geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بزدار تیرا پنجاب غیر محفو ظ ہو گیا

September 12, 2020 1 1 min read
Usman Buzdar
Share this:

Usman Buzdar

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

پنجاب میں اچانک ڈکیتیوں، چوریاں، قتل اور جنسی تشددکے ساتھ ساتھ سانحہ لاہور سیالکوٹ موٹروے سے لگتا ہے بزدار حکومت کے فیصلے میں کہی کوئی غلطی ہوگئی ہے۔ کیونکہ ہرباشعور شہر ی اپنے آپ کو غیر محفو ظ سمجھنے لگا ہے اورہرزبان پر بحث جاری ہے کہ حکومت کو خدشہ ہے کہ اگر آئندہ آنے والے عرصے میں اپوزیشن نے احتجاجی سیاست شروع کی یا سڑکوں پر نکل آئی اور حکومت کو وسیع پیمانے میں گرفتاریاں مطلوب ہوں تو ایسے میں شعیب دستگیر جیسے افسر نہیں چل سکتے۔آئی جی کسی بھی پولیس کا کمانڈر ہوتا ہے اور سوا دو لاکھ فورس کے کمانڈر کو آپ اس طرح تبدیل کر دیں تو فورس پر انتہائی برا اثر پڑتا ہے۔کسی بھی صوبے میں آئی جی کو اپنی فورس اور مسائل کو سمجھنے کے لیے کم از کم چھ سے سات ماہ لگتے ہیں پھر وہ کام کر سکتا ہے۔ اس طرح ہر چھ ماہ بعد آئی جی تبدیل کرنے سے پولیس انتظامیہ تباہ ہو جائے گی۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کا سربراہ ہوتا ہے۔ یہ پاکستانی پولیس کا تین ستارہ افسر ہوتا ہے جو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ماتحت کام کرتا ہے۔1947ء سے 2020تک کے سربراہان پنجاب پولیس کی فہرست یوں ہے ۔آئی جی پی خان قربان علی خان ”اگست 1947ء“۔ میاں انور علی”اگست 1952ء“آئی جی پی ایس این عالم ”جون 1953ء“۔اے بی اعوان ”مئی 1956ء“۔ ایم شریف خان ”مئی 1958ء“۔ ایس ڈی قریشی ”جولائی 1963ء“۔ میاں بشیر احمد ”جولائی 1968ء“ ایم انور آفریدی ”اپریل 1970ء“۔صاحبزادہ رؤف علی آفریدی ”اکتوبر 1972ء“ راؤ عبد الرشید ”اگست 1974ء“۔ عطا حسین ”اپریل 1976ء“۔ چودھری فضل حق ”مارچ 1977ء“۔ ایم عارف ”جولائی 1977ء“۔ مسرور حسین ”ستمبر 1977ء“۔ حبیب الرحمان خان ”فروری 1978ء“۔ ایم اعظم قاضی ”جولائی 1979ء“۔ عبید الرحمان خان”نومبر 1980ء“۔لئیق احمد خان”جون 1981ء“۔ حافظ ایس ڈی جامی ”ستمبر 1985ء“۔ نثار احمد چیمہ ”اگست 1987ء“۔ منظور احمد ”مارچ 1989ء“۔ سردار ایم چوہدری ”جون 1991ء“جی اصغر ملک ”جون 1993ء“۔ ایم عباس خان ”جولائی 1993ء“۔ ذو الفقار علی قریشی ”اگست 1996ء“۔ چوہدری ایم امین ”نومبر 1996ء“۔ جہانزیب برکی ”مارچ 1997ء“۔ ایم رفیق حیدر ”اکتوبر 1999ء“۔ ملک آصف حیات ”جون 2000ء“۔ سید مسعود شاہ ”دسمبر 2002ء“۔ سعادت اللہ خان”اپریل 2004ء“۔ضیاالحسن خان ”جون 2005ء“۔ احمد نسیم ”دسمبر 2006ء“۔ شوکت جاوید ”اپریل 2008ء“۔ خالد فاروق ”فروی 2009ء“۔ طارق سلیم ”اپریل 2009ء“۔ جاوید اقبال ”جنوری 2011ء“۔ حاجی ایم حبیب الرحمان ”فروری 2012ء“۔ آفتاب سلطان ”اپریل 2013ء“۔ خان بیگ ”مئی 2013ء“۔ مشتاق احمد سکھیرا ”جون 2014ء“۔کیپٹن (ر) ایم عثمان ”اپریل 2017ء“۔ کیپٹن (ر) عارف نواز خان ”جولائی 2017ء“۔ ڈاکٹر سید کلیم امام ”جون 2018ء“۔ ایم طاہر ”ستمبر 2018ء“۔ امجد جاوید سلیمی ”اکتوبر 2018ء“۔ کیپٹن (ر) عارف نواز خان ”نومبر2019“۔ ڈاکٹرشعیب دستگیر ”ستمبر2020ء۔ انعام غنی اب سربراہ پنجاب پولیس ذمہ داریا ں سرانجام دے رہے ہیں۔

بتایا جاتاہے کہ نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) انعام غنی کا شمار پولیس کے انتہائی پروفیشنل، منجھے ہوئے اور تجربہ کار بہترین افسران میں ہوتا ہے۔ انعام غنی گزشتہ دنوں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔انعام غنی اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، سی پی او کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ سے ہے۔1989ء میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی۔ ان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے سترہویں کامن سے ہے۔ کیرئیر کے آغاز میں انعام غنی نے CSA اور نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں خدمات سرانجام دیں۔اے ایس پی پیپلز کالونی فیصل آباد، اے ایس پی سٹی فیصل آباد، اے ایس پی نواں کوٹ اور لاہور کے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور، ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد اور ایس ایس پی سکیورٹی اسلام آباد کے عہدوں پر بھی فرائض سر انجام دئیے۔ ڈی پی او ہری پور، ڈی پی او کرک، ڈی پی او صوابی، ڈی پی او مانسہرہ اور ڈی پی او چارسدہ کے عہدوں پر فرائض ادا کئے۔ نئے آئی جی ایف آئی اے اور آئی بی میں بھی انتہائی اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ایو این مشن موزمبیق، آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی امریکہ اور ایمبیسی آف پاکستان کویت میں بھی فرائض سر انجام دئیے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی اور سی سی پی او لاہور محمد عمرشیخ کی تعیناتی پر پہلے سیاسی اور اپوزیشن جماعتوں کو اعتراض تھا اب موجودصورت حال میں پنجاب کے عوام بھی خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب کا تبادلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔عدالت عالیہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک محمد احمد خان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔مذکورہ درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت، موجودہ آئی جی انعام غنی، سابق آئی جی شعیب دستگیر، ایڈیشنل آئی جی پی آپریشنز ذوالفقار حمید اور کیپٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) لاہور محمد عمر شیخ کو فریق بنایا گیا ہے۔لیگی رہنما کی دائر کردہ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئی جی پنجاب کا تبادلہ پولیس رولز کی خلاف ورزی ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ پنجاب پولیس سمیت تمام محکموں کی بہتری کیلئے اقدامات کرنا ہر حکومت کی ذمہ داری ہیں شامل ہے۔ اچانک حادثات میں اضافے اورسانحہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے بعد ”بزدارتیراپنجاب غیر محفوظ ہوگیا ہے“۔موجود صورت حال سے نمنٹے کیلئے پنجاب حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Muhammad Abdul Shakoor
Previous Post الخدمت ڈایزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثر علاقوں میں ریلیف کا کام جاری ہے۔ محمد عبد الشکور
Next Post ابھی نہیں تو پھر کبھی نہیں
Lahore Motorway Rape Case

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.