geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قلم کاروان کی ادبی نشست اسلام آباد میں منعقد ہوئی

September 3, 2020 4 1 min read
Qalam Karwan
Share this:

Qalam Karwan

اسلام آباد : منگل یکم ستمبر بعد نماز مغرب قلم کاروان کی ادبی نشست اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ پیش نامے کے مطابق آج کی نشست میں بزرگ ماہر لسانیات جناب ڈاکٹر عطااللہ خان یوسف زئی کا مضمون ”شہادت عظمی” طے تھا۔آج کی نشست کے لیے بیداری فکر فورم کا خصوصی تعاون بھی حاصل رہا۔ صاحب کتاب شاعر اور نقادجناب شہزادمنیراحمد نے صدارت کی اور بیداری فکر فورم کے جنرل سیکریٹری جناب راجہ جاوید علی بھٹی مہمان خصوصی تھے۔جناب ساجدعباس عباسی نے تلاوت قرآن مجید،جناب ساجدحسین ملک نے مطالعہ حدیث نبویۖاورڈاکٹرساجدخاکوانی نے گزشتہ نشست کی کارروائی پڑھ کرسنائی۔

صدرمجلس کی اجازت سے جناب ڈاکٹرعطااللہ خان نے اپنی تحریرپیش کی،تحریرمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام سے شروع ہونے والے قربانیوں کے سلسلے کو حضرت امام عالی مقام امام حسین تک لایاگیاتھااور پھرکربلامیں جس اعلی مقاصد کے لیے کل خانوادہ نبوت نے قربانیاں دیں ان کاذکر بھی مقالے میں موجود تھا۔مقالے کے بعد ڈاکٹرساجدخاکوانی نے تبصرہ کرتے ہوئے مقالہ نگارسے بصداحترام جزوی اختلاف کرتے ہوئے کہاکہ اگرامام عالی مقام اقتدارکے حصول کے لیے بھی گئے تھے توبھی یہ ان کااستحقاق تھااورتب بھی وہ حق بجانب تھے۔جناب شاکرعلی عثمانی نے تحریرپراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ انبیاء علیھم السلام کی دعوت میں اللہ تعالی کی زمین پر اللہ تعالی کے قانون کی حکمرانی شامل ہواکرتی تھی اور امام عالی مقام نے اسی لیے اقتدارپر قبضہ کرناتھا کہ وہ حدوداللہ سمیت خالق کادین مخلوق پرنافذ کرسکیں۔جناب آفتاب حیات نے بھی اس موقف کی تائید کی۔جناب ساجد حسین ملک نے بھی اسی نقطہ نظرکلااعادہ کیا اور کہا مسلمانوں کے تصور جہادوقتال کا مقصد ملک گیری نہیں ہوتابلکہ انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال اللہ تعالی کی غلامی میں داخل کرناہوتاہے اور امام عالی مقام کاجہاداور حصول شہادت بھی اسی مقصد کے لیے تھا۔جناب امجدمعظم راٹھورنے کہاکہ دو متقابل نظام ہمیشہ دنیامیں موجود رہے ہیں اور حق و باطل کے درمیان ہمیشہ کشمکش چلتی رہی ہے،انہوں نے کہا کہ عربوں کے ہاں جنگ و جدل اور ماردھاڑ عام سی بات تھی جوان کی ثقافت کاایک عام سا حصہ تھا لیکن امام عالی مقام کی شہادت کسی قبائلی وخاندانی عصبیت یا مال و زر کی حوس کے لیے نہیں تھی بلکہ اعلائے کلمة الحق ہی اس کا مرکزومحور تھا۔اس کے بعد جناب شیخ عبدالرازق عاقل ایڈوکیٹ نے اپناتازہ کلام سنایا جس میں انہوں نے شہیدکربلا کو سلام عقیدت پیش کیاتھا،کلام بہت پسند کیاگیا۔

نشست کے مہمان خصوصی جناب راجہ جاوید علی بھٹی نے کہاکہ کربلاکے اندررقم کی جانے والی تاریخ ہمیشہ تازہ رہے گی اوراس کے نقوش کو مٹایا نہیں جاسکے گا،انہوں نے مقالے کی تعریف کی اور اندازاسلوب کو بے حد پسندکیا۔انہوں میں منتخب صحافی راہنما سعدیہ کمال کابھی تعارف کرایااورانہیں کچھ کلمات کہنے کی دعوت بھی دی،راجہ جاویدعلی بھٹی نے قلم کاروان کے ساتھ آئندہ بھی تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔آخرمیں صدر مجلس جناب شہزادمنیر احمدنے کہاکہ کنارفرات دی گئی قربانی کی بدولت آج دین اسلام زندہ ہے اور اگلی نسلوں تک پہنچ رہاہے،انہوں نے اپنی فوجی زندگی کے کچھ واقعات بھی سنائے اور بتایا کہ کس طرح کربلاکے واقعات سے ایمان تازہ ہوتاہے اورفوجیوں میں جزبہ جہاد بیداررہتاہے۔صدارتی خطبہ کے ساتھ ہی آج کی ادبی نشست اختتام پزیر ہو گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(www.qalamkarwan.org)

Share this:
Gold
Previous Post سونا کتنا سونا ہے
Next Post دنیا میں اسلامو فوبیا اور نسل پرستی بڑھتی جا رہی ہے: شاہ محمود قریشی
Shah Mehmood Qureshi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.