geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نواز شریف کے وارنٹ کی عدم تعمیل، پاکستان ہائی کمیشن کے افسران کا بیان سامنے آ گیا

October 7, 2020October 7, 2020 2 1 min read
Pakistan High Commission
Share this:

Pakistan High Commission

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے معاملے پر پاکستانی ہائی کمیشن کے لندن کے افسران کا تحریری بیان سامنے آ گیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے فرسٹ سیکرٹری دلدار علی ابڑو نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہےکہ نوازشریف کے بیٹےکے سیکرٹری وقار احمد نے مجھے فون کرکے نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے کا بتایا، وقار احمد نے کہا تھا کہ وہ نوازشریف کی پارک لین لندن رہائش گاہ پر وارنٹس وصول کریں گے۔

تحریری بیان میں دلدار علی ابڑو نے کہا کہ ہائی کمیشن نے مجھے نوازشریف کے وارنٹس اس پتے پر تعمیل کرانےکی اجازت دی جس کے بعد وقار کے ساتھ اتفاق ہواکہ وہ 23 ستمبر کو دن 11 بجے وارنٹس وصول کریں گے، وقار کو بتایا قونصلر اتاشی راؤ عبدالحنان وارنٹس کی تعمیل کے لیے آئیں گے۔

تحریری بیان کے مطابق دلدار ابڑو نے مزید بتایا کہ 10 بجکر 20 منٹ پر وقار نے مجھے کال کرکے وارنٹس وصولی سےمعذرت کرلی۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر اتاشی راؤ عبدالحنان نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ پر17 ستمبرکو شام 6 بجکر 35 منٹ وارنٹس کی تعمیل کیلئے گیا، نوازشریف کے ذاتی ملازم محمد یعقوب نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کیا جس کے باعث وارنٹ گرفتاری کی دستی تعمیل نہیں ہوسکی۔

قونصلر اتاشی راؤ عبدالحنان اور فرسٹ سیکرٹری دلدار علی ابڑو کے متفرق بیانات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت ختم ہونے کے بعد عدالتی حکم کے باوجود سرینڈر نہ کرنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے 22 ستمبر کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

عدالت نے نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا بھی حکم دیا تھا لیکن برطانوی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے سے انکار کردیا تھا جس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے جانے والے پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران کے بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Share this:
Ashraf Ghani
Previous Post ہم 20 سالہ جنگ 20 دن میں ختم نہیں کر سکتے : اشرف غنی
Next Post سیرت النبی ۖ کی روشنی میں شہداء
Ghazwa Uhad

Related Posts

US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026
Pakistan Cuts Petrol by Rs4, Diesel by Rs2 Per Litre

عوام کو بڑا ریلیف: پٹرول 4 روپے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.