geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سونا کتنا سونا ہے

September 3, 2020 1 1 min read
Gold
Share this:

Gold

تحریر : ایم سرور صدیقی

یہ تو ہر کوئی جانتا ہے کہ قیمتی دھات سونے کی قیمتیں دن بہ دن بڑھتی ہی چلی جا رہی ہیں جس سے ترقی پذیر ممالک میں افراط ِ زر میں اضافہ ہورہاہے جو ان کی معیشت کو نگل رہا ہے کیونکہ عالمی سطح پر ایک اصول وضح کیا گیا ہے کہ جس ملک کے پاس سونے کے جتنے ذخائرہوں وہ اتنے ہی کرنسی نوٹ چھاپ سکتاہے تاکہ مالیاتی توازن قائم رہ سکے تیسری دنیا کے بیشترممالک اپنے بجٹ کا خسارا پورا کرنے کیلئے دھڑادھڑ نوٹ چھاپتے چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان ملکوںمیں مہنگائی ،بروزگاری اور غربت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

پچھلے دو برسوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا سبب چین، امریکہ اور خلیجی ممالک کی حدسے زیادہ خریداری ہے جس کی وجہ سے دنیا میں ایک بحرانی کیفیت پیداہورہی ہے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کا خبط بھی اس کی ایک وجہ ہے جس طرح نت نئے ہتھیاروں کی ایجادات اور ان کا حصول ایک جنون بن گیاہے اسی طرح سونے کے ذخائر جمع کرنا بھی مضبوط معیشت کے حامل ملکوںکا شوق بن گیا ہے جس میں چھوٹے، غریب اور تیسری دنیا کے ممالک پس رہے ہیں سونا چاندی اور قیمتی جواہرات جمع کرنے کا شوق انتہائی قدیم تصورکیاجاتاہے ماضی کے بادشاہ، راجے، مہاراجے اورمالدار لوگ اسی خبط میں مبتلارہتے تھے ۔ کہاجاتاہے کہ لیبیا کے صدر کرنل معمر القذافی دنیا میں ایک نئی کرنسی متعارف کروانا چاہتے تھے جو کرنسی نوٹوںکی بجائے سونے کے سکوںپر مشتمل ہونا تھی انہوںنے اس کے لئے تمام تیاریاں بھی کرلی تھیں لیکن وقت سے پہلے یہ منصوبہ لیک ہوگیا جس پر امریکہ نے ان کے خلاف بغاوت کروادی کیونکہ سونے کے سکوںپر مشتمل کرنسی چند دنوںمیں ہی دنیا کی سب سے مضبوط کرنسی بن جانا تھی۔ لیبیا کے صدر کرنل معمر القذافی ایک فعال،متحرک اور زیرک رہنما تھے وہ ریاستہائے متحدہ افریقہ بنانے کے بڑے حامی تھے انہیں 53 افریقی ممالک پر مشتمل افریقی اتحاد کا چیئرمین منتخب کیا گیا تو عالمی طاقتوںنے انہیں اپنے راستے سے ہٹانے کافیصلہ کرلیا 2011ء میں نیٹو اور قبائلی باغیوں نے قذافی کے خلاف جنگ شروع کر دی۔ 20 اکتوبر 2011ء کو اپنے آبائی شہر سرت میں حملہ آوروں کا مقابلہ کرتے ہوئے قذافی شہید ہو گئے۔سونے کے سکوںپر مشتمل کرنسی کا منصوبہ کامیاب ہوجاتا تو وہ پوری دنیا پر چھا جاتے ۔

چونکہ سونے کو ہمیشہ سے سب سے محفوظ سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے اور حالیہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران پیدا ہونے والے معاشی بحران کی وجہ سے دنیا بھر میں سرمایہ کار اور ممالک اپنی سرمایہ کاری کو سونے میں تبدیل کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کاروں کی ترجیح میں تبدیلی اور پھر امریکا چین تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے سونے کی قیمتیں اس وقت اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ ورلڈ گولڈ کونسل نے دنیا کے ایسے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن کے پاس سونے کے سب سے زیادہ ذخائر موجود ہیں۔

آئی ایم ایف اور ورلڈ گولڈ کونسل اعداد و شمار کے مطابق اگست 2020 میں سونے کے سب سے بڑے ذخائر 8133.5 ٹن امریکا کے پاس ہیں جو کہ اس کے مجموعی ذخائر کا 79 فیصد بنتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر جرمنی ہے جس کے پاس 3363.6 ٹن یعنی ذخائر کا 75.6 فیصد، اٹلی کے پاس 2451.8 ٹن یعنی 71.3 فیصد، فرانس کے پاس 2436 ٹن یعنی ذخائر کا 65.5 فیصد، روس کے پاس 2299.9 ٹن یعنی ذخائر کا 23.0 فیصد، چین کے پاس 1948.3 ٹن یعنی ذخائر کا 3.4 فیصد ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے پاس 1040.0 ٹن یعنی ذخائر کا 6.5 فیصد، جاپان کے پاس 765.2 ٹن یعنی ذخائر کا 3.2 فیصد، بھارت کے پاس 657.7 ٹن یعنی ذخائر کا 7.5 فیصد، نیدرلینڈز کے پاس 612.5 ٹن یعنی ذخائر میں سے 71.4 فیصد، ترکی کے پاس 583.0 ٹن یعنی ذخائر میں سے 37.9 فیصد، تائیوان کے پاس 422.7 ٹن یعنی ذخائر میں سے 4.7 فیصد۔ پرتگال کے پاس 382.5 ٹن یعنی ذخائر میں سے 77.7 فیصد، قازقستان کے پاس 378.5 ٹن یعنی ذخائر میں سے 65.5 فیصد، ازبکستان کے پاس 342.8 ٹن یعنی ذخائر میں سے 60 فیصد، برطانیہ کے پاس 310.3 ٹن یعنی ذخائر میں سے 10.2 فیصد، لبنان کے پاس 286.8 ٹن یعنی ذخائر میں سے 1.6 فیصد اور دنیا میں 35017.79 ٹن سونے کے ذخائر ہیں۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اس فہرست میں 44 ویں نمبر پر ہے اور اس کے پاس اس وقت 64.6 ٹن سونے کے ذخائر ہیں جو کہ اس کے مجموعی ذخائر کا 20.7 فیصد بنتے ہیں۔ جنوبی ایشیاء کے قریباً تمام کو ممالک کو مہنگائی ،بروزگاری اور غربت کا سامناہے جس کی وجہ سے اربوں لوگ زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں یہاں ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومتیں اپنے اپنے شہریوںکی آمدن بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کریں جب تلک لوگوںکی معاشی ضروریات پوری نہیں ہوںگی وہ خوشحال نہیں ہوسکتے سونا ہرگھرکی ضرورت ہے شادی بیاہ کی خوشیاںاس کے بغیر نامکمل سمجھی جاتی ہیں جس رفتار سے سونے کی قیمتوںمیں اضافہ ہورہاہے غریبوں میں احساس ِ محرومی بڑھ رہاہے وہ وقت دور نہیں جب لوگ دور سے سنارکی دکانوںپر ہی دیکھا کریں گے اور نہ جانے کتنی دلہنیں سونا پہنے کی حسرت لئے ڈولی میں بیٹھی رولڈگولڈ کے بنے زیورات پہن کرپیاگھر سدھاریں گی۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Natural Landscapes
Previous Post قدرت کے رنگ
Next Post قلم کاروان کی ادبی نشست اسلام آباد میں منعقد ہوئی
Qalam Karwan

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.