geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بریگزٹ: برطانیہ نے مذاکرات میں جرمنی سے مدد کی اپیل

October 12, 2020 0 1 min read
Schottland - Brexit
Share this:

Schottland - Brexit

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم نے جرمن چانسلرمیرکل سے فون پر بات چیت کے دوران کہا کہ اگر بریگزٹ معاہدہ طے نہ ہو پایا تو ان کا ملک یونہی یورپی یونین سے الگ ہونے کو تیار ہے۔ انہوں نے مذاکرات کے سلسلے میں جرمنی سے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بریگزٹ مذاکرات سے متعلق جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے اتوار کے روز فون پر بات چیت کی اور ان ‘اہم اختلافات’ پر تبادلہ خیال کیا جو برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین ہونے والے معاہدے میں اب بھی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ اس بات چیت کے بعد برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پرجلد کوئی پیش رفت بہت ضروری ہے۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن نے اس بات پر خاص طور پر زور دیا کہ اس سلسلے میں پائے جانی والے’’اہم مسائل اور اختلافات کو دور کرنے کی خاطر آنے والے دنوں میں پیش رفت بہت ضروری ہے، خاص طور پر ماہی گیری کے شعبے میں اور معاشی سطح پر سب کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے معاملے میں۔” برطانوی وزیر اعظم نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے درخواست کی ہے کہ معاہدے کے لیے بات چیت میں جو بھی رکاوٹیں ہیں اس کے حل کے لیے جرمنی کوشش کرے۔

یورپی یونین اور برطانیہ نے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ رواں ماہ کے اواخر تک فریقین کے درمیان بریگزٹ کے بعد کا ایک اقتصادی معاہدہ طے پا جائے گا۔ لیکن اس کے ساتھ ہی برطانیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو وہ اس کے بغیر بھی مستقبل کا اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ جرمنی کا موقف ہے کہ بریگزٹ بغیر کسی معاہدے کے نہیں ہونا چاہیے اور وہ اس کا مخالف ہے۔

بات چیت کے بعد لندن میں برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ جس طرح آسٹرلیا اور یورپی یونین کے درمیان کوئی اقتصادی معاہدہ نہیں ہے پھر بھی وہ تجارت کرتے ہیں اسی راہ پر وہ بھی چلنے کے لیے تیار ہے،’’آنے والے دنوں میں ایک معاہدے کا ہونا دونوں کے مفاد میں ہے، تاہم برطانیہ آسٹریلیا کی طرز کے شرائط پر بھی منتقلی کی مدت ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘ آسٹریلیا، یورپی یونین کے ساتھ عالمی تجارتی تنظیم کے ضابطوں اور محصولات کے تحت تجارت کرتا ہے۔

اس سلسلے میں چند روز بعد ہی یورپی یونین کی ایک اہم میٹنگ ہونے والی ہے جس میں خاطر خواہ فیصلوں کی توقع ہے۔ لیکن اس میٹنگ سے چند روز قبل ہی برطانیہ نے کہا ہے کہ اگر آنے والے دنوں میں جلد ہی کوئی معاہدہ طے نہیں ہو پاتا تو پھر وہ بغیر کسی معاہدے کے ہی اپنی راہ اختیار کرنے کے لیے تیار ہے۔

بریگزٹ کے بعد برطانیہ کے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط کیسے ہوں گے اس حوالے سے فریقین میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔ اس میں ماہی گیری ایک اہم مسئلہ رہا ہے تاہم اس کے علاوہ بڑا سوال یورپی یونین کی واحد مارکیٹ تک برطانیہ کی رسائی کا ہے۔ اس سے قبل بورس جانسن نے فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں سے بات چیت میں کہا تھا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے کے لیے تمام راستے تلاش کرنے میں لگے ہیں۔

گوکہ برطانیہ اس برس اکتیس جنوری سے یورپی یونین سے علیحدہ ہو چکا ہے لیکن اس پر عملدرآمد اگلے سال سے شروع ہونا ہے۔ فریقین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اس سال کے آخر تک باہمی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور اس عبوری دور کے دوران مستقبل کے معاملات کا تعین کیا جائے گا۔

برطانیہ اور یورپی یونین کے لگ بھگ پچاس سالہ تجارتی تعلقات کو نئے خطوط پر استوار کرنے کے لیے بہت سارے کاروباری معاہدوں اور قانونی تقاضوں کو از سر نو طے کرنا ایک پیچیدہ عمل ہے کیوں کہ بعض معاملات پر سخت اختلافات پائے جاتے ہیں۔

اگر فریقین واقعی بغیر کسی معاہدے سے ایک دوسرے سے الگ ہو جاتے ہیں تو اس سے ان کے درمیان تقریباً ایک ٹرلین ڈالر کی تجارت کا ایک بڑا حصہ بے یقینی کا شکار ہو سکتا ہے۔

Share this:
Coronavirus
Previous Post کورونا وائرس، موبائل اسکرین اور کرنسی نوٹ پر 28 دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے
Next Post معاون خصوصی عاصم باجوہ کی عہدہ چھوڑنے کی درخواست منظور
Asim Bajwa

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.