geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل کی اقتصادی پہنچ اب ایران کی دہلیز تک

August 24, 2020 0 1 min read
Mahmoud Abbas, Benjamin Netanyahu
Share this:

Mahmoud Abbas, Benjamin Netanyahu

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے کچھ عرصہ قبل آپس میں باقاعدہ تعلقات کے قیام کا جو تاریخی معاہدہ کیا، اس کے بعد اس یہودی ریاست کو اس کے سب سے بڑے حریف ملک ایران کی دہلیز تک اقتصادی رسائی حاصل ہو جائے گی۔

یہ معاہدہ اسرائیل کے لیے دیگر خلیجی عرب ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات کے قیام کا رستہ بھی کھول سکتا ہے مگر یہ امکان بہت کم ہے کہ اسرائیل کو حاصل ہونے والی معاشی رسائی سے ایران اور امارات کے باہمی اقتصادی رابطے متاثر ہوں گے۔

اس بارے میں نیوز ایجنسی اے ایف پی نے دبئی سے اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ ایران اور اسرائیل اپنی اپنی جگہ ایک دوسرے کے شدید مخالف ہیں، لیکن امارات کے ساتھ معاہدہ طے پا جانے کے بعد اسرائیلی ادارے متحدہ عرب امارات میں مقیم ایرانی کاروباری شخصیات کے ساتھ براہ راست رابطے میں آ سکتے ہیں۔ ماہرین کے بقول اہم بات یہ ہے کہ ایسے آئندہ تعلقات اگر صرف معاشی نوعیت کے ہوں تو بھی ان کا سیاسی فائدہ بھی ضرور ہو گا۔

خارجہ تعلقات کی یورپی کونسل کے ایک ریسرچ فیلو سنزیا بیانکو کہتی ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں ایرانی اور اسرائیلی کاروباری شخصیات بالآخر ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں میں آ جائیں گی، لیکن ‘اس میں بس کچھ وقت لگے گا‘۔

اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ یہ آئندہ اقتصادی تعلقات سیاسی طور پر فائدہ مند کس طرح ہو سکتے ہیں، سنزیا بیانکو کہتی ہیں، ”یہ پہلو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے کہ بیرون ملک، خاص کر متحدہ عرب امارات میں مقیم وہ ایرانی باشندے، جن کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ آج بھی قریبی رابطے ہیں، ایسے ایرانی شہری ہیں جنہیں ماضی میں یا تو ان کے وطن سے نکال دیا گیا تھا یا جو خود ہی ملک چھوڑ گئے تھے۔‘‘

سنزیا بیانکو کہتی ہیں کہ متحدہ عرب امارات، خاص کر دبئی میں مقیم ایرانی باشندے زیادہ تر ایسی بہت امید پسند کاروباری شخصیات ہیں، جو کسی قسم کی سیاست میں ملوث نہیں ہونا چاہتیں۔ ان ایرانی کاروباری حلقوں کے لیے امارات کا اسرائیل کے ساتھ تاریخی معاہدہ کوئی چیلنج نہیں بلکہ اپنے اندر کئی نئے امکانات لیے ہوئے ہے۔

یو اے ای خلیج کے خطے کا وہ پہلا ملک بن چکا ہے، جس نے اسرائیل کے ساتھ روابط کے قیام کا فیصلہ کیا، لیکن ایک ایسے ماحول میں جس میں ایران اور علاقے کی دیگر ریاستوں کے مابین کشیدگی بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے۔ کئی خلیجی ریاستیں ایران پر یہ الزام بھی لگاتی ہیں کہ وہ علاقے میں عدم استحکام کو ہوا دے رہا ہے۔

امارات کی سیاسی قیادت تہران پر یہ الزام بھی لگاتی ہے کہ ایران نے 1971ء میں خلیج میں واقع تین ایسے جزائر پر زبردستی قبضہ کر لیا تھا، جو متحدہ عرب امارات کی ملکیت تھے۔

یو اے ای سعودی عرب کا ایک بڑا اتحادی ملک ہے۔ اسی لیے ابوظہبی حکومت نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات 2016ء میں اس وقت محدود کر دیے تھے، جب ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی بہت زیادہ ہو گئی تھی۔ اس کے علاوہ ایران کو تو اپنے خلاف سخت امریکی اقتصادی پابندیوں کا سامنا بھی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ معمول کے سفارتی اور کاروباری تعلقات کے قیام کا یہ نتیجہ تو بہرحال نکلے گا کہ اس کے خطے کی سیاست اور معیشت ہر بھی براہ راست یا بالواسطہ اثرات مرتب ہوں گے۔

جب امریکی صدر ٹرمپ نے اچانک اسرائیلی اماراتی معاہدے کا اعلان کیا تھا، تو اس کے صرف دو روز بعد ہی ایرانی صدر حسن روحانی نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ”خطے میں اسرائیل کے لیے راستہ کھولنے سے باز رہے۔‘‘

اس کے جواب میں اماراتی حکومت نے اپنے ملک میں ایرانی سفیر کو طلب کر کے باقاعدہ احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران ‘دھمکیاں دینا‘ بند کرے۔ پھر اس کے اگلے ہی دن اماراتی رہنماؤں نے زور دے کر یہ بھی کہہ دیا تھا کہ یہ ”اماراتی اسرائیلی معاہدہ ایران کے خلاف نہیں کیا گیا۔‘‘

ایران اور خلیجی ریاستوں کے مابین کشیدگی سے کوئی بھی انکار نہیں کرتا۔ امارات کے ریاستی علاقے اور ایرانی ساحلوں کے درمیان صرف آبنائے ہرمز ہے، اور یہ فاصلہ محض 44 ملین یا 70 کلومیٹر بنتا ہے۔

لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہی تنگ سمندری راستہ تیل اور گیس سے مالا مال عرب ممالک اور ان کی ایشیا، یورپ اور شمالی امریکا سمیت دنیا بھر کی منڈیوں تک رسائی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس لیے کہ سمندری راستے سے دنیا میں تیل کی جتنی بھی سالانہ تجارت ہوتی ہے، اس تیل کا 35 فیصد حصہ آبنائے ہرمز سے ہو کر گزرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے لیے ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت بھی ناگزیر ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت کا حجم گزشتہ برس 8.3 بلین ڈالر رہا تھا۔ ایران بھی امریکی پابندیوں کی وجہ سے یو اے اے کو اپنے ایک اہم ہمسائے اور تجارتی ساتھی کے طور پر کھونا نہیں چاہتا۔

مگر دوسری طرف یو اے ای میں ایرانی کمپنیوں کی تعداد آٹھ ہزار سے زائد ہے اور تقریباﹰ چھ ہزار ایرانی تاجر ایسے بھی ہیں، جو اس وفاقی عرب ریاست کے مختلف حصوں میں کاروبا رکرتے ہیں۔ ایسے میں بہت زیادہ امکان یہی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاری کی جو لہر عنقریب متوقع ہے، اس کا سامنا وہاں ایرانی کاروباری اداروں اور شخصیات کو بھی ہو گا۔

Share this:
Iraqi Army
Previous Post تاجی چھاؤنی کا ایک عسکری کیمپ عراقی فوج کے حوالے
Next Post ٹرمپ کی بہن نے انہیں ’جھوٹا‘ اور ’ظالم‘ کہہ دیا، خفیہ ریکارڈنگ
Präsident Trump - Maryanne

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.