geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بدمعاشی کے آگے نہیں جھکیں گے، ایردوآن

August 17, 2020 1 1 min read
Recep Tayyip Erdogan
Share this:

 Recep Tayyip Erdogan

بحیرہ روم (اصل میڈیا ڈیسک) بحیرہ روم کے متنازعہ حصے میں ترکی کی جانب سے تیل کی تلاش کے لیے ایک بحری جہاز بھیجے جانے کے بعد ترکی اور یونان کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ انقرہ نے کہا ہے کہ وہ پابندیوں یا دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائے گا۔

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کوششیں ترکی کو بحیرہ روم کے متنازعہ پانیوں میں توانائی کی تلاش سے نہیں روک سکیں گی۔ یہ بات انہوں نے یونان، یورپی یونین اور ترکی کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کہی ہے۔

ترکی کے شمال مشرقی شہر رزے میں اپنے ایک خطاب کے دوران ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا، ”ہم پابندیوں اور دھمکیوں کے سامنے جھکیں گے نہیں… ہم اپنے سمندری علاقے پر ڈاکہ زنی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔‘‘

ترکی نے پیر 10 اگست کو اپنا ایک سائنسی تحقیقی بحری جہاز ‘Oruc Reis’ قبرص کے قریبی سمندر میں بھیجا تھا جس کا مقصد وہاں تیل اور گیس کی موجودگی کا کھوج لگانا تھا۔ اس کے ردعمل میں یونان نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اپنے جنگی بحری جہاز اس علاقے میں بھیج دیے تھے اور ان دونوں حریف ممالک کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی تھی۔

یورپی یونین اور یونان دونوں کا دعویٰ ہے کہ ترکی کی جانب سے اس سمندری علاقے میں ڈرلنگ غیر قانونی ہے۔ یورپی یونین کے قانون سازوں نے جمعہ 14 اگست کو ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران ترکی کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صورتحال کو کشیدہ ہونے سے بچایا جائے۔
ترکی کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ سمندری علاقہ اس کے اقتصادی خطے میں آتا ہے۔

ہفتے کے روز اپنے خطاب کے دوران ایردوآن کا مزید کہنا تھا، ”اس معاملے پر ہمارا ملک مکمل طور پر حق پر ہے اور ہم اپنے حقوق کا تحفظ جاری رکھیں گے، جس کے تمام تر طریقے بروئے کار لائے جائیں گے۔‘‘

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ اورک رائس قبرص اور یونانی جزیرے کریٹ کے درمیان موجود ہے اور وہ 23 اگست تک اپنا کام جاری رکھے گا۔

جمعہ 14 اگست کو ہونے والی ورچوئل میٹنگ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے متنبہ کیا کہ ترکی کے بحری اقدامات ‘جارحانہ واقعات کے خطرے میں اضافہ‘ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ تعلقات میں بدتری سے پوری یورپی یونین کے دور رس تزویراتی نتائج کا سبب بن رہے ہیں، مشرقی بحیرہ روم سے بھی کہیں آگے اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

فرانس نے 13 اگست کو اعلان کیا تھا کہ وہ یونان کی مدد کے لیے مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں اپنی موجودگی میں ‘وقتی طور پر اضافہ‘ کر رہا ہے۔

ہمسایہ ممالک ترکی اور یونان پرانے حریف ہیں اور ان کے درمیان کئی ایک مسائل موجود ہیں۔ ان میں قبرص کے علاوہ کئی ایک سمندری علاقوں اور فضائی حدود کے حوالے سے تنازعات موجود ہیں۔ وہ بحیرہ ایجیئن میں موجود ایک غیر آباد جزیرے کے معاملے پر جنگ کے دہانے تک بھی پہنچ گئے تھے۔

Share this:
Germany Police
Previous Post جرمنی: جرائم پیشہ خاندانوں کے ٹھکانوں پر چھاپے
Next Post کیا کاملا ہیرس بھارتی امریکیوں کے ووٹ حاصل کر سکیں گی؟
Kamala Harris

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.