geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل اور مراکش کے درمیان براہ راست پروازوں کا جلد آغاز ہو گا، اسرائیلی میڈیا

September 14, 2020 0 1 min read
Flights
Share this:

Flights

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) بحرین اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد اسرائیلی میڈیا میں مراکش کے ساتھ جلد براہ راست پروازیں شروع کیے جانے کی خبریں ہیں۔ ادھر عمان نے بحرین کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور دو عرب ریاستوں کے درمیان تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق کے بعد اسرائیل اور مراکش کے درمیان براہ راست پروازیں جلد شروع ہوسکتی ہیں۔ اسرائیلی ٹی وی اسٹیشن N12 کے مطابق دونوں ممالک میں فضائی راستہ بحال ہونا مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی جانب اہم قدم ہوگا، جس کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کوشاں ہیں۔ تل ابیب میں اسرائیل کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس خبر کی ’نہ تو تصدیق اور نہ ہی تبصرہ کیا۔‘

مراکش کے وزیراعظم سعدالدین عثمانی نے گذشتہ ماہ ایک بیان میں کہا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کے مخالف ہیں۔ تاہم بعد میں انہوں نے مراکش کی نیوز سائٹ Le360 سے بات چیت میں کہا کہ ان کا یہ بیان حکومت کی جانب سے نہیں بلکہ اپنی اعتدال پسند اسلامی پارٹی کی طرف سے تھا۔

مراکش نے باضابطہ طور پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا اور دونوں ممالک کے درمیان فی الحال سفارتی تعلقات نہیں۔ البتہ سن 1994 میں فلسطینیوں کے ساتھ امن عمل کے آغاز کے بعد اسرائیل اور مراکش نے آپس میں تعلقات قائم کرنا شروع کیے تھے اور رابطے کے لیے دفاتر بھی قائم کیے تھے۔

تاہم بیس سال قبل دوسری فلسطينی بغاوت يعنی ’انتفادہ‘ شروع ہونے کے بعد مراکش نے اسرائیل کے ساتھ یہ رابطے ختم کر دیے تھے۔ اس کے باوجود خیال ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان خفیہ رابطے رہے ہیں اور دونوں ملک تجارت و دفاع سمیت کئی معاملات پر تعاون بھی کرتے رہے ہیں۔

عمان کا خیرمقدم
امریکی صدر ٹرمپ نے گیارہ ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ بحرین بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے جا رہا ہے۔ فلسطینیوں نے بحرین کے اس اقدام کو ’غداری‘ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ چار ہفتے قبل امریکا کے تعاون کے ذریعے متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ اسی طرح کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

عرب لیگ کے دیگر ممالک کی طرح عمان بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔ لیکن اتوار کو عمان نے کہا کہ وہ بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اس سے قبل عمان نے اسرائیل اور عرب امارات کے درمیان معاہدے کی بھی حمایت کی تھی۔ تل ابیب کو امید ہے کہ عمان بھی جلد اسرائیل کے ساتھ تعلقات استور کر لے گا۔

سن 2018 میں عمان کے اس وقت کے سلطان قابوس نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا مسقط میں استقبال کیا تھا۔ اس کے بعد عمان کی طرف سے اپنے عرب پڑوسیوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل کو خطے میں زیادہ محفوظ محسوس کروائیں۔

Share this:
Turkey Greece Conflict
Previous Post ترکی کے ساتھ تنازعہ، یونان ’طاقتور‘ ہتھیار خریدے گا
Next Post موٹروے گینگ ریپ: ایک ملزم پیش، صحت جرم سے انکار، مرکزی ملزم کی تلاش جاری
Pakistan Lahore Protest

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.