geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یو این سیکریٹری جنرل کی کووِڈ-19 کی ویکسین کی تیاری کے لیے 15 ارب ڈالرکی اپیل

October 1, 2020 2 1 min read
Antonio Guterres
Share this:

Antonio Guterres

نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے کووِڈ-19 کے علاج کے لیے دنیا بھر میں ویکیسن مہیا کرنے کی غرض سے 15 ارب ڈالرز کے فنڈز کی اپیل کی ہے۔

وہ بدھ کے روزکرونا وائرس کی وبا سے متعلق ایک ورچوئل کانفرنس میں تقریر کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ کووِڈ-19 کی ویکسین کی پیشگی خریداری اور ذخیرہ کرنے کے لیے وسائل کی دستیابی ناگزیر ہے تاکہ اس موقع کو ضائع ہونے سے بچا جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ ’’جو ممالک کووِڈ-19 کی تیاری وتحقیق پر کام کررہے ہیں، ان کی معاونت بھی ضروری ہے۔‘‘

سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کووِڈ-19 کی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے غیرمعمولی کاوشیں کی جارہی ہیں لیکن اس کے باوجود اس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور گذشتہ ہفتے اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دس لاکھ سے متجاوز ہوگئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ ’’ یہ ہر ملک کے قومی اور اقتصادی مفاد میں ہے کہ وہ ٹیسٹوں اور علاج کو بڑھانے اور ویکسین کی ایک عالمی شے کے طور پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے مل جل کر کام کریں۔

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کی سرپرستی میں اے سی ٹی ایکسلیٹر کو مزید تین ارب ڈالرز وصول ہوگئے ہیں۔اس نے دو ارب ویکسینوں کی تیاری اور تقسیم ،ساڑھے 24 کروڑ خوراکوں اور 50 کروڑ تشخیصی کٹوں کی آیندہ سال دستیابی یقینی بنانے کے لیے 38 ارب ڈالر کی اپیل کی ہے۔

جرمن چانسلر اینجیلا میرکل نے اس مقصد کے لیے مزید 10 کروڑ یورو (11 کروڑ 70 لاکھ ڈالر) دینے کا وعدہ کیا ہے۔ جرمنی نے اس سے پہلے ساڑھے 67 کروڑ یورو دینے کا وعدہ کیا تھا۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے 25 کروڑ یورو (32 کروڑ ڈالر) دینے کی ہامی بھری ہے۔اس کے علاوہ اب اگر دوسرے ممالک مزید رقوم مہیا کرنے کا وعدہ کرتے ہیں تو وہ ہر چار ڈالر کے مقابلے میں ایک پاؤنڈ دے گا۔

سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لوفوین نے ایک کروڑ یورو اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گذشتہ ہفتے 44 کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔اس کانفرنس میں انھوں نے اس رقم کی تشہیر ہی پر اکتفا کیا ہے۔

عالمی بنک کے صدر ڈیوڈ ملپاس کا کہنا تھا کہ انھوں نے کووِڈ-19 کی ویکسین کی خریداری کی غرض سے ممالک کی امداد کے لیے 12 ارب ڈالر مہیا کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے اپنی فاؤنڈیشن کی طرف سے اعلان کیا ہے کہ اس نے ویکسین کی عالمی سطح پر رسائی کے لیے 16 بائیو ٹیک فرموں کے ساتھ ایک نیا سمجھوتا کیا ہے۔

انھوں نے دنیا کو یہ سندیسہ دیا ہے کہ وہ ویکسین کی شکل میں ایک ’’عظیم سائنسی کامیابی‘‘ کے قریب ہے۔انھوں نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے غریب اور آمدنی والے ممالک میں ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

گیٹس فاؤنڈیشن سے سمجھوتا کرنے والی فرم جانسن اینڈ جانسن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلکس گورسکی نے سمٹ میں بتایا کہ ان کی کمپنی کم آمدن والے ممالک کو آیندہ سال کے وسط تک 50 کروڑ ویکسین خوراکیں مہیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Share this:
Houthis
Previous Post حوثیوں کے عقوبت خانے قتل گاہیں بن گئیں، 200 مغوی اور قیدی ہلاک
Next Post روس کا آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان مذاکرات پر زور
Sergei Lavrov

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.