geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس، موبائل اسکرین اور کرنسی نوٹ پر 28 دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے

October 12, 2020 2 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

آسٹریلیا (اصل میڈیا ڈیسک) آسٹریلوی محققین کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کا سبب بننے والا کورونا وائرس کرنسی نوٹ، موبائل فون کے اسکرین، شیشہ اور اسٹین لیس اسٹیل کی سطح پر فلو کے وائرس سے کہیں زیادہ، 28 دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔

آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی (سی ایس آئی آر او) کے سائنس دانوں کی ایک تازہ تحقیق کے مطابق 20 ڈگری سیلسیئس (68 ڈگری فارن ہائٹ) تک کے درجہ حرات والے ماحول میں کورونا کی بیماری کا سبب بننے والا SARS-COV-2 وائرس کرنسی نوٹ اور موبائل فون کی اسکرین کی شیشے جیسی چکنی سطحوں پر 28 دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔

وائرولوجی نامی جریدے میں شائع اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے مقابلے میں انفلونزا اے کا وائرس اسی طرح کی چکنی سطحوں پر صرف 17 دنوں تک ہی زندہ رہ پاتا ہے۔

اس تحقیق کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر شین ریڈل کا کہنا ہے،’’اس تحقیق سے ہاتھوں کو دھونے اور جہاں ممکن ہو اس جگہ کو سینیٹائز کرنے اور وائرس کے ربط میں آنے والے سطحوں کو صاف کرنے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔‘‘

محققین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کم درجہ حرارت پر کھردری یا ناہموار سطح میں کم وقت تک زندہ رہ پاتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کپڑے جیسی کھردری سطح پر یہ وائرس 14دنوں کے بعد زندہ نہیں رہ سکتا ہے۔

اس سے قبل تجربہ گاہوں میں کیے گئے تجربات سے پتہ چلا تھا کہ کرنسی نوٹ اور شیشے پر کورونا وائرس دو یا تین دنوں تک ہی زندہ رہ سکتا ہے۔ جب کہ پلاسٹک اور اسٹین لیس اسٹیل کی سطح پر یہ چھ دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔

لیکن آسٹریلوی ایجنسی سی ایس آئی آر او نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ یہ وائرس’ کافی مضبوط‘ ہے اور 20 ڈگری سیلسیئس درجہ حرارت اور اندھیرے میں موبائل فون کے شیشے، پلاسٹک اور بینک کرنسی نوٹ جیسی چکنی سطحوں پر 28 دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔

یہ تجربات 20، 30 اور 40 ڈگری سیلسیئس کے مختلف درجہ حرارت والے ماحول میں کیے گئے۔ تحقیق میں پایا گیا کہ گرم ماحول میں وائرس کے زندہ رہنے کی شرح کم ہوجاتی ہے۔

ریڈل کا کہنا تھا،’’گرمی کا موسم یقینی طورپر اس وائرس کے لیے ایک اہم عنصر ہو گا کیونکہ زیادہ گرم درجہ حرارت میں یہ وائرس زیادہ دنوں تک زندہ نہیں رہ سکتا ہے۔‘‘

آسٹریلوی محققین نے تمام تجربات تاریک کمروں میں کیے تاکہ ان پر الٹروائلٹ روشنی کا اثر نہ پڑے کیوں کہ محققین کے مطابق سورج کی روشنی وائرس کو ختم کر سکتی ہے۔

کارڈف یونیورسٹی کے کامن کولڈ سینٹر کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ران ایکسل نے اس تحقیق پر نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ وائرس 28 دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے، اس سے لوگوں میں غیرضروری خوف پیدا ہو گا۔

ڈاکٹر ایکسل کے مطابق، ”یہ وائرس کھانسی یاچھینکنے کی وجہ سے باریک ذرات اور گندے ہاتھوں سے پھیلتا ہے لیکن اس تحقیق میں وائرس پھیلنے کے سبب کے طور پر انسان کے تازہ بلغم کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ انسان کے تازہ بلغم میں بڑی تعداد میں ایسے وائٹ سیل ہوتے ہیں جو وائرس کو ختم کرنے کے لیے انزائم بناتے ہیں۔ بلغم میں وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے اینٹی باڈی اور کیمیکل بھی ہوسکتے ہیں۔”

آسٹریلوی محققین نے جو تحقیق کی ہے وہ وائرس کے لیے سازگار ماحول میں کی گئی۔ مثلاً تاریک کمرہ، مقررہ درجہ حرارت، نمی۔ لیکن اصل زندگی میں وائرس کو اپنے لیے ساز گار حالات کم ہی ملتے ہیں۔

محققین کا تاہم کہنا ہے کہ یہ نتائج اس حقیقت کا اعادہ کرتے ہیں کہ انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے مستقل طورپر ہاتھ دھونے اور ٹچ اسکرین کو صاف کرنے یا سینیٹائز کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اپنے چہرے کو چھونے سے پرہیزکرنا چاہیے۔

سی ایس آئی آر او کے سی ای او ڈاکٹر لیری مارشل کا کہنا ہے،’’ کس سطح پر یہ وائرس کتنی دیر تک رہ سکتا ہے، یہ علم ہمیں اس وائرس سے نمٹنے کے اقدامات، انفیکشن کو کم کرنے اور لوگوں کو بچانے میں مدد کرتا ہے۔”

اس کی تحقیق سے یہ ثابت کرنے میں مدد ملے گی کہ سرد حالات میں اسٹین لیس اسٹیل پر زیادہ دیر تک وائرس کا زندہ رہنا یہ بتاتا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا گوشت پروسیسنگ یونٹوں اور کولڈ اسٹوریج یونٹوں کے اطراف میں زیادہ شدید کیوں رہی ہو گی۔

Share this:
Shooting Ball Tournament
Previous Post کورنگی اسپورٹس فیسٹیول شوٹنگ بال ٹورنامنٹ
Next Post بریگزٹ: برطانیہ نے مذاکرات میں جرمنی سے مدد کی اپیل
Schottland - Brexit

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.