geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی کے معتمد منوج سنہا جموں و کشمیر کے نئے لفٹننٹ گورنر مقرر

August 6, 2020 0 1 min read
Manoj Sinha
Share this:

Manoj Sinha

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وفاقی وزیر منوج سنہا کو بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کا نیا لفٹننٹ گورنر (ایل جی) مقرر کیا گیا ہے۔ وہ وزیر اعظم مودی کے معتمد اور حکمرا ں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنماوں میں سے ایک ہیں۔

اس سے قبل جموں و کشمیر کے لفٹننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے اپنا استعفی بھارتی صدر کو سونپ دیا تھا۔ انہیں بھارت کا کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل (محتسب اعلی) کے آئینی عہدہ پر فائز کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

صدارتی سکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے”صدر نے جناب گریش چندر مرمو کا جموں اور کشمیر کے لفٹننٹ گورنر کے طور پر استعفی قبول کرلیا ہے اور جناب منوج سنہا کو جموں و کشمیر کا اُس تاریخ سے لفٹننٹ گورنر مقرر کیا ہے، جس تاریخ کو وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔”

جموں و کشمیر کے لفٹننٹ گورنر کے عہدے سے جے سی مرمو کا استعفی اور منوج سنہا کو ان کا جانشین مقرر کیے جانے کا قدم ایسے وقت میں اٹھا یا گیا ہے جب جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت کا درجہ دینے والے آئین کی دفعہ 370 کو منسوخ کیے جانے کا ایک سال مکمل ہوا ہے۔ اس موقع پر پورے کشمیر میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ ہیں اور سیکورٹی کا پہرہ اتنا سخت ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت احتجاجی مظاہرے نہیں کرسکی۔ مودی حکومت نے گزشتہ برس پانچ اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کردی تھی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مودی حکومت نے ایک سیاست داں کو جموں و کشمیر کا نیا ایل جی بنا کر یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ حکومت سیاسی سرگرمیاں بحال کرنا چاہتی ہے۔ جے سی مرمو ایک بیورو کریٹ تھے۔ اور پچھلے نو ماہ کے دوران وہ مودی حکومت کے مطلوبہ ہدف کو حاصل نہیں کرسکے۔ اس سے قبل ستیہ پال ملک اور ارون نہرو کو چھوڑ کر جموں و کشمیر میں جتنے بھی گورنر بنائے گئے وہ یا تو سابق بیوروکریٹ تھے یا پھر ان کا تعلق سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے تھا۔

تجزیہ کاروں کا تاہم یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تو آنے والے دنوں میں ہی پتہ چل سکے گا کہ منوج سنہا کے ایل جی بنانے کے بعد جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں کس قدر بحال ہوپاتی ہیں اور وہاں جیلوں میں قید یا گھروں میں نظر بند سیاسی رہنماوں کو آزادی مل پاتی ہے یا نہیں۔ یہ سب کچھ دہلی پر منحصر کرے گا کہ وہ معاملات کو کس طرح آگے لے جاتی ہے۔ صرف سیاسی بیک گراونڈ والے شخص کو ایل جی مقررکردینے سے زمینی حالات تبدیل نہیں ہوسکیں گے الا کہ وہ خود کو سیاست دانوں، سیاسی جماعتوں اور عوام سے جوڑ ے۔

اس دوران نئی دہلی میں حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ ہفتوں میں سری نگر کا دورہ کرسکتے ہیں۔

منوج سنہا وزیر اعظم مودی کے معتمد اور بی جے پی کے سینئر رہنماوں سے میں سے ایک ہیں۔ وہ مواصلات کے وزیر اور ریلوے کے نائب وزیرکے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ مشرقی اترپردیش کے غازی پور پارلیمانی حلقے سے پارلیمان کے لیے تین مرتبہ منتخب ہوئے۔ تاہم 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں تین اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار افضل انصاری سے ہار گئے تھے۔

2017میں اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی زبردست کامیابی کے بعد انہیں ریاست کے ممکنہ وزیر اعلی کے طورپر دیکھا جارہا تھا لیکن قرعہ فال گورکھ پور سے پانچ مرتبہ پارلیمان کے لیے منتخب ہونے والے یوگی ادیتیہ ناتھ کے نام نکلا۔

منوج سنہا طالب علمی کے زمانے میں ہی سیاست سے وابستہ ہوگئے تھے۔ وہ بنارس ہندو یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر رہے۔ انہوں نے بھارت کے اعلی ترین تکنیکی تعلیمی اداروں میں سے ایک انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بنارس سے سول انجینئرنگ میں بی ٹیک اور ایم ٹیک کی ڈگریاں حاصل کیں۔ انہیں عوام کے ساتھ مضبوط تعلق استوار کرنے کی صلاحیت کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ تاہم پچھلے الیکشن میں وہ اس وقت تنازع کا شکار ہوگئے جب انہوں نے ایک انتخابی جلسے میں کہا کہ”اگر کوئی بی جے پی کے کارکن کے خلاف انگلی اٹھا ئے گا تو چار گھنٹے کے اندر اس کی انگلی سلامت نہیں رہے گی۔ اوراگر کسی نے بی جے پی کے کارکنوں کو آنکھ دکھانے کی کوشش کی تو اس کی آنکھیں سلامت نہیں رہیں گی۔”

ادھر جے سی مرمو کو بھارت کا نیا کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) بنائے جانے کی خبریں ہیں۔ چونکہ موجودہ سی اے جی راجیو مہرشی آٹھ اگست کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ہیں اوراس آئینی عہدے کو خالی نہیں رکھا جاسکتا۔ یہ ادارہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ حکومتی اداروں کے کام کاج سے متعلق رپورٹ دیتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق جموں و کشمیر کے پہلے لفٹننٹ گورنر جے سی مرمو پچھلے نو ماہ کے دوران مودی حکومت کے مطلوبہ ہدف کو حاصل نہیں کر سکے۔

مرمو کا تعلق مشرقی ریاست اوڈیشہ سے ہے لیکن وہ گجرات کیڈر کے انڈین ایڈمنسٹریٹیوسروسز کے افسر ہیں۔ وہ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے انتہائی معتمد سمجھے جاتے ہیں۔ اس لیے جب مودی اور امیت شاہ گجرات سے دہلی آئے تو انہیں بھی اپنے ساتھ لے آئے۔ مرمو پچھلے سال 30نومبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے تھے لیکن اس سے پہلے ہی اکتوبر میں انہیں جموں و کشمیر کا لفٹننٹ گورنر مقرر کردیا گیا۔

مرمو نے گزشتہ دنوں جموں و کشمیر میں الیکشن کرانے کی باتیں کہی تھیں جس پر بھارتی الیکشن کمیشن نے ان کی سخت سرزنش کی تھی۔

Share this:
Philippinen Corona-Pandemie
Previous Post فلپائن: کووڈ انیس سے جیت کر بھی زندگی کی بازی ہارنے والا شیر خوار
Next Post بیروت دھماکوں میں 135 ہلاکتیں، زخمیوں کی تعداد 5 ہزار تک پہنچ گئی
Beirut Blasts

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.