geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

موٹروے گینگ ریپ: ایک ملزم پیش، صحت جرم سے انکار، مرکزی ملزم کی تلاش جاری

September 14, 2020 0 1 min read
Pakistan Lahore Protest
Share this:

Pakistan Lahore Protest

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) موٹروے گینگ ریپ پر لوگوں میں مسلسل غم وغصہ ہے جبکہ پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ موٹر وے گینگ ریپ کیس کی تفتیش ڈرامائی رخ اختیار کرتی جا رہی ہے۔ پنجاب پولیس نے جس نوجوان کے اس واردات میں ملوث ہونے کا اعلان کیا تھا اس نے اتوار کو لاہور میں خود کو پولیس کے حوالے کرکے اس جرم میں ملوث ہونے سے انکار کر دیا۔

اس جرم کا مرکزی ملزم عابد ابھی تک گرفتار نہیں ہوا۔ پولیس حکام نے اتوار کی شام عابد کے والد اور اس کے دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان سے عابد اور اس کے رابطوں کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں۔

10 سمتبر کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور کے مضافات میں فرانسیسی شہریت رکھنے والی خاتون اپنے دو چھوٹے بچوں کے ساتھ موٹروے پر سفر کر رہیں تھیں جب ان کی گاڑی میں پیٹرول ختم ہو گیا۔

وہ مدد کا انتظار کر رہیں تھیں جب دو ملزمان نے گن پوائنٹ پر انہیں لوٹنے کی کوشش کی اور کھیتوں میں لے جا کر انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ گینگ ریپ کے بعد ملزمان ان کے پیسے، دیگر قیمتی چیزیں اور ان کا بینک کارڈ ساتھ لے گئے تھے۔

اس سانحے کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے ۔ مظاہرین واردات کے بعد ایک متنازعہ بیان میں بظاہر ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون پر تنقید کرنے والے سی سی پی او لاہور کے خلاف بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک روز پہلے ہی کہا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وقار کے فون کا جیو فینسنگ کے ذریعے پتہ چلایا ہے اور واردات کے وقت اس کا فون وہیں موجود تھا۔ ان کے بقول وقار کچھ عرصہ پہلے ہی جیل سے ضمانت پر رہا ہو کر آیا ہے۔

وقار کی والدہ نے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان کا بیٹا اس واردات میں ملوث نہیں ہے کیونکہ اگر وہ مجرم ہوتا تو خود کو گرفتاری کے لیے پیش نہ کرتا۔

لیکن تفتیش کرنے والے پولیس حکام کا اصرار ہے کہ وقار خود بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس کے خلاف پہلے سے دو مقدمات درج ہیں۔

اس کیس کی تفتیش میں شامل پنجاب کے ایک اعلی سطح کے پولیس افسر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ وقار کا کہنا ہے کہ اس کے نام پر موبائل فون کی جو دو سمیں تھیں انہیں اس کا سسر اور سالا (عباس) استعمال کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اس نے یہ بھی بتایا ہے کہ عباس کا مرکزی ملزم عابد کے ساتھ قریبی تعلق تھا اور وہ دونوں مل کر وارداتیں کیا کرتے تھے۔

پولیس نے وقار کا ڈی این اے ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

وقار سے اب تک ملنے والی معلومات کی روشنی میں پولیس کی دو ٹیمیں ملزمان عابد اور عباس کی تلاش میں نکلی ہوئی ہیں۔ پولیس نے اتوار کی صبح مرکزی ملزم عابد کے ضلع شیخوپورہ کے ایک گاوں میں واقعہ زیر تعمیر گھر پر چھاپہ مارا لیکن وہاں اس کا کوئی رشتے دار موجود نہیں تھا۔

علاقے کے لوگوں نے پولیس ٹیم کو بتایا کہ ملزم عابد اس علاقے میں کوئی چھ ماہ سے رہائش پذیر ہے۔ وہ علاقے کے لوگوں سے زیادہ میل جول نہیں رکھتا تھا اور نہ ہی اس کا ذریعہ آمدن واضح تھا۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ عابد پہلے بھی مختلف جرائم میں ملوث رہا ہے۔

اس گینگ ریپ کی تفتیش کے لیے قائم پنجاب حکومت کی خصوصی کمیٹی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس واردات کے مرکزی ملزم عابد کا تعلق ضلع بہاولنگر کے علاقے فورٹ عباس کے ایک گاؤں سے ہے۔ وہ بظاہر ایک عادی مجرم کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس پر قتل، اقدام قتل، زیادتی، ڈکیتی،اور چوری کے آٹھ مقدمات ہیں۔

اسے جنسی جرم کے ایک کیس میں ملوث ہونے کی بنا پر دو ہزار تیرہ میں اس کے آبائی علاقے سے نکالا گیا تھا۔ ملزم عابد کے نام پر موبائل کی چار سمیں جاری ہوئی تھیں لیکن وہ انہیں بند کروا چکا ہے۔

سابق انسپکٹر جنرل پولیس سینٹر رانا مقبول نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کے ملزمان کو سزا دینے کے لیے محض ڈی این اے کے شواہد پر انحصار کرنا مناسب نہیں ہوگا بلکہ ملزمان کا ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کیا جانا چاہیے جو کہ قانون شہادت کی دفعہ ایک سو چوراسی کے مطابق قابل قبول ہے۔

ان کے بقول اس کے علاوہ ڈیجیٹل، الیکٹرونک اور دیگر شہادتوں کو بھی محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔ رانا مقبول کے مطابق اس کیس کا چالان احتیاط سے مکمل کیا جانا چاہیے اور عدلیہ سے یہ اپیل کی جانی چاہیے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اس کی سماعت کرے اور اپیلوں کی سماعت بھی جلدی ہو۔

سینیٹر رانا مقبول کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو غیر پروفیشنل انداز میں ڈیل کر رہی ہے۔ ”مجھے آئی جی پنجاب کی یہ بات سن کر دکھ ہوا کہ پولیس کی گاڑی ملزمان کے گھر کے پاس پہنچی تو ملزم اسے دیکھ کر وہاں سے بھاگ گیا۔

ملزم کی گرفتاری کے لیے اس سے بہتر حکمت عملی اختیار کی جانی چاہیے تھی۔ اس کے علاوہ تفتیش کے دوران سامنے آنے والی معلومات کو قبل از وقت میڈیا پر پیش کرنا بھی مناسب نہ تھا۔ اس سے کیس کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہےـ‘‘

Share this:
Flights
Previous Post اسرائیل اور مراکش کے درمیان براہ راست پروازوں کا جلد آغاز ہو گا، اسرائیلی میڈیا
Next Post مروہ کیس: بچی سے زیادتی کرنے والوں میں کچرا چننے والا بھی شامل، 2 اہم ملزمان گرفتار
Marwa Case

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.