geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: جرمنی میں نئے کیسز میں ریکارڈ اضافہ، پیرس میں کرفیو نافذ

October 15, 2020 0 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کے6638 نئے کیسزکے ساتھ اب تک کا ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا۔ دوسری طرف اس وبا کی ممکنہ دوسری لہر کے مدنظر پیرس سمیت فرانس کے نوشہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

کورونا پر نگاہ رکھنے والے جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں جمعرات کے روز 6638 نئے کیسز سامنے آئے، جو گزشتہ مار چ کے بعد سے کسی ایک دن میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ہی جرمنی میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 341223 ہوگئی ہے۔

جرمنی میں 28 مارچ کو ایک دن میں سب سے زیادہ 6294 نئے کیسز درج کیے گئے تھے۔ کورونا سے مزید 33 اموات ہوئی ہیں جس کے ساتھ اس وبا سے جرمنی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9710 ہوگئی ہے۔

حالانکہ یورپی معیار کے مطابق جرمنی میں اس وبا کا اثر نسبتاً کم رہا اور اموات کی شرح بھی کم رہی ہے، تاہم حالیہ ہفتوں کے دوران یومیہ نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے انفیکشن کی سطح اس مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں یہ وبا کے آغا ز کے دوران بھی نہیں تھی۔

کورونا کے نئے کیسز میں تشویش ناک اضافے کی خبر ایسے وقت آئی، جب چند گھنٹے ہی قبل چانسلر انگیلا میرکل نے جرمنی کی 16وفاقی ریاستوں کے وزرائے اعظم سے ملاقات کی اور وائرس کے پھیلنے کی رفتار کو کم کرنے کے مقصد سے سخت اقدامات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

انگیلا میرکل نے متنبہ کیا کہ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو یومیہ نئے کیسز کی تعداد 1900سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

جرمنی کے رہنماؤں نے بدھ کے روز نئے اقدامات کے تحت مئے خانوں اور ریستورانوں میں کرفیو نیز عوامی اور نجی محفلوں میں لوگوں کے جمع ہونے کی تعداد کو محدود کرنے کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ نئے اقدامات کے مطابق اب نجی محفلوں میں زیادہ سے زیادہ 10 لوگوں کے اکٹھے ہونے کی اجازت ہوگی۔

انگیلا میرکل نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کے کیسز میں مزید اضافہ کو روکنے کے لیے تقریبات منعقد کرنے سے پرہیز کریں۔ انہوں نے کہا ”ہم بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کل اور مستقبل میں اچھی زندگی کے لیے فی الحال پارٹیاں نہ کریں۔”

جرمن ریاست باویریا کے وزیر اعظم مارکوس سود ر نے اسی میٹنگ میں متنبہ کیا کہ جرمنی میں دوسرا لاک ڈاون ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ”ہم دوسرے لاک ڈاون کے بارے میں جتنا سوچ رہے تھے اس سے کہیں زیادہ قریب پہنچ گئے ہیں۔”

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے پیرس اور آٹھ دیگر شہروں میں رات کے کرفیو کا اعلان کیا ۔

پیرس میں رات کا کرفیو
فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لیے پیرس، مارسیلے اور سات دیگر شہروں میں رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے کووڈ۔19کے حوالے سے ہیلتھ ایمرجنسی دوبارہ بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ماکروں نے قومی ٹیلی ویزن پر خطاب کرتے ہوئے کہا”ہمیں کارروائی کرنی ہوگی۔ ہمیں وائرس کو پھیلنے سے روک لگانے کی ضرور ت ہے۔”

یہ کرفیو ہفتے کے روز سے نافذ العمل ہوجائے گا اور اگلے کم از کم چار ہفتوں تک برقرار رہے گا۔ کرفیو کے دوران رات نو بجے سے صبح کے چھ بجے کے درمیان پیرس اور آٹھ دیگر شہروں میں لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ ریستورانوں میں نہیں جاسکیں گے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ اس ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر 135یورو یا 159 ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

ان نئے اقدامات کا مقصد فرانس میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔ بدھ کے روز محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ اس وقت 9100 سے زائد کورونا کے مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ یہ 25 جون کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

امریکی خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے چودہ سالہ بیٹے بیرن بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے مگر اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔

میلانیا ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ”دو ہفتے قبل جب میں اور صدر ٹرمپ کورونا سے متاثر ہوئے تو اس وقت دھیان فوراً قدرتی طور پر ہمارے بیٹے کی جانب گیا۔ ہمارا خدشہ اس وقت درست ثابت ہواجب بیرن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ لیکن وہ صحت مند نوجوان ہیں اس لیے خوش قسمتی سے ان میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔”

Share this:
Settlements
Previous Post اسرائیل نے مغربی کنارے میں مزید نئی بستیوں کی منظوری دیدی
Next Post نواز شریف سے کبھی استعفیٰ نہیں مانگا، سابق ڈی جی آئی ایس آئی
Nawaz Sharif -Zaheer ul Islam

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.