geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ابھی نہیں تو پھر کبھی نہیں

September 12, 2020 2 1 min read
Lahore Motorway Rape Case
Share this:

Lahore Motorway Rape Case

تحریر : شیخ خالد زاہد

معاشرے ہر دور میں اپنی روش کی سمتیں طے کرتے رہے ہیں اور انکی پابندی اپنا شعار بناتے تھے وقت نے ترقی کا سہارا لیا اور اقدار کر روندنا شروع کیا اب یہ اقدار کا ہی تقازہ تھا کہ ماتھوں پر شکن نا آئے اور لب جنبش سے محروم رہیں، وہ ہوتا چلا گیا جس کا ڈر تھا۔ سمتوں کی روش نے ایک ایسی سمت چن لی جہاں سوائے خسارے کہ اور کچھ بھی نہیں تھا نا ہی طبعی فائدہ تھا اور نا ہی روح کو کوئی تقویت پہنچنی تھی۔ یعنی ہم پر مغرب غالب آگیا اور بقول شاعر کے اپنی تو زندگی شروع ہوتی ہے شام (مغرب کے بعد) سے۔ اس طرز ِ حیات کی بھینٹ ہم نے اپنا مستقبل خود چڑھایا، کیا ہمیں اعلی تعلیم یافتہ نسل نہیں چاہئے تھی یا ہم اپنی اولاد کو فلانے کی اولاد سے پیچھے کیسے رکھ سکتے تھے۔ آج بڑے بڑے بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل یا تو انہی ممالک کو اپنا ملک بنا بیٹھے ہیں اور چند ایک جو وطن واپس پلٹ آئے ہیں وہ پاک سر زمین پر قدم رکھنے کیلئے پہلے قالین کا تکازہ کرتے ہیں، ہاں ایسے بھی چند ایک سر پھرے ہیں کہ جنکے خون سے آج تک اپنے پیارے محبوب ﷺ کی محبت اور انکے نظام کی ترویج کی جستجو نہیں نکل رہی ہے۔نقصان اور گھاٹے کے سودے تو ہم نے خود ہی کئے ہیں۔ سرکاری اداروں کو ہم نے صرف مال ودولت بنانے کے کارخانے بنا لئے اور کام صرف نجی اداروں میں ہوتے ہیں جبکہ یہ نجی ادارے سرکاری اداروں سے وابسطہ لوگوں کے ہوتے ہیں۔ سرکاری اسکول کے استاد کا اپنا بچہ کسی نجی اسکول میں پڑھ رہاہے تو بھلا ایسا استاد اسکول میں کیا کر رہاہوگا۔ یہ سب باتیں ہم سب جانتے ہیں اور دن میں ایک دفعہ تو اس قسم کی گفتگو ہو ہی جاتی ہے لیکن ہمیں یہ بھی ماننا پڑے گا کہ ہم انفرادی طور پر تضاد کا شکار ہیں، کوئی اپنا کہے تو ہاں میں ہاں ملاتے چلے جاتے ہیں اور وہی بات کو مخالف یا غیر کہے تو بغیر سنے ہی مسترد کردیتے ہیں۔

علم کے حصول کا بنیادی مقصد مستقبل کیلئے بہترین معاشی انتظام کرنے کیلئے رہا ہے، ممکن ہے کہ یہ حقیقت قارئین کو ناگوار گزرے لیکن حقیقت تو حقیقت ہے اور یقین نہیں آتا تو آپ اپنے آپ سے پوچھ لیں۔ جس کامنہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ ہم میں سے کوئی سید احمد خان، محمد علی جناح، ڈاکٹر محمد اقبال، خان لیاقت علی خان، ڈاکٹر سلیم الزماں، ڈاکٹر عبد السلام، ڈاکٹر رضی الدین، فیض احمد فیض، حبیب جالب، مولانا مودودی، ڈاکٹر اسرار احمد نہیں بن سکا ہے۔

ہم تکنیکی دور میں رہ رہے ہیں جہاں سماجی ابلاغ معلومات کا اہم ترین ذریعہ بنا ہوا ہے، سماجی ابلاغ کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ بغیر کسی روک ٹوک کہ خبریں ارباب اختیار تک پہنچنے کیساتھ ساتھ ساری دنیا میں انتہائی مختصر وقت میں پہنچ رہی ہیں۔جس سے ہوتا یہ ہے کہ عوامی رائے خبر کی سمت کا تعین کرتی ہے اور ارباب اختیار کو اس خبر پر عمل درآمد کرنے پر مجبور کرتی ہے۔جب کسی خبر کوجو کہ عملی صورت میں رونما ہوا ہوتا ہے کو منطقی انجام تک پہنچانے کی بات کی جاتی ہے تو قانون، شواہد کی عدم دستیابی کی کالی عینک لگا کر معاملے کو وہیں فیصلہ چھوڑ دیتا ہے،گویا ابھی نہیں تو کبھی نہیں والے کلیے کی نظر کر دیا جاتا ہے۔ معلوم بھی ہے دیکھائی بھی دے رہاہے کہ وہی ہے کہ جس نے ایک انسانی جان جو کہ تمام انسانیت کے قتل کے مترادف ہے لی ہے شک کا سہارا لے کر (اور معلوم نہیں کیا کچھ لے کر) باعزت بری کردیا جاتاہے۔ رونے والے جو سال ہا سال سے رو رہے تھے اپنی قسمت میں رونا لکھا سمجھ کر نکل جاتے ہیں۔

یہاں ایک سوال اٹھتا ہے کہ کیا ابلاغ کی ذمہ داری کسی بھی معاملے کو اجاگر کرنے تک محدود ہے یا پھر معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا بھی ابلاغ کی ذمہ داری ہے۔ دورِ حاضر کا تکازہ ہے کہ ذرائع ابلاغ اس بات کو یقینی بنائیں کہ معاملہ کہاں تک پہنچا۔ اب یہ بھی سماجی ابلاغ کی مرہون منت ممکن ہوسکا ہے کہ بچوں کیساتھ ہونے والی زیاتیوں کو منظر عام پر لایا جانے لگا۔ لیکن افسوس سوائے قصور کی زینب کے مجرم کو کیفر کردار کو پہنچانے کے سوا کسی اور بچے یا بچی کیساتھ ہونے والی زیادتی کے مجرم سزا وار ٹہرے ہیں۔ عرصہ دراز سے تواتر سے بچوں کے اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعات رونما ہوتے ہی جارہے ہیں۔ پہلے ایک واقع ہوا جس میں پولیس نے ایک کار پر فائرنگ کی جس میں ایک ہی خاندان کے افراد موجود تھے جن میں شوہر، بیوی اور انکے بچے تھے، ماں باپ کو بچوں کے سامنے گولیا ں مار کر قتل کردیا گیا اب اسی طرح سے گزشتہ شب گوجرپورہ روڈ لاہور پر ایک انتہائی اندوہناک واقع نے دل پرپھر خراشیں ڈال دیں جب ایک خاتون کیساتھ انکے بچوں کے سامنے بد سلوکی کی گئی۔ ہم سب کی یاد دہانی کیلئے لکھ رہا ہوں کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہتے ہیں۔موجودہ حکومت نے اسلامی جمہوریہ سے بہت آگے کا خواب دیکھایا ہوا ہے یعنی ریاست مدینہ بنانے کا ارادہ بھی ہے۔

کس کی کیا کوتاہی تھی یا ہے اس پر لازمی تحقیقات ہونی چائییں لیکن سب سے پہلے مجرموں کی گرفتاری اور تیزی سے سنوائی کیساتھ ہی سر عام لکشمی چوک لاہور میں پھانسی کی سزا نہیں دے سکتے تو شرعیت کیمطابق طے کی گئی سو کوڑوں کی سزا دی جائے۔سماجی ابلاغ پر ایک شور مچا ہو اہے کہ مجرم کو سر عام پھانسی دی جائے اور یہ ہو کر ہی رہنا چاہئے کیونکہ اگر پھر یہ معاملہ موم بتی مافیہ کی نظر ہوگیا تو موم بتی مافیہ کو یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ ان کیساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے۔ کیونکہ اب یہ سر عام کا فیصلہ نہیں ہوا تو کبھی نہیں ہوگا اور ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت کیساتھ ایسا ہوتا رہے گا، خاکم بدہن۔
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد زاہد

Share this:
Usman Buzdar
Previous Post بزدار تیرا پنجاب غیر محفو ظ ہو گیا
Next Post لاہور موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے دونوں ملزمان کا سراغ مل گیا
Lahore Motorway Rape Case - Suspects

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.