geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ضلع کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز اکتوبر میں ہو گا، 20 کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا

September 22, 2020 1 1 min read
Sports Festival
Share this:
Sports Festival
Sports Festival

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار گل نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر کہ دوسرے ہفتے ضلع کورنگی میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائیگا یہ اعلان انہوںنے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل اور کمشنر کراچی اسپورتس کمیٹی کے کوارڈینٹر غلام محمد خان سے اپنے دفتر میں ملاقات میں کیا ،شہریار گل نے ملاقات میں مزید کہاکہ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت مند تفریحی سرگرمیاں بھی فراہم کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی کھیلوں کا مرکز ہے اس ضلع نے ملک کے نامور کھلاڑی پیدا کئے جنہوںنے دنیا میں پاکستان کا پرچم سربلند کیا ہے جن میں سعید انور ،توصیف احمد،تسلیم عارف ،نسیم حمید اور دیگر شامل ہیں لہذا ہم ایسے اقدامات کرینگے کہ ضلع کورنگی میں اسپورٹس ٹیلنٹ مزید سامنے آسکیں ۔شہر یار گل نے کہا کہ ضلع کورنگی اسپورٹس فیسٹیول میں 20کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائینگے ہر ماہ 3کھیلوں کے مقابلوں کا انعقسد کیا جائیگا ،پہلے مرحلے میں کرکٹ ٹورنامنٹ راشد لطیف اکیڈمی کورنگی ،فٹ بال ٹورنامنٹ کالونی اسپورٹس اسٹیڈیم ملیر ،اور شوٹنگ بال ٹورنا منٹ غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ شاہ فیصل کالونی پر منعقد ہونگے انہوںنے کہاکہ فیسٹیول کا آغاز راشد لطیف اکیڈمی پر کرکٹ فیسٹیول میچ سے ہوگا جو کہ کمشنر کراچی الیون اور چیف سیکریٹری الیون کے درمیان کھیلا جائیگا اور اس میچ میں سول اور فوجی افسران حصہ لیں گے ،شہریار گل نے کہا کہ ضلع کورنگی میں کھیلوں کے فروغ میں کردار ادا کرنیوالے اسپورٹس آرگنائزرز کو ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائیگا جس میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے 30بہترین اسپورٹس آرگنائزرز کو ایوارڈ دیا جائیگا۔

انہوں نے ضلع کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کا کوارڈینٹر غلام محمد خان کو نامزد کیا ہے جبکہ ضلع کورنگی کے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز صاحبان کو اُن کے سب ڈویژن میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹس کا نگراں مقرر کیا گیا ہے ۔فیسٹیول کی پہلی میٹنگ 25ستمبر2020ء کو منعقد ہوگی دریں اثناء غلام محمد خان نے ضلع کورنگی اسپورٹس فیسٹیول میں حصہ لینے کی خواہش مند اسپورٹس ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کھیلوں کے انعقاد کے لئے مقامات اور اخراجات کی تفصیل محکمہ اطلاعات آفس بلدیہ کورنگی ملیر ماڈل زون آفس میں محمد ارشد کے پاس 24ستمبرایک بجے دن تک جمع کرا دیں۔
جاری کردہ : سیکریٹری اطلاعات
پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن

Share this:
FATF
Previous Post ہم گرے لسٹ میں کیسے پہنچے
Next Post 23 ستمبر ۔ سعودی عرب کا قومی دن
Saudi Arabia National Day

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.