geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: کثیر منزلہ عمارت منہدم، دو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

August 25, 2020 2 1 min read
India Building Collapse
Share this:

India Building Collapse

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) ممبئی سے 160 کلومیٹر دور رائے گڑ ضلع میں ایک پانچ منزلہ عمارت منہدم ہوجانے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ 25 سے زائد افراد کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

پیر کی شام سات بجے سے امدادی کارروائی جاری ہے۔ اب تک 60 لوگوں کو بچایا جاچکا ہے۔ حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سات کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس حادثے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متعلقہ حکام کو متاثرین کو تمام ممکنہ امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ حادثہ بھارت کی اقتصادی دارالحکومت ممبئی سے 160 کلومیٹر دور رائے گڑ ضلع کے مہاڈ قصبہ میں پیش آیا۔ مہاراشٹر ریاستی پولیس نے بتایا کہ اس عمارت میں 47 فلیٹس تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں عمارت کی اوپر کی تین منزلیں منہدم ہوئیں جس کے بعد عمارت میں موجود کچھ لوگ باہر نکل آنے میں کامیاب رہے اور چونکہ پیر کا دن کام کا دن ہوتا ہے اس لیے عمارت میں بہت کم لوگ موجود تھے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ‘طارق گارڈن‘ نامی یہ عمارت گوکہ 10 برس سے زیادہ پرانی نہیں تھی تاہم غالباً اس کی تعمیر میں غیرمعیاری چیزیں استعمال کی گئی تھیں۔

مہاراشٹر کے ایک ریاستی وزیر ایکناتھ شنڈے نے بتایا کہ عمارت کے کانٹریکٹر اور آرکیٹیکٹ کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا”کانٹریکٹر اس سانحے کے لیے ذمہ دار ہے اور اس کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی سرکاری اہلکار بھی اس میں ملو ث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔”

ریاستی وزیر ادیتی تتکارے نے آج منگل کو جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس کی تین ٹیمیں بچاو کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جن متاثرین کی حالت سنگین ہے انہیں بہتر علاج کے لیے ممبئی لے جایا گیا ہے۔ اور اس حادثے کی تفتیش کے لیے ایک خصوصی ٹیم بنادی گئی ہے، جس نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں برسات کے موسم میں اس طرح کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی ممبئی میں زبردست بارش کی وجہ سے ایک کثیر منزلہ عمارت منہدم ہوگئی تھی جس میں نو افراد ہلاک ہوگئے تھے او ر متعدد دیگر زخمی بھی ہوئے تھے۔ جبکہ اس ماہ کے اوائل میں ایک شپ یارڈ میں کرین کے گرجانے سے کم از کم گیارہ مزدور ہلا ک ہوگئے تھے۔

بھارت میں بارش کی وجہ سے زمینیں کھسکنے، مکانات کے منہدم ہونے اور سیلاب کے سبب اس سال اب تک تقریباً 900 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Share this:
Milk
Previous Post دودھ نما سفید زہر
Next Post آسٹریا نے جاسوسی کے الزام میں روسی سفارت کار کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا
Austria

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.