geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب میں مقیم روہنگیا مہاجرین کو شہریت بنگلہ دیش دے، سعودی دباؤ

October 11, 2020 0 1 min read
Citizenship of Bangladesh
Share this:

Citizenship of Bangladesh

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب نے مبینہ طور پر بنگلہ دیش کو دھمکی دی ہے کہ سعودی عرب میں کئی دہائیوں سے مقیم 54 ہزار روہنگیا مہاجرین کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کی صورت میں ڈھاکا کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

چالیس برس قبل سعودی عرب نے میانمار میں مظالم کا نشانہ بننے والے ہزاروں روہنگیا مہاجرین کو ملک میں پناہ دینے کی اجازت دی تھی۔ اب ریاض حکومت چاہتی ہے کہ بنگلہ دیش تقریباﹰ 54000 ایسے روہنگیا مہاجرین کو بنگلہ دیش کی شہریت حاصل کرنے کی اجازت دے، جو گزشتہ کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

سعودی عرب میں ایک طویل عرصے سے رہنے کے باوجود یہ روہنگیا مہاجرین ’بے وطن‘ ہیں، یعنی وہ کسی بھی ملک کا پاسپورٹ نہیں رکھتے۔ یہاں تک کہ ان مہاجرین کے بچے جو سعودی عرب میں پیدا ہوئے تھے اور عربی زبان بولتے ہیں، انہیں بھی سعودی شہریت نہیں دی جاتی۔

ڈھاکا حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم ان روہنگیا مہاجرین کی اکثریت نے بنگلہ دیش کی سرزمین پر کبھی قدم تک نہیں رکھا۔ گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ریاض حکومت نے ڈھاکا سے کہا ہے کہ ان روہنگیا مہاجرین کو بنگلہ دیشی پاسپورٹ دیے جائیں، کیوں کہ سعودی عرب میں شہریت کے بغیر افراد کو رہنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

سعودی عرب میں تقریباﹰ بیس لاکھ سے زائد بنگلہ دیشی باشندے ملازمت کرتے ہیں۔ یہ شہری سالانہ 3.5 بلین امریکی ڈالر سے زائد تک کی رقم بنگلہ دیش بھیجتے ہیں۔ اس زرمبادلہ پر جنوبی ایشیائی ملک کی معیشت بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔

سعودی عرب نے مبینہ طور پر بنگلہ دیش کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے روہنگیا مہاجرین کو پاسپورٹ جاری نہیں کیے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اپنے ملک میں ملازمت کرنے والے بنگلہ دیشی مزدوروں کی تعداد محدود کرسکتا ہے۔

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ مومن نے سعودی حکام کی طرف سے یہ دھمکیاں موصول ہونے کا اعتراف بھی کیا تھا۔ روہنگیا افراد سے متعلق امور کے بنگلہ دیشی ماہر شفیع الرحمان کے مطابق قومی معیشت میں زرمبادلہ کی اہمیت دیکھتے ہوئے بنگلہ دیش کے لیے اس دھمکی کو نظر انداز کرنا مشکل ہوگا۔

روہنگیا کس ملک کے شہری ہیں؟
مسلمان روہنگیا میانمار کی ریاست راکھین سے تعلق کھنے والے ایک نسلی اقلیت ہیں، جنہیں میانمار نے شہری تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ کئی دہائیوں سے تشدد کا شکار روہنگیا دوسرے ممالک میں پناہ کی تلاش میں پہنچتے ہیں۔

اگست 2017ء میں میانمار کی فوج کی کارروائیوں سے جان بچاکر لاکھوں روہنگیا افراد ہجرت کر کے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش جانے پر مجبور ہوگئے تھے۔

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم روہنگیا افراد میں سے پاسپورٹ صرف ایسے باشندوں کو دیے جا سکتے ہیں، جو یہ ثابت کرسکیں کہ ماضی میں ان کے پاس بنگلہ دیشی شہریت موجود تھی۔ مومن کے بقول، ’’سعودی عرب یہ جانتا ہے کہ روہنگیا مسلمان میانمار کے شہری ہیں اور ان کو اس معاملے میں پہلے میانمار سے بات کرنا چاہیے۔‘‘

گزشتہ ایک دہائی سے سعودی عرب میں مقیم ایک روہنگیا مہاجر سان لون نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا، ’’برما حکومت سن 1970 کی دہائی کے اوائل سے ہی میانمار میں روہنگیا برادری پر مظالم ڈھا رہی ہے ، لہٰذا انہیں برما (میانمار) کا پاسپورٹ رکھنے کا کبھی موقع نہیں ملا۔‘‘

لون نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ میانمار سے سعودی عرب فرار ہونے والے زیادہ تر روہنگیا افراد کو بنگلہ دیش سمیت دیگر ملکوں کے پاسپورٹ استعمال کرنا پڑے تھے۔ ان کے بقول، ’’اب یہ بات اہمیت کی حامل نہیں کہ اس وقت روہنگیا افراد کے پاس کون سا پاسپورٹ تھا۔‘‘

سعودی عرب میں روہنگیا مہاجرین کو صرف رہائشی اجازت نامے مہیا کیے جاتے ہیں لیکن انہیں شہریت حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ لون کے مطابق ان تک بہت کم روہنگیا کو سعودی عرب میں شہریت مل سکی ہے۔

لون سمجھتے ہیں کہ روہنگیا برادری کے لیے میانمار کو محفوظ بنانا ایک واحد حل ہے، جس پر سعودی عرب سمیت عالمی برادری کو توجہ دینی چاہیے۔

ماہرین کے خیال میں سعودی عرب روہنگیا مہاجرین کو شہریت دینے سے اس لیے بھی ہچکچاہٹ محسوس کرتا ہے، کیونکہ ایسا کرنے سے اس پر زیادہ قانونی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوگی کہ وہ متاثرہ افراد کی مدد کرے، اور سعودی حکومت اس مدد کو ایک بوجھ کے طور پر دیکھتی ہے۔

Share this:
Mohammad Ali Bor Mokhtar
Previous Post ایران میں سابق پارلیمانی لیڈر محمد علی بور مختار کرپشن کے الزام میں‌ گرفتار
Next Post سابق جرمن چانسلر شروئڈر کی حیثیت پوٹن کے پیادے کی سی ہے، ناوالنی
Wladimir Putin

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.