geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت 500 رافیل طیارے بھی خرید لے پاک فوج تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

August 14, 2020 3 1 min read
Major General Babar Iftikhar
Share this:

Major General Babar Iftikhar

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ حالیہ عالمی رپورٹ میں بھی بھارت میں دہشتگرد گروپس کی نشاندہی کی گئی، بھارت نے اندرونی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے خطے کا امن داؤ پر لگادیا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر مقبوضہ کشمیر کی ماؤں سے پوچھیں جو بیٹوں کو پاکستانی پرچم میں دفن کرتی ہیں، بھارت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے، خواتین اور بچوں کی حرمت کو پامال کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، اقوام متحدہ کے مبصر گروپ اور انٹرنیشنل میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے خلاف مظالم پر اٹھنے والی آوازیں دنیا بھر میں گونج رہی ہیں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور انٹر نیشنل میڈیا نے بھی بھارتی ظلم و جبر کو بے نقاب کیا، بھارت نے لائن آ ف کنٹرول پر بھی معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، 22جولائی کو عالمی میڈیا نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر جانے کی اجازت نہیں، لائن آف کنٹرول کے قریب رہائشیوں کے گھروں میں شلٹرز بنائے جارہے ہیں، آزاد کشمیر کے عوام کا تحفظ ہرطور ممکن بنایا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ حالیہ عالمی رپورٹ میں بھی بھارت میں دہشتگرد گروپس کی نشاندہی کی گئی، بھارت نے اندرونی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے خطے کا امن داؤ پر لگادیا، بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے، کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ ہو یا چینی قونصل خانے پر حملہ، سب کے تانے بانے بھارت سے ہی ملتے ہیں، بھارت اسلحہ خریدنے والے ممالک میں سرفہرست ہے، لیکن جنگیں اسلحے کے زور پر نہیں جیتی جاتیں، بھارت 5 کے بجائے 500 رافیل طیارے بھی خرید لے افواج پاکستان دشمن کو بروقت جواب دینے کے لئے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھاکہ پاکستان نے افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے بھرپور کردار ادا کیا، پاکستان افغانستان میں امن و امان کے قیام کے لئے تیار ہے، افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، پاک افغان سرحد پر دیر پا اقدامات کیے جارہے ہیں، 2611کلومیٹر پر باڑ پر کاکام مکمل کیا جاچکا ہے، پاک ایران بارڈر پر بھی باڑلگانے کا کام جاری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کی مبینہ آڈیو ٹیپ میں کیے گئےدعوے مکمل بےبنیاد ہیں، احسان اللہ احسان سے دہشت گردی کے خلاف بہت سی معلومات ملی ہیں، اور اس سے ملنے والی معلومات سے بہت فائدہ ہوا۔

Share this:
Benjamin Netanjahu - Donald Trump
Previous Post اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ’امن معاہدہ‘: سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق
Next Post ملک میں آج جشن آزادی قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
Pakistan independence Day 14 August

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.