geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایم آئی ٹی اسکول آف سائنس کی پہلی خاتون ڈین، پاکستانی نژاد

August 19, 2020 0 1 min read
Nergis Mavalvala
Share this:

Nergis Mavalvala

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے مشہور زمانہ ایم آئی ٹی اسکول آف سائنس نے پاکستانی نژاد سائنسدان نرگس موالوالا کو بطور ڈین منتخب کر لیا ہے۔ وہ یکم ستمبر سے اس اعلیٰ عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

پاکستان کے جنوبی شہر کراچی میں ایک پارسی گھرانے میں آنکھ کھولنے والی نرگس موالوالا”امواج ثقل” کا پتا لگانے کے اہم تخلیقی اور اختراعی کام کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ انہوں نے ‘لیزر انٹر فیرو میٹر گریویٹیشنل ویوز آبزرویٹری‘ LIGO کے ایک رکن کی حیثیت سے یہ غیر معمولی کام انجام دیا تھا۔ وہ اپنی تحقیق اور غیر معمولی تعلیمی اور تدریسی صلاحیتوں کی وجہ سے متعدد اعلی ایوارڈز حاصل کر چُکی ہیں۔ نرگس موالوالا ایم آئی ٹی اسکول آف سائنس کی پہلی خاتون ڈین مقرر ہوئی ہیں۔ 2015 ء سے وہ ایم آئی ٹی کے شعبہ طبیعیات کی ایسوسی ایٹڈہیڈ رہ چکی ہیں۔

کیمبرج میسیچوسیٹس کی ٹیکنیکل یونیورسٹی ایم آئی ٹی کے صدر ایل رافائلرائف نے نرگس موالوالا کی تقرری پر مسرت و افتخار کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”میں ان کی بحیثیت ڈین تقرری پر خوشی کے ساتھ ساتھ ان کی خصوصیات، ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے بہت خوش ہوں۔ نرگس ایک قابل، باہمی تعلقات کے ضمن میں مسائل کو حل کرنے والی زیرک اور فراخ دل کولیگ ہیں۔ وہ ایک لاثانی مینٹور اور طاقتور شخصیت کی حامل ہیں۔‘‘ ایم آئی ٹی کے صدر ایل رافائل رائف نے کہا کہ انہیں بہت اطمینان ہے کہ ان کا اسکول آف سائنساس طرح کے ‘قابل ہاتھوں‘ میں ہے۔

نرگس موال والا ایک مضبوط شخصیت کی حامل ہیں۔

اس اعلی عہدے کی ذمہ داری سنبھانے والی نرگس موالوالا مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ موجودہ دور کے تقاضوں اور بدلتے ہوئے وقت کے تمام تر چیلنجز کا ذکر کرتےہوئے نرگس کا کہنا تھا،”ہم ایک ایسے وقت سے گزر رہیں ہیں جس میں بہت بڑی تبدیلیاں ساتھساتھ چل رہی ہیں۔ ہم ایک عالمی وبا اور معاشی چیلنج کے بیچ میں ہیں۔ کم از کم امریکی تاریخ میںیہ وہ لمحات ہیں جن میں نسلی اور معاشرتی انصاف کی اشد ضرورت ہے۔ ایک قائدانہ عہدیدار کیحیثیت سے آپ کے پاس مواقع موجود ہوتے ہیں اہم اور دیرپا اثرات کے حامل فیصلے کرنے کے۔‘‘

1968ء میں پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہونے والی ‘کوانٹم آسٹرو فیزیسسٹ‘ نرگس موالوالا نےابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی۔ ٹین ایج میں وہ امریکا چلی گئیں اور میسیچوسیٹس کے’ویلسلی کالج‘ میں تعلیم حاصل کرنے لگیں جہاں سے انہوں نے بیچلرز کی ڈگری طبیعیات اورآسٹرونومی میں حاصل کی۔ 1990 ء میں انہوں نے ایم آئی ٹی سے پی ایچ ڈی کی۔

نرگس کو بچپن ہی سے میشینوں اور پرزوں سے گہری دلچسپی تھی۔ وہ بہت کم عمر تھیں جب اپنی سائیکل کی خود مرمت کرتی تھیں اور اکثر ان کے چہرے پر گریس لگی ہوتی تھی۔

1997ء میں انہوں نے پی ایچ ڈی مکمل کی۔ ان کے ڈاکٹر فادر پروفیسر رائنر وائس تھے جوانٹرفیرومیٹر کی مدد سے گریویٹیشنل ویوز یا امواج ثقل کا پتا لگانے کے تجربے پر کام کر رہے تھے۔ نرگس ان کے اس پروجیکٹ کا حصہ بن گئیں۔ پروفیسر وائس کے خیالات ‘لیزر انٹر فیرو میٹرگریویٹیشنل ویو آبزرویٹری‘ LIGO کی شکل اختیار کر گئے۔ انٹر فیرو میٹر نے سن 2016 میںکشش ثقل کی لہروں کی پہلی مرتبہ براہ راست کھوج کی تھی۔

یہ ایک تاریخی دریافت ثابت ہوئی،جس کے لیے پروفیسر وائس اور ان کی ٹیم کو سن 2017 میں طبیعیات کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔ نرگس موالوالا سن 2000 میں LIGO لیبارٹری سے بطور سائنسدان منسلک ہو گئیں جہاںریسرچرز کا ایک گروپ پروفیسر وائس کے گروپ کے تعاون سے کام کر رہا تھا۔ تب انہوں نے ایم آئیٹی LIGO گروپ بنانے میں بھی مدد فراہم کی۔

Share this:
Benjamin Netanjahu - Mohamed bin Zayed - Mahmoud Abbas
Previous Post اسرائیل سعودی عرب کے وژن 2030 کا لازمی جزو ہے
Next Post اسرائیل کو تسلیم کیا تو ہمیں کشمیر سے بھی دستبردار ہو جانا چاہیے: وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.