geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ’امن معاہدہ‘: سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق

August 14, 2020 0 1 min read
Benjamin Netanjahu - Donald Trump
Share this:

 Benjamin Netanjahu - Donald Trump

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے مکمل طور پر سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یو اے ای ایسا کرنے والا پہلا خلیجی اور تیسرا عرب ملک ہو گا۔

اسرائیل کے قیام کے کئی عرصوں بعد اسرائیل اور خلیجی ممالک کے تعلقات پر جمی برف پگھل رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایک معاہدے کے تحت اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کا منصوبہ روک دے گا اور اس کے بدلے میں متحدہ عرب امارات اسرائیل سے باقاعدہ سفارتی تعلقات بحال کرے گا۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینی ایک الگ ریاست کا قیام چاہتے ہیں۔

امریکی صدر کی ٹویٹ میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی طرف سے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق آنے والے ہفتوں میں دونوں ملکوں کے وفود ملاقاتیں کریں گے اور ان میں براہ راست پروازوں ، سکیورٹی، ٹیلی مواصلات، توانائی، سیاحت اور صحت کی دیکھ بھال جیسے امور پر مذاکرات کیے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کو امریکا کا ‘عظیم دوست‘ قرار دیتے ہوئے ‘تاریخی امن معاہدے‘ کو ایک بڑا بریک تھرو قرار دیا۔ امریکی صدر نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ بھی ہے، جس میں ان ممالک کا ذکر کیا گیا ہے، جو اس معاہدے کو تسلیم کرنے پر راضی ہیں۔ اسے صدارتی انتخابات سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

وہ انتخابات سے پہلے پہلے افغانستان سے امریکی افواج بھی نکالنا چاہتے ہیں اور مشرق وسطیٰ امن کے لیے ایک نیا منصوبہ بھی شروع کر دیں گے۔ تاہم ان کا سب سے بڑا چیلنج فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھانا ہو گا۔

عرب ممالک میں سے اب تک صرف اردن اور مصر ہی وہ دو ممالک تھے، جنہوں نے اسرائیل کو باقاعدہ تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ باضابطہ تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔ ان دو ریاستوں کے برعکس خلیجی عرب ممالک میں سے کسی کے بھی اسرائیل کے ساتھ کوئی باقاعدہ سفارتی تعلقات نہیں تھے اور نہ ہی انہوں نے اسرائیلی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم کیا تھا۔ واشنگٹن میں تعینات اسرائیلی سفیر رون ڈریمر نے معاہدہ طے پانے میں صدر ٹرمپ کے کردار کی تعریف کی۔

فلسطینی اہم رہنماؤں کی جانب سے ابھی تک اس معاہدے کے بارے میں فوری ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

تاہم روئٹرز کے مطابق فلسطین کی سابق مذاکرات کار حنان اشرفی نے اس معاہدے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس ‘اسرائیلی قبضے کا صلہ‘ قرار دیا ہے۔

خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تہران کی کھلی مخالفت کرنے والے اسرائیل اور ایران کی علاقائی حریف خلیجی ریاستوں کی سیاسی ترجیحات قدرے یکساں ہو چکی ہیں اور حالیہ کچھ عرصے سے ان کے غیر رسمی رابطوں میں گرم جوشی دیکھی گئی ہے جبکہ خلیجی عرب ریاست اسرائیل کے بارے میں اب مصالحت پسندانہ سوچ اپناتی جا رہی ہیں۔

اس کا ایک ثبوت 2018ء میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا عمان کا دورہ بھی تھا۔ اس کے علاوہ اب ماضی کے مقابلے میں اسرائیلی کھلاڑیوں اور حکام کو خلیجی عرب ریاستوں کے دوروں کی اجازت بھی زیادہ دی جانے لگی ہے۔

Share this:
Security Council
Previous Post ایران پر اسلحہ کی پابندی سے متعلق قرارداد پر سلامتی کونسل میں رائے شماری
Next Post بھارت 500 رافیل طیارے بھی خرید لے پاک فوج تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
Major General Babar Iftikhar

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.