geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہم 20 سالہ جنگ 20 دن میں ختم نہیں کر سکتے : اشرف غنی

October 7, 2020 1 1 min read
Ashraf Ghani
Share this:

Ashraf Ghani

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب افغانستان میں تقریباً دو عشروں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے فریقین کے مابین دوحہ میں جاری مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری بین الافغان مذاکرات تعطل کا شکار ہوجانے کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان سے ‘جرأت کا مظاہرہ اور قومی جنگ بندی‘ کا اعلان کرنے کی اپیل کی ہے۔

قطر کے دو روزہ دورے کے اختتام پر صدر اشرف غنی نے دوحہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دیرینہ تنازع کو’بندوق کی بجائے مذاکرات کے ذریعے‘ حل ہونا ہے۔ اس موقع پر متعدد سفارت کار، ماہرین تعلیم اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ افغان صدر نے مزید کہا ”کوئی بھی طاقت آپ (طالبان) کو مٹا نہیں سکتی۔”

خیال رہے کہ خلیجی ریاست قطرکی میزبانی میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان تین ہفتے قبل امن مذاکرات شروع ہوئے تھے۔ تاہم یہ مذاکرات وسیع تر بات چیت کے ضابطہ اخلاق کے مسئلے پر تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں جنگ بندی اور مستقبل میں طرز حکومت جیسے موضوعات پر بھی ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

دوسری طرف افغانستان میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کے روز ایک خودکش حملے میں صوبائی گورنر کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان تین ہفتے قبل امن مذاکرات شروع ہوئے تھے۔

قبل ازیں صدر اشرف غنی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی۔ قطر کے امیر نے دوحہ امن مساعی کو نتیجہ خیز بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

خیال رہے کہ بین الافغان مذاکرات کا آغاز کافی دھوم دھام سے ہوا تھا لیکن اب تک بہت کم پیش رفت ہوئی ہے۔ بہر حال صدراشرف غنی نے ان سوالات کو مسترد کردیا جن سے اشارہ ملتا ہو کہ بات چیت مکمل طورپر رک گئی ہے۔

دوحہ میں تقریب سے خطاب کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا”ہم 20 برس سے جاری جنگ کو20 دن میں ختم نہیں کرسکتے۔”

قبل ازیں افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمرکا کہنا تھا کہ فریقین کے مابین اب تک بات چیت کے ضابطہ اخلاق کے سلسلے میں اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

طالبان اور افغان حکومت دونوں ہی بات چیت کا ایجنڈا طے کرنے سے قبل معاہدے کی مشترکہ نوعیت پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ طا لبان سنی فقہ کے حنفی مسلک پر عمل درآمد پر اصرار کررہے ہیں لیکن حکومتی مذاکرات کاروں کا کہنا ہے کہ ا س سے اکثریتی شیعہ ہزارہ برادری اور دیگر اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کیے جانے کا خدشہ ہے۔

ایک اور متنازع موضوع یہ ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان فروری میں ہونے والے معاہدے کا مستقبل کے امن معاہدے کی تشکیل میں کیا کردار ہو گا۔

افغانستان کے وزیر خارجہ اتمر کا کہنا تھا”افغان ٹیم نے مشترکہ مقصد کا تعین کرنے کے لیے متعدد تجاویز پیش کی ہیں لیکن دونوں فریق کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔”

طالبان اور افغان امن مذاکرات کاروں کے درمیان اہم امور پر اب بھی اختلافات ہیں۔

تقریبا ایک ہفتے سے فریقین کے مابین کوئی باضابطہ میٹنگ نہیں ہوئی ہے تاہم دونوں کا کہنا ہے کہ وہ بات چیت آگے بڑھانے کے لیے غیر رسمی گفتگو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوحہ میں موجود افغانستان کے لیے امریکی مذاکرات کار زلمے خلیل زاد نے صدر غنی سے ملاقات کے بعد ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا”صدر کو امن کا موقع نہیں گنوانا چاہیے اور امریکا اس میں مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔”

دریں اثنا خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے دعوی کیا ہے کہ طالبان اور افغان امن مذاکرات کاروں کے درمیان مذاکرات کے لیے ضابطہ اخلاق پر اتفاق ہوگیا ہے، گوکہ اہم امور پر دونوں کے درمیان اختلافات اب بھی باقی ہیں۔ ذرائع نے منگل کے روز روئٹرز کو بتایا کہ امریکی حکام کی مدد سے یہ پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

ایک سینئر مغربی سفارت کار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ”ضابطہ اخلاق کی تشکیل انتہائی اہم پیش رفت ہے کیونکہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دونوں فریق بات چیت جاری رکھنے پر راضی ہیں حالانکہ افغانستان میں زمینی سطح پر فی الحال تشدد کم نہیں ہوا ہے۔”

افغان حکومت نے روئٹرز کی رپورٹ کے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا”روئٹرز کی رپورٹ غلط ہے۔” انہوں نے تاہم اس کی مزیدوضاحت نہیں کی۔

Share this:
Baldia Factory Tragedy
Previous Post سانحہ بلدیہ: رحمان بھولا اور زبیر چریا نے سزا کیخلاف اپیل دائر کر دی
Next Post نواز شریف کے وارنٹ کی عدم تعمیل، پاکستان ہائی کمیشن کے افسران کا بیان سامنے آ گیا
Pakistan High Commission

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.