geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی ایرانی تنازعے میں پاکستانی ثالثی کامیاب لیکن سست رفتار

August 4, 2020 0 1 min read
Imran Khan - Hassan Rohani
Share this:

Imran Khan - Hassan Rohani

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے مطابق اسلام آباد کی طرف سے امریکا کی درخواست پر کی جانے والی سعودی عرب اور ایران کے مابین ثالثی کی کوششوں میں اب تک کی پیش رفت سست رفتار رہی ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی گزشتہ برس اکتوبر میں تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ لی گئی ایک تصویر
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی گزشتہ برس اکتوبر میں تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ لی گئی ایک تصویر

دبئی سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ بات عمران خان نے پیر تین اگست کو عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔ الجزیرہ نے اس انٹرویو کے کچھ حصے تین اگست کو نشر بھی کر دیے۔ مکمل انٹرویو بدھ پانچ اگست کو نشر کیا جائے گا۔

پاکستانی وزیر اعظم کو خلیج کے خطے کی دو طاقت ور لیکن حریف ریاستوں کے طور پر سعودی عرب اور ایران کے مابین ثالثی کی درخواست امریکا نے کی تھی۔ واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست کے بعد ہی عمران خان نے گ‍زشتہ برس اکتوبر میں تہران اور ریاض کے دورے کیے تھے۔

ان دوروں کا مقصد شیعہ اکثریتی آبادی والے اسلامی ملک ایران اور وہابی مسلک کی پیروکار قدامت پسند سعودی بادشاہت کے مابین بات چیت میں سہولت کاری تھا۔

عمران خان نے یہ ثالثی کوششیں اس وقت کی تھیں، جب خلیج فارس کے علاقے میں تیل کی صنعت سے جڑے مفادات پر وہ حملے کیے گئے تھے، جن کے لیے امریکا نے الزام ایران پر عائد کیا تھا۔ ان حملوں کا نتیجہ ایران اور سعودی عرب کے مابین شدید کشیدگی کی صورت میں بھی نکلا تھا۔

اس پس منظر میں عمران خان نے الجزیرہ ٹیلی وژن کے ساتھ انٹرویو میں کہا، ”ہماری سعودی عرب اور ایران کے مابین ثالثی کی کوششیں رکی نہیں ہیں۔ ہمیں کامیابی حاصل ہو رہی ہے، لیکن سست رفتاری سے۔‘‘

پاکستانی وزیر اعظم نے قطر کے اس نشریاتی ادارے کو بتایا، ”ہم نے ایران اور سعودی عرب کے مابین فوجی تصادم کا راستہ روکنے کی پوری کوشش کی اور ہماری یہ کوشش کامیاب رہی۔‘‘

ایران اپنے ہاں اسلامی انقلاب کے بعد سے خطے میں سعودی عرب کا بڑا حریف ملک ہے۔ امریکا کے ساتھ تہران کے تعلقات اُس وقت دوبارہ شدید کشیدہ ہو گئے تھے، جب صدر ٹرمپ نے تہران کے ساتھ اس کے متنازعہ جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی معاہدے سے 2018ء میں واشنگٹن کے یک طرفہ اخراج کا اعلان کر دیا تھا۔

Share this:
Protest
Previous Post ایغور مسلم اقلیت کے حقوق: چین پر مغربی دباؤ کا خیر مقدم
Next Post غلاظت کی سیاست
Karachi Rains

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.