geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سابق جرمن چانسلر شروئڈر کی حیثیت پوٹن کے پیادے کی سی ہے، ناوالنی

October 11, 2020 0 1 min read
Wladimir Putin
Share this:

Wladimir Putin

روس (اصل میڈیا ڈیسک) روسی رہنما الیکسی ناوالنی نے اپنے ایک انڑویو میں کہا ہے کہ سابق جرمن چانسلر شروئڈر، پوٹن کے محض آلہٴ کار بننے پر راضی کیسے ہوئے۔ ادہر شروئڈر کے مطابق ناوالنی کو روس کی جانب سے زہر دینے کے مضبوط شواہد موجود نہیں ہیں۔

روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی نے سابق جرمن چانسلر گیرہارڈ شروئڈر کے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ گہرے روابط پر حیرت ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روسی صدر سابق جرمن چانسلر کو معاوضہ بھی دیتے ہیں۔

روسی اپوزیشن لیڈر نے ان خیالات کا اظہار ایک جرمن روزنامے ‘بلڈ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ یہ انٹرویو بدھ سات اکتوبر کو شائع ہوا ہے۔

ناوالنی مایوس کیوں؟
اس انٹرویو میں ناوالنی کا کہنا ہے کہ اگر شروئڈر اس زہریلے حملے سے انکاری ہیں، تو یہ ایک مایوس کن بات ہے۔ روسی اپوزیشن لیڈر کو نوویچوک نامی زہر دیے جانے کی تصدیق جرمن معالجین نے بھی کی ہے، لیکن اس کے باوجود سابق جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ ناوالنی کو زہر دیے جانے کے ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں۔

روسی رہنما کا کہنا ہے کہ شروئڈر یورپ کے سب سے طاقت ور ملک کے چانسلر رہ چکے ہیں اور اب وہ روسی صدر پوٹن کے آلہٴ کار بن کر رہ گئے ہیں، جو ان کے مظالم کو باقاعدہ تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

ناوالنی کی جرمنی آمد
یہ امر اہم ہے کہ رواں برس اگست میں ناوالنی ہوائی جہاز ہر سوار ہونے کے فوری بعد علیل ہو گئے تھے۔ ان کا ابتدائی علاج سائبیریا کے ایک ہسپتال میں کیا گیا اور پھر انہیں طبی بنیاد پر جرمن دارالحکومت کے ایک بڑے ہسپتال شاریٹے منتقل کر دیا گیا تھا۔ جرمن فوجی لیبارٹری نے ان کے حاصل شدہ خون کے نمونے کی تجزیاتی رپورٹ میں بیان کیا تھا کہ ناوالنی کے علیل ہونے کی وجہ روسی ساختہ زہر نووچوک کا دیا جانا تھا۔ نوویچوک بنیادی طور پر اعصابی نظام کو معطل کرنے والا ایک زہر ہے، جو روس میں تیار کیا گیا ہے۔

فرانس اور سویڈن کی بھی تصدیق
روسی رہنما کو زہر دینے کی تصدیق فرانس اور سویڈن کی کلینیکل لیبارٹریوں نے بھی اضافی تجزیوں کے بعد کی ہے۔ دوسری جانب روس نے ناوالنی کے بیمار ہونے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔

شروئڈر اور پوٹن کی دوستی
سابق جرمن چانسلر گیر ہارڈ شروئڈر روسی صدر پوٹن کے ساتھ گہرے تعلقات رکھتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے تعلقات کا سلسلہ ان کے دور اقتدار سے جڑتا ہے اور تب شروئڈر نے روسی صدر کو ایک ‘ غلطیوں سے مبرا جمہوری لیڈر‘ قرار دیا تھا۔ جرمن رہنما روسی انرجی سیکٹر میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں۔ وہ اس وقت نارڈ اسٹریم پائپ لائن کے انتظامی بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔ انہیں ایسے ہی ایک اور پراجیکٹ کے بورڈ کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے۔

یورپی یونین سے درخواست
روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی نے اپنے انٹرویو میں یورپی یونین سے درخواست کی ہے کہ وہ روسی حکومت کے قریبی حلقہٴ امراء کے خلاف سخت اقدامت کرے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پورے ملک کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا بلکہ ضرورت ان کو نشانہ بنانے کی ہے جو ماسکو کے حکومتی توسط سے مالی منفعت کا حصول جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ناوالنی کے مطابق روسی حکومت میں شامل امراء مالی خُرد بُرد، اربوں رقوم کی چوری اور دوسرے ممالک میں قیمتی رہائشی اپارٹمنٹس کی خریداری کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Share this:
Citizenship of Bangladesh
Previous Post سعودی عرب میں مقیم روہنگیا مہاجرین کو شہریت بنگلہ دیش دے، سعودی دباؤ
Next Post کورونا وائرس: برلن میں 70 برس کے دوران پہلا کرفیو
Coronavirus Curfew

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.