geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سانحہ بلدیہ: رحمان بھولا اور زبیر چریا کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور

October 12, 2020 1 1 min read
Baldia Tragedy
Share this:

Baldia Tragedy

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس میں سزا یافتہ ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا سمیت 5 ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرلیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں سزا کے خلاف اپیلیں دائر کرنے والے ملزمان رحمان عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 264 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ نے دیگر جن تین ملزمان کی اپیلیں منظور کیں ان میں منصور احمد، ارشد محمود اور فضل احمد شامل ہیں۔

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے اے ٹی سی کے فیصلےکی کاپی اورکیس کاریکارڈ 4 ماہ میں طلب کرلیا۔

رحمان بھولا اور زبیر چریا نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ آگ لگی تو فیکٹری کے دروازے بند تھے جو مالکان کے حکم پرلاک کیے گئے جب کہ اخراج کیلئے کوئی ہنگامہ راستہ نہیں تھا۔

اپیل میں کہا گیاہےکہ تین منزلہ عمارت کے داخلے اور اخراج کا ایک ہی راستہ تھا، فیکٹری کی کھڑکیوں کو آہنی سلاخوں سے پیک کردیا گیا تھا اس لیے ہنگامی اخراج نہ ہونے سے ملازمین جاں بحق ہوئے۔

اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکموں نے بددیانتی اور غفلت کا مظاہرہ کیا، فیکٹری مالکان اور متعلقہ محکموں کی غفلت سے معصوم لوگ جاں بحق ہوئے، مالکان اور متعلقہ محکمے ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ ابتدائی رپورٹ میں پولیس نے فیکٹری مالکان کو ہی نامزد کیا تھا لیکن جےآئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں اصل ملزمان (فیکٹری مالکان)کوبری الزمہ قرارد یاگیا اور فیکٹری مالکان نے کبھی کسی کو نامزد نہیں کیا، اے ٹی سی کا فیصلہ انصاف کے طے شدہ اصولوں کے خلاف ہے، ماتحت عدالت نے شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور نہ ہی جوڈیشل مائنڈ اپلائی کیا، ٹرائل کورٹ میں واقعہ سے متعلق کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پیش نہیں کی گئی۔

زبیر چریا اور رحمان بھولا نے اپیل میں کہا کہ ہم پر بھتہ مانگنے کا الزام لگایا گیا مگر کوئی گواہ پیش نہیں کیا گیا لہٰذا انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہےکہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ کے 8 سال بعد 22 ستمبر کو کیس کا فیصلہ سنایا جس میں 2 ملزمان کو سزائے موت اور 4 کو عمر قید کی سزا دی گئی جب کہ عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی سمیت 4 ملزمان کو بری کردیا۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post افغان طالبان ٹرمپ کی کامیابی کے لیے پرامید
Next Post ملک میں کورونا کے مزید 385 نئے کیسز اور 10 اموات رپورٹ
Corona - Pakistan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.