geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اقوام متحدہ میں ایران اور سعودی عرب کے ایک دوسرے پر ’جرائم‘ کے الزامات

September 25, 2020 2 1 min read
Mohammed bin Salman
Share this:

Mohammed bin Salman

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران نے سعودی عرب پر حقائق کو مسخ کرنے اور اپنے ’جرائم‘ دوسروں کے سر تھوپنے کا الزام عائد کیا ہے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ میں سعودی عرب نے ایران پر ’توسیع پسندی اور دہشت گردی‘ کا الزام عائد کیا تھا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بدھ 23 ستمبر کو سعودی شاہ سلمان نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے ہی گزشتہ برس ‘سعودی آئل فیلڈز پر حملے‘ کیے تھے۔ اپنے ریکارڈ شدہ بیان میں انہوں نے تہران حکومت پر ‘توسیع پسندانہ سرگرمیوں‘ کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اسی مقصد کے لیے یہ ملک ‘دہشت گردوں‘ کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

آج جمعرات کو ایران کی جانب سے ان الزامات کا جواب مزید سختی سے دیا گیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا، ”سعودی عرب برسوں سے الزامات عائد کرنے اور حقائق کو مسخ کرنے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ وہ حقائق سے فرار کی کوشش میں رہتا ہے اور اپنے جرائم کا جواب نہیں دیتا۔‘‘

سعودی عرب نے الزام عائد کیا تھا کہ تہران حکومت ہی یمن کے حوثی باغیوں کو ہتھیار فراہم کر رہی ہے اور اسی نے سعودی آئل فیلڈز پر حملے کروائے تھے۔ ایران کی طرف سے ان الزامات کو مسترد اور ساتھ ہی ریاض حکومت پر یمن میں ‘جنگی جرائم کا مرتکب‘ ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سعید خطیب زادہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے، ”سعودی عرب خطے میں دہشت گردی کا مرکزی سپانسر ہے اور تکفیری دہشت گردانہ سوچ کا مرکز بھی۔‘‘ ایران تکفیری لفظ سنی جہادیوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے انتہائی سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب کو عرب ممالک میں ‘بد نصیب مخلوق‘ قرار دیا اور ساتھ ہی یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ امریکی دباؤ پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھا رہا ہے۔

سعودی عرب نے سن دو ہزار سولہ میں اس وقت تہران حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے، جب مظاہرین نے سعودی سفارت خانے پر حملہ کیا تھا۔

Share this:
Sheikh Rashid
Previous Post فضل الرحمان بھی آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات کرتے رہے ہیں، شیخ رشید
Next Post ادویات کی قیمتوں میں اضافہ: غریبوں کے لئے مشکلات کا پیغام
Medical Store

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.