geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا کاملا ہیرس بھارتی امریکیوں کے ووٹ حاصل کر سکیں گی؟

August 17, 2020 2 1 min read
Kamala Harris
Share this:

Kamala Harris

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی امریکی شہریوں نے کاملا ہیرس کے بطور نائب صدر انتخاب کو مثبت انداز میں لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سماجی ترقی کی علامت ہے۔

امریکا میں رواں برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے کاملا ہیرس کو نائب صدر کے لیے چُنا ہے۔ بائیڈن موجودہ امریکی صدر ٹرمپ کے مقابلے پر ہیں۔

بھارتی امریکی شہریوں نے کاملا ہیرس کے بطور نائب صدر انتخاب کو مثبت انداز میں لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سماجی ترقی کی علامت ہے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ بھارتی امریکی شہریوں کا قدرتی جھکاؤ اب بائیڈن اور ہیرس کا جانب ممکن ہے۔ سن 2016 کے صدارتی انتخابات میں اس کمیونٹی کے تقریباً پچاسی فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی کا استعمال ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے کیا تھا۔

یہ امر اہم ہے کہ سابقہ الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی امریکی ووٹرز کو متاثر کرنے کے لیے ایک اشتہار بھی دیا تھا اور اس میں وہ ہندی بول کر انہیں اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش میں تھے۔ اس کوشش کے نتیجے میں وہ ایسے (Indian Americans) ووٹرز کی محض ایک مختصر تعداد کو قائل کر سکے تھے۔

سن 2020 کے الیکشن میں ٹرمپ اور بائیڈن کی انتخابی مہم میں بھارتی امریکی ووٹرز کو خاصی اہمیت حاصل ہو چکی ہے۔ مجموعی امریکی آبادی میں بھارتی امریکی شہریوں کی تعداد ایک فیصد سے کچھ زیادہ ہے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس وقت امریکا میں تیزی سے پھلتا پُھولتا تارکینِ وطن کا یہی گروپ خیال کیا جاتا ہے۔

انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے جنوبی ایشیائی پس منظر کے مسلمانوں کی رائے اپنی جانب مائل کرنے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بعض پالیسیوں اور خاص طور پر مسلم اقلیت کے ساتھ سلوک کے حکومتی رویے پر تنقید کی تھی۔ دوسری جانب بھارتی امریکی ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے آن لائن اشتہارات میں رواں برس فروری میں اپنے بھارتی دورے کی تصویر کا استعمال شروع کر رکھا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی کاملا ہیرس کی والدہ جنوبی بھارتی شہر چنئی میں پیدا ہوئی تھیں۔ کولکتہ سے تعلق رکھنے والی سنگیتا گوپال نے اس انتخاب پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی برسوں سے اُن کو فالو کر رہی ہیں،” وہ ایک متاثر کرنے والی مقررہ ہیں‘‘۔ سنگیتا جو بائیڈن کی صدارتی انتخابی مہم کی ایک رضاکار بھی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ کاملا ہیرس کا انتخاب ممکنہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی بھارتی امریکی ووٹرز کی رائے تبدیل کر سکتا ہے۔ ایک ایڈووکیسی گروپ ‘ہندی امریکن فاؤنڈیشن‘ کے ایک بانی رشی بھوٹاڑا کا کہنا ہے کہ شاید ایسا ممکن نہ ہو سکے کیونکہ کئی بھارتی امریکی افراد ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں سے خاصے متاثر ہیں اور وہ اس میں تسلسل چاہتے ہیں۔ ہندی امریکن فاؤنڈیشن نے بھی ابھی کسی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی کاملا ہیرس کی والدہ جنوبی بھارتی شہر چنئی میں پیدا ہوئی تھیں۔

بعض تجزیہ کاروں کے مطابق کاملا ہیرس ایک مضبوط امیدوار ضرور ہیں لیکن وہ یقینی طور پر کسی بڑی تبدیلی والے ایجنڈے کے لیے آواز فی الوقت بلند کرنے سے گریز کریں گی۔ اس کے باوجود ان کی شناخت میں بھارت اور جمائیکا کی آمیزش امریکی سیاسی منظر پر منفرد ضرور دکھائی دیتی ہے۔ ٹی وی سیریز سمپسن میں بھارتی کردار اپُو ادا کرنے والے کامیڈین ہیری کونڈابالُو کا کہنا ہے کہ ابھی ان کی مہم نیم گرم ہے لیکن اس سے انکار نہیں کہ وہ کئی افراد کے لیے انتہائی اہم امیدوار ہیں۔ اوریگن یونیورسٹی کی انیتا چاری نے ہیرس کو کامیابی کا نشان قرار دیا ہے۔ چاری کے مطابق ان کی شخصیت کے گرد بھارتی امریکی کمیونٹی یک جہتی قوت کے ساتھ ابھر سکتی ہے۔ انیتا چاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیرس کو اپنی مہم اور انٹرویوز میں نسلی تعصب کے خلاف جد و جہد کو بھی شامل کرنا ہو گا۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post بدمعاشی کے آگے نہیں جھکیں گے، ایردوآن
Next Post امارات کے بعد دیگر خلیجی اور افریقی مسلم ممالک سے سفارتی تعلقات متوقع ہیں، اسرائیل
Israel

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.