geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تاجی چھاؤنی کا ایک عسکری کیمپ عراقی فوج کے حوالے

August 24, 2020 1 1 min read
Iraqi Army
Share this:

Iraqi Army

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی عسکری اتحاد نے تاجی چھاؤنی کے ایک بڑے فوجی کیمپ سے اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹا لیا ہے۔ اس پیشرفت کے بعد عراقی فوج نے اس کیمپ کا نظم و نسق سنبھال لیا ہے۔

انتہا پسند جہادی و دہشت گرد تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے خلاف قائم کیے گئے امریکی عسکری اتحاد کا اہم اور بڑا فوجی ٹھکانہ التاجی کا بڑا فوجی بیس ہے۔ اس میں واقع ایک کیمپ کو اتحادی فوج نے خالی کر کے وہاں متعین فوجیوں کو واپس طلب کر لیا ہے۔ اس کیمپ میں قریب دو ہزار غیر ملکی فوجی مختلف اوقات میں رکھے گئے تھے۔ اب ان میں سے بیشتر فوجی دستے اپنے اپنے ملکوں کو روانہ ہو چکے ہیں۔ پچھلے چند ماہ کے دوران یہ آٹھواں فوجی کیمپ ہے، جس کا انتظام عراق کی ملکی فوج نے سنبھالا ہے۔

اس مناسبت سے عراق کی فوج کے مشترکہ کمان مرکز کے ترجمان تحسین الخفجی نے تصدیقی بیان جاری کیا ہے۔ الخفجی کے مطابق بین الاقوامی اتحادی فوج نے تاجی چھاؤنی کے کیمپ نمبر آٹھ کو اتوار کے روز خالی کر کے اس کا کنٹرول ملکی فوج کے حوالے کر دیا ہے۔ تصدیقی بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ التاجی چھاؤنی کے بقیہ مقامات کی ملکی فوج کو منتقلی طے شدہ نظام الاوقات کے تحت کر دی جائے گی۔

کیمپ نمبر آٹھ میں آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ کے فوجی تعینات تھے اور ان کے ذمے عراقی فوجیوں کی جدید خطوط پر تربیت تھی۔ اس کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کیمپ نمبر آٹھ سے ہٹائے گئے فوجی بھی جلد ہی اپنے اپنے ملکوں کی جانب واپسی کا سفر اختیار کریں گے۔ واپس جانے والے فوجیوں کے زیرِ استعمال تمام اسلحے اور ہتھیاروں کو عراقی فوج کی تحویل میں دے دیا جائے گا۔

عراق اور شام کے طول و عرض پر دہشت گرد عسکری تنظیم داعش کے قبضے کے بعد ہی امریکی قیادت میں فوجی اتحاد تشکیل دیا گیا تھا۔ اس میں شامل فوجی برسوں داعش کے مسلح جہادیوں کے خلاف مقامی رضاکار گروپوں اور عراقی فوج کی عملی امداد و حمایت کرتے رہے ہیں۔ اس امدادی سلسلے میں کرد عسکری دستے بھی پوری طرح فعال اور سرگرم تھے۔ خاص طور پر شام میں داعش پر کاری ضرب لگانے میں کرد دستے پیش پیش تھے۔

یہ امر اہم ہے کہ رواں برس جنوری میں عراقی پارلیمنٹ نے سارے ملک میں سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کی ایک قرارداد منظور کی تھی۔ یہ قرارداد اس وقت منظور کی گئی تھی جب ایک امریکی ڈرون حملے میں ایرانی فوج کے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ چند ہفتے قبل جون میں امریکا اور عراق میں غیر ملکی افواج میں بتدریج کمی کی مفاہمت طے پائی تھی۔ جمعہ اکیس اگست کو عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہا ہے کہ ملک میں ساری امریکی فوج اگلے تین برسوں میں واپس لوٹ جائے گی۔

التاجی ایئر بیس سنی علاقے میں ہے۔ ڈکٹیٹر صدام حسین کے دور حکومت میں یہ انتہائی جدید ہتھیاروں سے لیس عراقی ریپبلکن گارڈ کا مرکزی اڈہ بھی تھا۔ اسی شہر میں صدام دور میں کیمیاوی ہتھیار سازی بھی کی جاتی تھی۔ التاجی امریکی فوج کشی سے قبل ٹینکوں کی سب سے بڑی چھاؤنی بھی تھی۔

التاجی نام کا ضلع عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں بیس کلو میٹر کی دوری پر واقع ایک قدرے دیہی طرز کا شہر ہے۔ یہ صلاح الدین نامی انتظامی صوبے کا حصہ ہے۔ اس میں قریب چار لاکھ نفوس بستے ہیں۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post بیرونی انحصار کے بغیر دفاعی شعبے کی ترقی ترکی کا مستقبل ہو گا: ایردوان
Next Post اسرائیل کی اقتصادی پہنچ اب ایران کی دہلیز تک
Mahmoud Abbas, Benjamin Netanyahu

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.