geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فلپائن: کووڈ انیس سے جیت کر بھی زندگی کی بازی ہارنے والا شیر خوار

August 6, 2020 0 1 min read
Philippinen Corona-Pandemie
Share this:

Philippinen Corona-Pandemie

فلپائن (اصل میڈیا ڈیسک) فلپائن میں کووڈ انیس کا شکار ہو کر بچ جانے والا کم عمر ترین شیر خوار اپنے والدین کے خوابوں کو چکنا چور کرتے ہوئے ایک اور مرض میں مبتلا ہو کر دم توڑ گیا۔

فلپائن میں کورونا کی وبا کے سبب در بدر ہونے والے ایک جوڑے کے ہاں پیدا ہونے والا بچہ اپنی پیدائش کے فوری بعد کووڈ انیس میں مبتلا ہوا تھا لیکن اُسے بچا لیا گیا تھا۔ اس بچے کے والدین اسے باسکٹ بال کھلاڑی بنانا چاہتے تھے۔ تاہم ایک اور بیماری اس شیر خوار کی موت اور والدین کے خوابوں کے بکھرنے کا سبب بنی۔

نوشی اپنے بیٹے کو اُس کے باپ کی طرح باسکٹ بال کا کھلاڑی بنانا چاہتی تھی۔ اس جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام امریکا کے مشہور باسکٹ بال کھلاڑی کوبی برائنٹ کے نام پر رکھا تھا۔اس امریکی کھلاڑی کو باسکٹ بال کی دنیا میں ایک لیجنڈ کی حیثیت حاصل تھی۔

برائنٹ رواں برس جنوری میں لاس اینجلس کے نزدیک ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ تب فلپائن کے اس جوڑے نے سوچا تھا کہ ان کے ہاں اگر لڑکا پیدا ہوا تو اُس کا نام کوبی رکھیں گے۔

نوشی اور اس کے شوہر منجارس کو کورونا وبا کے پھیلاؤ نے در بدر کر دیا۔ 19 سالہ نوشی اور 26 سالہ منجارس کو ایک طرف بیٹے کی پیدائش کی انتہا سے زیادہ خوشی تھی تو دوسری جانب منیلا میں ایک تعمیراتی پروجیکٹ کے لیے روزانہ مزدوری کر کے دیہاڑی کمانے والے منجارس کو کورونا کی وبا کے سبب اپنی نوکری سے اُس وقت ہاتھ دھونا پڑا جب مارچ کے مہینے میں فلپائن میں ملک گیر سطح پر سخت لاک ڈاؤن نافذ ہوا۔ یہ جوڑا چاہتا تھا کہ بچے کی پیدائش ان کے آبائی گھر میں ہو مگر وہ لاک ڈاؤن کے سبب سفر نہیں کر سکتے تھے۔ اس جوڑے کو طبی مشورہ بھی یہی دیا گیا کہ وہ زچگی کے لیے ہسپتال نہ جائیں بلکہ گھر میں ہی روایتی طور پر بچے کی پیدائش کا بندوبست کریں۔ 12 اپریل کو ایک تعمیراتی علاقے کی ایک کٹیا میں یہ بچہ پیدا ہوا، جس کی 15 ماہ کی ایک چھوٹی سی بہن کرسٹل اپنے بھائی سے کھیلنے کی منتظر تھی۔

منجارس کے مطابق اس بچے کی پیدائش بغیر کسی پیچیدگی کے بہت سہل طریقے سے ہو گئی تھی۔ کوبی کی پیدائش کے بعد چند روز اس فیملی نے اکٹھے اسی کٹیا میں گزارے۔

نو مولود کوبی کے والدین نے محسوس کیا کہ اُس کا پیٹ پھولتا جا رہا ہے اور شاید اسے سخت قبض ہے اور اُسے بخار بھی تھا۔ بچے کا باپ منجارس اُسے فوری طور سے بچوں کے ہسپتال لے کر گیا جہاں اس کا وائرس ٹیسٹ ہوا اور کوبی کے کووڈ انیس ٹیسٹ کا نتیجہ پوزیٹیو آیا۔ کوبی کے والدین کو کچھ سمجھ نہ آیا کہ ان کے نومولود بچے کو کورونا وائرس کہاں سے لگا۔ دونوں والدین، ان کی بیٹی کرسٹل اور پیدائش کے وقت موجود دائی سب کے ٹیسٹ کے نتائج نیگیٹیو آئے۔ تاہم جب دو ہفتوں کے بعد کوبی کا دوبارہ ٹیسٹ ہوا تو اس کا رزلٹ نیگیٹیو یا منفی تھا اور ڈاکٹروں نے اُسے کووڈ انیس فری قرار دیا۔ ساتھ ہی اُس کا قبض اور اس کے پیٹ کی سوجن بھی ٹھیک ہو گئی۔

28 اپریل کو کوبی کو نیشنل چلڈرنز ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ اُس روز کی ویڈیو فوٹیج میں کوبی کو اس کے والد کی بانہوں میں دیکھا گیا اور اس کے ارد گرد ہیلتھ ورکرز جمع ہو کر خوشیاں مناتے دکھائی دیے۔ ان کے ہاتھوں میں پوسٹرز تھے، جن پر درج تھا،” میں نے کووڈ انیس کو مات دے دی‘‘۔

کوبی اور اُس کے والد کو 14 روز قرنطینہ میں رہنا تھا تاہم منجارس کی خوشیاں اسے 14 روز بعد کی راحت کی طرف کھنچے لیے جا رہی تھیں۔ اُس کے بقول،” تب میں بہت خوش تھا کہ ہم گھر جائیں گے، میری فیملی آخر کار میرے بیٹے کو دیکھے گی، میری سب سے چھوٹی اولاد کو۔‘‘

بڑی مشکلوں سے یہاں تک پہنچنے والے اس خاندان کی خوشیاں بہت تھوڑے وقت کے لیے تھیں۔ قرنطینہ کے خاتمے کے تین روز بعد ہی کوبی کو نیشل ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ اُس کا پیٹ سوجا ہوا تھا، اُس کی ماں اس بار اپنے بچے کے ساتھ ہسپتال میں تھی کیونکہ وہ اُسے اپنا دودھ پلانا چاہتی تھی۔ منجارس دوبارہ سے قرنطینہ میں چلا گیا اور اُس نے اپنے ایک پڑوسی سے موبائل فون ادھار لیا تاکہ اپنے بیٹے اور اُس کی ماں کو ویڈیو کال پر دیکھ سکے۔

کوبی کی پائیوپسی رپورٹ سے پتا چلا کہ وہ ایک انتہائی نایاب مرض میں مبتلا ہے جسے ‘ہراشپرنگ ڈیزیز‘ کہتے ہیں۔ اس مرض میں بڑی آنتوں میں انتہائی خطرناک انفیکشن ہوجاتا ہے جس کے سبب آنتوں سے ‘فُضلہ‘ گزر نہیں پاتا اور اس رکاوٹ کے سبب پیٹ پھولنا شروع ہو جاتا ہے۔ عموماً اس کا علاج سرجری یا جراحی سے کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر کوبی کو سرجری کے قابل بنانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم اُس کی حالت بگڑتی گئی اور آخر کار وہ 4 جون کو دم توڑ گیا۔ تب وہ دو ماہ کا بھی نہیں تھا۔

نیشنل چلڈرن ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق کوبی کی موت کا سبب ‘سیپسس‘ یعنی مدافعتی نظام کی اوور ایکٹیویٹی بنی جو کہ ایک انفیکشن کی وجہ سے جنم لینے والا عمل ہے۔

یہ امر ہنوز واضح نہیں کہ آیا کووڈ انیس اس نوزائیدہ بچے میں پائی جانے والی بیماری کو بڑھاوا دینے کا سبب بنا یا نہیں؟ فلپائن کے محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 23 جولائی سے اب تک ملک میں نوزائیدہ بچوں میں کووڈ انیس کے 272 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں سے 12 بچے ہلاک ہو چُکے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے سبب منجارس اپنے بیٹے اور اُس کی ماں سے ملنے ہسپتال نہ جا سکا۔ کوبی کی موت کو کووڈ انیس سے منسوب نہیں کیا گیا اس لیے اس کی موت کے بعد منجارس اور اُس کی بیوی کو دو روز اپنے گھر پر اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ گزارنے کی اجازت دی گئی۔

Share this:
Hiroshima Anniversary
Previous Post جوہری ہتھیاروں پر کنٹرول کے لیے نئے اقدامات کی ضرورت ہے: جرمنی
Next Post مودی کے معتمد منوج سنہا جموں و کشمیر کے نئے لفٹننٹ گورنر مقرر
Manoj Sinha

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.