geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت فوجی سازو سامان کی 100 سے زائد مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کرے گا

August 10, 2020 1 1 min read
Weapons
Share this:

Weapons

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی وزارت دفاع کے مطابق اس پابندی کے نتیجے میں ہتھیاروں کی پیداوار میں بھارت خود پر زیادہ انحصار کر سکے گا۔ کورونا وبا کے بعد سے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں داخلی پیداوار بڑھانے پر زور دیا ہے۔

بھارت کی وزارت دفاع نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ملک میں داخلی پیداوار بڑھانے کی کوشش کے لیے فوجی ساز و سامان کی 101 مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کی جائے گی۔
نئی دہلی کا یہ اقدام وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بھارت کو ’آتم نربھر‘، یعنی ایک خود انحصار قوم بنانے کی خواہش کا حصہ ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت اس سال کے دوران اور سن 2024 تک چند مخصوص فوجی درآمدات پر پابندی کو آہستہ آہستہ نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اور اس فہرست کو وقفے وقفے سے اپ ڈیٹ یا پھر اس میں توسیع کی جائے گی۔

راج ناتھ سنگھ کے بقول یہ دفاع میں خود انحصاری کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا، ’’ہمارا مقصد بھارتی دفاعی صنعت کو مسلح افواج کے تقاضوں کے مطابق بہتر کرنا ہے تاکہ وہ مقامی اسلحہ سازی کے مقصد کے لیے بہتر طور پر تیار ہوں۔‘‘

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپوٹوں کے مطابق درآمدی پابندی کی فہرست میں شامل فوجی ساز و سامان میں گولہ بارود، سونارس اور ریڈار سے لے کر رائفلز ، طیارہ شکن توپوں والے جہاز، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹرانسپورٹر شامل ہیں۔

اس برس مئی میں جب مودی نے ’آتم نربھر‘ مہم کا اعلان کیا تو نئی دہلی حکومت نے کہا کہ ایسے اسلحہ کی درآمد روک دی جائے گی جو ملک کے اندر ہی تیار کیے جا سکتے ہیں۔ اس کا مقصد کورونا بحران کے دوران قومی معیشت کو خود انحصار بنانا تھا۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اپریل میں شائع ہونےوالے ایک جائزے کے مطابق، امریکا اور چین کے بعد بھارت گزشتہ سال کے دوران عسکری سازوسامان کا تیسرا بڑا خریدار تھا۔

سرد جنگ کے دوران، بھارت زیادہ تر فوجی سازوسامان کے لیے سابق سوویت یونین پر انحصار کرتا تھا۔ اس کے بعد اس نے امریکا کا رخ کیا اور تجارت کو مزید وسیع کردیا

بھارت کے لیے جدید فوجی سازوسامان کی خریداری کے لیے فروری میں وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ارب ڈالر سے زیادہ کے معاہدے پر دستخط کیے۔

کورونا کی وبا کے بعد سے وزیراعظم مودی ملک میں تیار کی جانے والی اشیاء جیسے ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) کو فروغ دینے اور بھارت کی چھوٹی کمپنیوں کے تحفظ کے لیے زور دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے ’آتم نربھر‘ مہم کے ساتھ ساتھ اپنے ’میک ان انڈیا‘ پروگرام کا بھی آغاز کیا تھا۔

Share this:
Pakistan Bureau of Statistics
Previous Post انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کی برآمدات میں 18.56 فیصد اضافہ
Next Post لبنان کے چھ ارکان پارلیمنٹ اور وزیر اطلاعات نے استعفیٰ دے دیا
Manal Abdel Samad

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.