی میں ہاتھ بٹانے کی بجائے اس کی حالت پر سیاست اور الزام تراشی کو ترجیح دی ہے۔

کراچی سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ تیز بارش کے بعد لاہور جیسے شہر کی بھی سڑکوں اور انڈر پاسز پر پانی جمع ہوجاتا ہے لیکن میڈیا اسے نظر انداز کر کے کراچی کو اچھالتا ہے کیونکہ بغض پیپلزپارٹی سے ہے۔

Share this:
Imran Khan - Hassan Rohani
Previous Post سعودی ایرانی تنازعے میں پاکستانی ثالثی کامیاب لیکن سست رفتار
Next Post ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوا، ہماری منزل سری نگر ہے: شاہ محمود
Shah Mehmood Qureshi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.