geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کوچ بنتے ہی محمد یوسف نے ڈپلومیسی سیکھ لی، مصباح الحق پر تنقید ماضی قرار

September 13, 2020 2 1 min read
Muhammad Yusuf
Share this:

 Muhammad Yusuf

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کوچ بنتے ہی محمد یوسف نے ڈپلومیسی سیکھ لی، ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ کا کہنا ہے کہ مصباح الحق پر تنقید ماضی بن چکی۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ مقرر ہونے والے محمد یوسف کا شمار پی سی بی کے ناقدین میں ہوتا رہا ہے تاہم ملازمت ملتے ہی انھوں نے ڈپلومیسی سیکھ لی، سابق کپتان کو اب سب کچھ اچھا نظر آنے لگا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میں نے پی سی بی کے مثبت کام کرنے کی وجہ سے ذمہ داریاں سنبھالنے کا فیصلہ کیا، مصباح الحق پر تنقید کے حوالے سے باتیں ماضی کا حصہ بن چکی ہیں، ہم دونوں کو الگ الگ ذمہ داریوں کے ساتھ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ پی سی بی میں اب اچھے کام ہو رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کچھ کرنا چاہتے ہیں، جب میری ان سے ملاقات ہوئی تو پھر میں نے بھی ذمہ داریاں لینے کا فیصلہ کیا، ہمیشہ اپنی دستیابی سے آگاہ کیا ہوا تھا کہ جب بھی پاکستان کرکٹ کو ضرورت ہوئی میں حاضر ہوں، کرکٹ بورڈ میں مصباح الحق، وقار یونس، یونس خان، ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد سمیت تقرریاں اچھی ہوئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا کہ بورڈ نے نامور کرکٹرز کو اس لیے اکٹھا کیاکہ تنقید سے بچ سکے، میں تو سمجھتا ہوں کہ ہر ادارہ اہلیت دیکھ کر تقرریاں کرتا ہے، جتنے بھی سابق کرکٹرز لیے گئے ان کی کوالیفکیشن شاندار ہے، محمد یوسف نے کہا کہ میں اب پی سی بی کا ملازم ہوں، مجھے بورڈ ٹیم کے علاوہ کہیں بھی کام کا کہے کروں گا۔

سابق کپتان نے کہا کہ مجموعی طور پر انگلینڈ میں پاکستان ٹیم اچھا کھیلی، شان مسعود کی پہلی اننگز شاندار تھی وہ آہستہ آہستہ سیکھتے ہوئے میچور ہو رہے ہیں،عابد علی نے بھی حوصلہ دکھایا، دونوں مستقبل میں پاکستان کے لیے عمدہ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسی طرح اظہر علی اور اسد شفیق نے10 برس میں اچھا پرفارم کیا، کبھی کبھار بیٹسمین آؤٹ آف فارم بھی ہوتا ہے، انگلینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ مشکل ثابت ہوتی ہیں اس بار بھی بعض بیٹسمینوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

انھوں نے کہا کہ بابراعظم کی کارکردگی دن بدن بہتر ہوتی جا رہی ہے، وہ درست سمت میں گامزن ہیں، بعض اوقات اچھے بیٹسمینوں کو بھی ٹیونگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس حوالے سے بابر کو بھی ضرورت محسوس ہوئی تو ضرور ان کے ساتھ کام کروں گا لیکن اس وقت وہ بہترین کھیل رہے ہیں۔

محمد یوسف نے کہا کہ میں سابق کوچ باب وولمر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بیٹسمینوں کی تکنیکی خامیوں کو درست کرنے کے لیے کام کروں گا،سیکھنے کی عمر کبھی ختم نہیں ہوتی جو سیکھنا چھوڑدے پیچھے رہ جاتا ہے، جو کوشش کرے اسے محنت کا صلہ بھی ضرور ملتا ہے۔

Share this:
Iffat Umer
Previous Post راحت کاظمی سے متعلق بیان پر شدید تنقید، عفت عمر نے وضاحتیں شروع کر دیں
Next Post تجارتی سرگرمیاں بڑھنے سے ریونیو وصولیوں میں اضافہ
Tax

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.