geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل سعودی عرب کے وژن 2030 کا لازمی جزو ہے

August 19, 2020 0 1 min read
Benjamin Netanjahu - Mohamed bin Zayed - Mahmoud Abbas
Share this:

Benjamin Netanjahu - Mohamed bin Zayed - Mahmoud Abbas

عرب امارات (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سعودی عرب کے لیے اس یہودی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھانے کی راہ مزید ہموار ہو گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سعودی عرب کے لیے اس یہودی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھانے کی راہ مزید ہموار ہو گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ریاض حکومت کے لیے اسرائیل خطے میں معاشی تبدیلی کی نئی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔

متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والی پہلی خلیجی ریاست ہے۔ یہ معاہدہ امریکا کی ثالثی میں طے پایا۔ اس ڈیل سے یہ امکانات بڑھ گئے ہیں کہ اب دیگر ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے کی کوشش کریں گے اور ممکنہ طور پر اسی نوعیت کے مزید معاہدے طے پائیں گے۔

عرب دنیا کی سب سے بڑی معیشت سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر اب تک غیر معمولی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ سعودی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ ریاض حکومت فوری طور پر متحدہ عرب امارات کے نقش قدم پر نہیں چلے گی۔ تاہم مبصرین کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات کی بحالی بلواستہ سعودی اسرائیل تعلقات کو وسعت دے سکتی ہے۔ برطانیہ کی ایسیکس یونیورسٹی کے ایک لکچرر عزیز الغشیان کے خیال میں،”متحدہ عرب امارات کی وجہ سے سعودی اسرائیل باہمی روابط بڑھ جائیں گے۔‘‘

لیکن سعودی عرب میں اسلام کے مقدس ترین مقامات ہیں۔ یہودی ریاست کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرنے سے قبل اسے بہت سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینیوں اور ان کے حامیوں کی طرف سے غداری سمجھا جائے گا۔

سعودی مملکت نے حالیہ برسوں میں اسرائیل کے ساتھ خفیہ رابطے رکھے ہیں جس کی سرپرستی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کرتے ہیں، گو کہ ان کے والد شاہ سلمان ایک آزاد فلسطینی ریاست کے حمایتی رہے ہیں۔

سعودی عرب اور اسرائیل دونوں کی ایران سے مشترکہ عداوت ہے۔ شہزادہ سلمان سعودی عرب کے معاشی تنوع کے منصوبے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنا چاہتے ہیں، جس میں اسرائیل کا اہم کردار ہو سکتا ہے۔

شہزادہ سلمان کے وژن 2030 کا ایک مرکزی پروجیکٹ NEOM ہے جس میں سعودی عرب کے مغربی ساحل پر 500 بلین ڈالر کی لاگت والے میگا سٹی کا قیام مرکزی حیثیت کا حامل ہے ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس بہت بڑے اور اہم پروجیکٹ کے لیے سعودی عرب کو مینوفکچیرنگ، بائیو ٹکنالوجی اور سائبر سکیورٹی کے میدانوں میں اسرائیلی ماہرین کی ضرورت پڑے گی۔

جرمنی کے ایک تھنک ٹینک کونراڈ آڈیناور فاؤنڈیشن کے ایک محقق محمد یاغی اس بارے میں کہتے ہیں، ”اس پروجیکٹ کے لیے اسرائیل کے ساتھ ہم آہنگی اور پُرامن تعلقات ضروری ہیں۔ خاص طور پر اگر سعودی عرب اس سٹی کو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنانا چاہتا ہے تو اس کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔‘‘

NEOM سٹی بحر احمر اور خلیج عقبہ کے پانیوں میں اسرائیل کے قصبے ایلات کے قریب تعمیر ہونا ہے۔

اپریل کے ماہ میں محقق محمد یاغی نے ایک تحقیقی مکالہ لکھا، جس میں انہوں نے واضح انداز میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ خلیجی ریاستیں اپنے شہریوں کی نگرانی اور میزائلوں کے لیے اسرائیلی ٹیکنالوجی کی تلاش میں رہتی ہیں کیونکہ مغربی ممالک انہیں یہ ٹیکنالوجی فروخت کرنے کے لیے تیار نہیں۔

سعودی عرب نے اب تک اسرائیل کے ساتھ اپنے رابطے پوشیدہ رکھے ہیں۔ جون میں واشنگٹن میں قائم سعودی سفارت خانے سے ایک توثیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ میں کہا گیا تھا کہ سعودی وزرا کی کونسل نے پروجیکٹ NEOM میں اسرائیلی سائبر سکیورٹی فرم ‘چیک پوائنٹ سافٹ ویئر‘کو دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔

بعد میں جب تنقید ہوئی تو سفارتخانے نے اس دعوے کی تردید کی اور اس اکاؤنٹ سے لاتعلقی اختیار کر لی۔ خلیج کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے والے ایک امریکی ربی مارک شنائیر نے ایک بار کہا تھا کہ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے خود اُن سے کہا ہے کہ، ”اسرائیل وژن 2030 کے حصول کا لازمی جزو‘‘ ہے۔

حکومتی خاموشی کے باوجود سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے بارہا اسرائیل کے ساتھ ریاض کے قریبی تعلقات کی وکالت پر مبنی رپوٹیں شائع کرکے عوامی رد عمل کا اندازہ لگانے کی کوشش کی ہے۔

سعودی حکومت کی ملکیت عربی نشریاتی ادارے العربیہ کی انگریزی ویب سائٹ پر ایک اسرائیلی کنسلٹنٹ نیو شاخر نے لکھا،” میں ایک ایسے مستقبل کی پیش گوئی کر رہا ہوں جس میں خلیجی ممالک کے مابین ایک مشترکہ ہائی ٹیک ایکو سسٹم تشکیل پائے گا، جسے اس خطے کی ‘سیلیکون ویلی’ کے طور پر جانا جائے گا۔‘‘

Share this:
Chrystia Freeland
Previous Post کرسٹیا فری لینڈ کینیڈا کی پہلی خاتون وزیر خزانہ مقرر
Next Post ایم آئی ٹی اسکول آف سائنس کی پہلی خاتون ڈین، پاکستانی نژاد
Nergis Mavalvala

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.