geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ: غریبوں کے لئے مشکلات کا پیغام

September 25, 2020 1 1 min read
Medical Store
Share this:

Medical Store

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) 60 سالہ حلیمہ بی بی اسلام آباد کے ایک میڈیکل اسٹور کے سامنے آنے جانے والوں کے منہ تک رہی ہے اور اس کی منتظر آنکھیں کسی خدا ترس انسان کو تلاش کر رہی ہیں۔

60 سالہ حلیمہ بی بی اسلام آباد کے ایک میڈیکل اسٹور کے سامنے آنے جانے والوں کے منہ تک رہی ہے اور اس کی منتظر آنکھیں کسی خدا ترس انسان کو تلاش کر رہی ہیں، جو اس کے ہاتھ میں موجود نسخے میں لکھی ادویات اسے دلا دے۔ اسکی منتظر آنکھیں انتظار سے پتھرا گئی ہیں لیکن کوئی اس کی مدد کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

مسائل میں گھری، جھنگ سے تعلق رکھنے والی یہ صرف حلیمہ بی بی ہی نہیں بلکہ ملک کے ہر چھوٹے بڑے میڈیکل اسٹور کے سامنے آپکو ایسے افراد مل جائیں گے، جو مہنگی دوائیاں نہیں خرید سکتے اور ہاتھ میں پرچہ لیے کسی مسیحا کے منتظر رہتے ہیں۔ کئی افراد ایسے بھی ہیں، جو بیمار بچوں کو لے کر ہاتھ میں ڈاکٹر کی دوائیوں یا ٹیسٹ کا نسخہ لیے گھومتے ہیں اور کسی مسیحا کا انتظار کرتے ہیں۔

”میرا شوہر بیمار ہے۔ وہ دل اور شوگر کا مریض ہے۔ رشتے داروں کی مدد سے اپنا گھر چلا رہی ہوں لیکن وہ صرف کھانے پینے میں مدد کر سکتے ہیں۔ علاج معالجے میں وہ کیسے مدد کر سکتے ہیں جب کہ وہ خود بھی مزدور ہیں۔‘‘ حلیمہ نے آنسو پونچھتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا۔

حلیمہ کا کہنا ہے کہ کسی دور میں ساری دوائیاں سرکاری اسپتالوں سے مفت مل جاتی تھی اور علاج بھی مفت ہوتا تھا: ”اب تو سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ٹیسٹ باہر سے کرا کر لاؤ جب کہ ڈھیر ساری دوائیاں بھی لکھ دیتے ہیں، جو دن بدن مہنگی ہوتی جارہی ہیں اور غریب آدمی اب انہیں نہیں خرید سکتا۔‘‘

ماہرین صحت اورسیاست دانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو عوامی مسائل کی کوئی فکر نہیں اور اس نے عوام کی مشکلات کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک بار پھر زندگی بچانے والی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

وزارت صحت کے ایک ذمہ دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کو جائز اور مثبت قرار دیا۔ ڈی ڈبلیو کو ایک تحریری بیان میں اس اہلکار نے کہا، ”غیر حقیقت پسندانہ قیمتوں کی وجہ سے کئی دوائیوں کی مارکیٹ میں قلت پیدا ہوگئی تھی اور انہیں بہت زیادہ قیمت پر بیچا جارہا تھا۔ اسی لیے حکومت نے فیصلہ کیا کہ ان کو مقامی سطح پر تیار کیا جائے، جس کے لیے یہ اضافہ ضروری تھا۔ ان دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہارڈشپ کیٹگری میں کیا گیا ہے تاکہ یہ آسانی سے میسر آسکیں۔ کچھ دواؤں کی قیمتیں 10 سال سے منجمد تھیں جبکہ اس دوران خام مال اور دوسری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس فیصلے سے دوائیاں آسانی سے میسر بھی ہوں گی اور غیر معیاری دوائیوں کی فروخت بھی ختم ہوگی۔‘‘

حکومت نے ایک بار پھر زندگی بچانے والی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذکاء الرحمن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے دوائیوں کی کمپنیوں کو نہیں بلکہ عام آدمی کا فائدہ ہوگا: ”دوائیوں کی قلت کی وجہ سے عام آدمی کو نقصان ہو رہا تھا اور یہ فیصلہ تمام عوامل کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ اس اضافے کا فیصلہ فروری 2019ء میں ہوا تھا اور حکومت نے تمام مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق زندگی بچانے والے ادویات پر ہوگا۔ دوائیوں کی قیمتوں میں بین الاقوامی طور پر اضافہ ہوا ہے اور پاکستان میں دوائیں ابھی بھی دوسرے ممالک کی نسبت سستی ہیں۔‘‘

تاہم سیاست دان اور ماہرین صحت اس اضافے کو نا انصافی سے تعبیر کرتے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ اس کی وجہ سے غریب آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور ملک میں شرح اموات بھی بڑھ سکتی ہیں جب کہ کئی بیماریاں پیچیدہ شکل اختیار کر سکتی ہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سے وابستہ ڈاکٹر عبدالغفور شورہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو برانڈ سسٹم ختم کرنا چاہیے: ”پہلے ہی جو دوائی 30 پیسے کی ہونے چاہیے تھی وہ 16 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ جو انجیکشن 10 روپے کا ہونا چاہیے وہ سینکڑوں میں فروخت ہورہا ہے۔ ملک کی ایک بڑی آبادی غریب ہے۔ کورونا کی وجہ سے غربت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ تو اب اس اضافے کے بعد غریب آدمی کیسے دوائی خریدے گا۔ ابھی اس کو ایک بیماری ہوئی ہے اور اگر اس کو دوا پیسے کی وجہ سے نہیں مل سکی تو وہ ہی بیماری دوسری بیماریوں کو جنم دے گی۔ تو غریب مریضوں کے لیے یہ تباہ کن فیصلہ ہے۔ حکومت کو چاہیے وہ برانڈ سسٹم ختم کرے اور جنیرک سسٹم لے کر آئے۔‘‘

واضح رہے کہ پاکستان میں 60 ملین سے زیادہ افراد غربت کی لکیر سے نیچے رہتے ہیں جبکہ کورونا اورمعاشی سست روی کی وجہ سے ایک کروڑ اسی لاکھ لوگ مزید غربت کا شکار ہوئے ہیں۔ سیاست دانوں کا خیال ہے کہ اس فیصلے سے غریب صوبوں میں رہنے والے افراد کے لیے مشکلات مزید بڑھیں گی۔ نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر اکرم بلوچ کا کہنا ہے کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے، مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے: ”غریب لوگ پہلے ہی علاج معالجے پر اپنی کمائی کا ایک بڑا حصہ خرچ کر رہے ہیں کیونکہ اچھی خوراک کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ بیماریوں کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ اب زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے غریب علاقوں میں شرح اموات بڑھیں گی۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ دواؤں کی تیاری میں خود سرمایہ کاری کرے اور عوام کو سستی دوائیوں کی فراہمی یقینی بنائے۔‘‘

Share this:
Mohammed bin Salman
Previous Post اقوام متحدہ میں ایران اور سعودی عرب کے ایک دوسرے پر ’جرائم‘ کے الزامات
Next Post کرونا وائرس : یو اے ای میں 1000 سے زیادہ نئے کیسوں کی تصدیق
Coronavirus - UAE

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.