geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آسٹریا نے جاسوسی کے الزام میں روسی سفارت کار کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا

August 25, 2020 1 1 min read
Austria
Share this:

Austria

آسٹریا (اصل میڈیا ڈیسک) آسٹریا ایک روسی سفارت کار پر جاسوسی اور سفارت کاروں کو حاصل خصوصی اختیارات کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے ملک سے نکال رہا ہے۔

ماسکو نے اس الزام کو بے بنیاد اور اس اقدام کو ‘نقصان دہ‘ قرا ردیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک آسٹریائی سفارت کو روس سے نکال رہا ہے۔

آسٹریا کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز بتایا کہ وہ سفارت کاروں کو حاصل خصوصی مراعات اور اختیارات کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ایک روسی سفارت کار کو ملک سے نکال دے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ”ان کا رویہ ویانا کنونشن کے مطابق نہیں تھا۔” ترجمان نے تاہم اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

تاہم ایک آسٹریائی اخبار کے مطابق روسی سفارت کار اقتصادی جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تھا۔ روسی سفارت کار کی مبینہ جاسوسی سرگرمیوں کا پتہ اس وقت چلا جب ایک ٹیکنالوجی کمپنی میں کام کرنے والے آسٹریائی ملازم نے روس کے لیے جاسوسی کرنے کا اعتراف کیا۔ اخبار کے مطابق مذکورہ روسی سفارت کار آسٹریائی شہری کی مدد سے ایک عرصے سے ٹیکنالوجی کمپنی کی جاسوسی کررہے تھے۔

آسٹریائی میڈیا کی رپورٹو ں کے مطابق روسی سفارت کار کو یکم ستمبر تک ملک چھوڑ دینا ہوگا۔

آسٹریائی حکومت کے اس اقدام کے جواب میں روسی سفارت خانے نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا”آسٹریائی حکام کے اس غیر ضروری فیصلے سے ہمیں کافی تکلیف پہنچی ہے۔ اس سے دونوں ملکوں کے تعمیری تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔”

روسی وزارت خارجہ نے بعد میں ایک بیان میں ویانا کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بھی ایک آسٹریائی سفیر کو دفتر میں طلب کیا اور اسے ناپسندیدہ شخص قرار دیا ہے۔

روسی سفارت کار کو ملک سے نکالنے کا یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب صرف دو ماہ قبل ہی ایک عدالت نے ایک سابق آسٹریائی فوجی کرنل کو ایک دیگر معاملے میں روس کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔

آسٹیریا کے روس کے ساتھ نسبتاً قریبی باہمی تعلقات ہیں۔ بڑی تعداد میں روسی سفارت کار ویانا میں مقیم ہیں، جہاں وہ اقوام متحدہ کی مختلف تنظیموں اور یورپ میں تنظیم برائے سلامتی اور تعاون (او ایس سی ای) میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Share this:
India Building Collapse
Previous Post بھارت: کثیر منزلہ عمارت منہدم، دو افراد ہلاک، درجنوں زخمی
Next Post امریکا: سیاہ فام پر فائرنگ کا واقعہ، مظاہروں پر قابو پانے کے لیے نیشنل گارڈز تعینات
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.