geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لبنان کے چھ ارکان پارلیمنٹ اور وزیر اطلاعات نے استعفیٰ دے دیا

August 10, 2020 0 1 min read
Manal Abdel Samad
Share this:

Manal Abdel Samad

لبنان (اصل میڈیا ڈیسک) لبنانی پارلیمنٹ کے چھ ارکان اور ایک رکن کابینہ نے بیروت میں ہونے والے ہلاکت خیز دھماکوں کے بعد منتخب ایوان کی رکنیت اور وزارت سے علی التربیت استعفے دے دیے ہیں۔

مستعفی ہونے والی خاتون وزیر اطلاعات منال عبدالصمد کا کہنا تھا کہ ’’استعفیٰ سے قبل میں وزیر اعظم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔‘‘ بیروت میں ہونے والی بڑی پیمانے کی تباہی کے بعد میں حکومت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتی ہوں۔ مقامی میڈیا پر نشر بیان میں انھوں نے لبنانی عوام کو فائدہ نہ پہنچا سکنے پر معافی مانگی۔

سرکاری خبر رساں اداے نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر اطلاعات کے استعفی کے بعد نعمت افراہم نامی رکن پارلیمںٹ نے بھی عوامی نمائندوں کے ایوان سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔

مستعفی ہونے والے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تمام پارلیمانی سرگرمیاں اس وقت تک معطل کر رہے ہیں جب ایوان کی مدت میں کمی اور نئے انتخاب کا اعلان کرنے کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس بلوایا نہیں جاتا۔

منگل کے بعد سے وہ پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے والے چھٹے رکن اسمبلی ہیں۔

ہفتے کی شام ایک مختصر خطاب میں وزیر اعظم حسان دیاب نے کہا کہ وہ قبل از وقت انتخابات کی تجویز دیتے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ دو ماہ تک وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے تیار ہیں۔

دارلحکومت بیروت میں منگل کو ہونے والے ہولناک دھماکوں میں کم سے کم 158 افراد ہلاک جبکہ 6000 اس وقت زخمی ہوئے جب شہر کی بندرگاہ کے ہینگر میں غیر محفوظ انداز میں رکھا گیا 2750 ٹن امونیم نایٹریٹ کا ذخیرہ آگ لگنے سے پھٹ گیا۔

وزیر اعظم دیاب کے خطاب کے بعد مظاہرین نے وزارت خارجہ، کامرس، توانائی اور ماحولیات کی وزارت کی عمارتوں پر ہلہ بول دیا۔ مظاہرین نے بیکنگ ایسوسی ایشن کی عمارت پر بھی حملہ کیا۔

ہزاروں افراد بیروت کی گلیوں میں ہاتھوں میں بینرز اٹھائے باہر نکل آئے جن پر ’’انقلاب کا دارلحکومت‘‘ اور ’’بیروت اسلحہ سے پاک شہر‘‘ کے نعرے درج تھے۔

پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفی دینے والوں میں آزاد امیدوار پالا یاقوبیاں، پروگریسیو سوشلسٹ جماعت کے مروان حمیدہ اور کتائب پارٹی س تعلق رکھنے والے سامی جمائیل، ندیم جمائیل اور الیاس ہنقاش شامل تھے۔

اردن کے لیے لبنانی سفیر ٹریسی شامون جمعرات کے روز اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئیں۔ انھوں نے لبنان کے ایم ٹی وی کو بتایا کہ ’’غفلت، چوری اور جھوٹ‘‘ مزید برداشت نہیں کیے جانے چاہیں۔

اقتصادی اور سیاسی محاذوں پر دلدل میں دہنستی لبنانی حکومت کے وزیر خارجہ ناصیف حتی نے بھی وزیر اعظم حسن دیاب کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا تھا جس کے بعد صدر مشیل عون کے قریبی مشیر شربیل وہبی کو نیا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا۔ ناصیف نے کابینہ کو خیر باد کہنے کی کوئی وجہ اپنے استعفیٰ میں بیان نہیں کی۔

تاہم بعد ازاں ایک وضاحتی بیان میں ناصیف حتی نے بتایا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے کوئی واضح حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے وہ مستعفی ہو رہے ہیں۔ ’’لبنان، وہ لبنان نہیں رہا جسے ہم چاہتے تھے، جسے ہم ایک مثال اور روشنی کا منارہ دیکھنا چاہتے تھے۔ لبنان آج ایک ناکام ریاست کی راہ پر چل پڑا ہے۔ میں بہت سے دیگر شہریوں کی طرح خود سے سوال کرتا ہوں کہ ہم نے پیارے وطن کے لیے کتنے پاپڑ بیلے اور اس کے امن اور تحفظ کے لیے کیا کچھ کیا۔‘‘

Share this:
Weapons
Previous Post بھارت فوجی سازو سامان کی 100 سے زائد مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کرے گا
Next Post حزب اللہ کی جاری تخریب کاری نے سبھی کو تشویش میں مبتلا کردیا: سعودی وزیر خارجہ
Faisal bin Farhan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.