geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغان طالبان ٹرمپ کی کامیابی کے لیے پرامید

October 12, 2020 0 1 min read
Donald Trump
Share this:

 Donald Trump

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغان طالبان نے امریکی نیٹ ورک سی بی ایس نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے صدارتی الیکشن جیت جانے کے لیے پرامید ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے صدر ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جمعے کے روز طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی نیٹ ورک کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ”ہم پرامید ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن جیت جائیں گے اور افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو نکال لیں گے۔‘‘

طالبان کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا کے باعث خرابی صحت بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایک دوسرے طالبان لیڈر کا سی بی ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”جب ہم نے ٹرمپ کو کووڈ انیس لاحق ہونے کے بارے میں سنا تو ہم ان کی صحت کے بارے میں پریشان ہو گئے تھے۔ لیکن لگتا ہے کہ اب ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔‘‘

دوسری جانب صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والوں کی طرف سے طالبان کی اس حمایت کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان ٹم مورٹو نے سی بی ایس نیوز کو بتایا، ”طالبان کو یہ جان لینا چاہیے کہ صدر ہر طرح سے امریکی مفادات کا تحفظ کریں گے۔‘‘

افغان طالبان کی جانب سے صدر ٹرمپ کی یہ حمایت ان کے اس بیان کے بعد سامنے آئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کرسمس تک افغانستان سے تمام فوجیوں کو نکال لیا جائے گا۔ ٹرمپ ایک عرصے سے یہ وعدہ کرتے آئے ہیں کہ وہ تمام امریکی فوجیوں کو افغانستان سے واپس بلا لیں گے۔

گزشتہ بدھ کے روز صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا، ”وہاں صرف تھوڑی تعداد میں اہلکار موجود رہیں گے، باقی سب کو کرسمس تک واپس بلا لیا جائے گا۔‘‘

طالبان نے ان کے اس بیان کا خیرمقدم کیا اور ساتھ ہی اس اعلان کو امریکا کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے مثبت پیش رفت قرار دیا تھا۔

رواں برس فروری میں طالبان اور امریکا کے درمیان بیس سالہ جنگ ختم کرنے کے حوالے سے قطر میں ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ اس وقت طالبان اور افغان حکومت کے نمائندے دوحہ میں مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ان مذاکرات میں ابھی تک کوئی واضح پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

امریکا نے سن دو ہزار ایک میں نائن الیون حملے کے بعد افغانستان میں اپنی فوجیں اتار دی تھیں۔

Share this:
Azerbaijan Armenia Ceasefire
Previous Post آذربائیجان اور آرمینیا، فائربندی معاہدے کے باوجود لڑائی جاری
Next Post سانحہ بلدیہ: رحمان بھولا اور زبیر چریا کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور
Baldia Tragedy

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.