geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل نے مغربی کنارے میں مزید نئی بستیوں کی منظوری دیدی

October 15, 2020 0 1 min read
Settlements
Share this:

Settlements

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل نے مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں مزید یہودی بستیاں بسانے کو منظوری دے دی ہے۔ پہلے اسرائیل نے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے اس علاقے کو اپنے میں ضم کرنے کا منصوبہ عارضی طور پر ملتوی کر دیا تھا۔

اسرائیل نے بدھ 14 اکتوبر کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں تعمیر ہونے والے سینکڑوں نئے مکانات کی منظوری دیدی۔ مغربی کنارے سے متعلق اسرائیل کی سول انتظامیہ کی منصوبہ بندی کمیٹی نے ایک بیان میں اس کا اعلان کیا۔ اس بیان کے مطابق متعدد بستیاں بسانے کے مقصد سے ایک ہزار 313 ہاؤسنگ یونٹس کو منظوری دی گئی ہے۔ سول انتظامیہ کے مطابق اس کے علاوہ 853 اضافی ہاؤسنگ یونٹس میں بھی کافی پیش رفت پہلے ہی ہوچکی ہے تاہم ابھی اس یونٹ کو حتمی طور پر منظوری نہیں ملی ہے۔

اسرائیل نے ان اقدامات کا اعلان ایک ایسے وقت کیا ہے جب اس نے متحدہ عرب امارات اور بحرین جیسے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے مقصد سے ایک ماہ سے بھی کم وقت پہلے ہی مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اپنے منصوبے کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ جنوری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی سے متعلق اپنے جس متنازع امن منصوبے کا اعلان کیا تھا اس میں بھی اسرائیل کے اس منصوبے کی حمایت کی گئی تھی کہ وہ غرب اردن سمیت فلسطین کے ان علاقوں کو اپنے میں ضم کر سکتا ہے جہاں اس نے یہودی بستیاں بسا رکھی ہیں۔ حالانکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مقبوضہ علاقوں پر قبضہ غیر قانونی ہے اور وہ فلسطینیوں کی سرزمین مانی جاتی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ اسرائیل کے اس نئے اعلان سے نہ صرف عرب اسرائیل امن معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے بلکہ اس سے فلسطینیوں میں بھی شدید غم و غصے کی لہر پھیل سکتی ہے۔ فلسطین مغربی کنارے، غزہ پٹی اور یروشلم سمیت ایک علیحدہ ریاست کے قیام کی کوشش میں ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے ایک ترجمان نبیل ابو ردانہ کا کہنا تھا، ”ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بستیاں بسانے کے پاگل پن کو روکنے کے لیے فوری طور پر مداخلت کرے، جو کسی بھی بامعنی امن عمل کی تباہی کا باعث ہے۔” فلسطین نے خلیجی ممالک کے ساتھ اسرائیلی معاہدے کی بھی مخالفت کی ہے اور بطور احتجاج عرب لیگ کی صدارت سے استعفی دیدیا ہے جو اس وقت اس کے پاس تھی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیل کی سول انتظامیہ، جو مغربی کنارے پر بستیاں بسانے کا نگراں ادارہ ہے، کی بدھ اور جمعرات کو ہونے والی میٹنگ میں نئی بستیوں کا معاملہ اس کے اہم ایجنڈے میں شامل تھا۔ اسرائیل نے سن 1967 کی جنگ میں ان علاقوں پر قبضہ کیا تھا۔ اس مسئلے پر بین الاقوامی برادری امریکا اور اسرائیل کے موقف سے قطعی متفق نہیں ہے اور ان بستیوں کو غیر قانونی تسلیم کیا جاتا ہے۔

مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقوں میں تقریبا آٹھ ماہ کے وقفے کے بعد تعمیراتی کام کو منظوری دی گئی ہے اور باور کیا جاتا ہے کہ اس سے وزیراعظم بینجیمن نیتن یاہو کو ان رہنماؤں کی حمایت مل سکتی ہے جو مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیاں بسانے کے وکالت کرتے رہتے ہیں۔ اسرائیل کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ” نیتن یاہو مغربی کنارے کے ڈی فیکٹو انضمام کو مستحکم کرنے کے لیے پوری طاقت سے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔”

کورونا وائرس کی وبا، بڑھتی بے روزگاری اور معاشی بدحالی سے اسرائیلی وزیراعظم کی مقبولیت میں تیزی سے کمی ہورہی ہے۔ نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے کئی مقدمات بھی چل رہے ہیں اور عدالت نے بعض کیسز میں انہیں قصوروار بھی ٹھہرایا ہے۔ اس ماحول میں وہ ایسے اقدامات کرنا چاہتے ہیں جس سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوسکے۔

Share this:
Thailand Protest in Bangkok
Previous Post تھائی لینڈ: مظاہروں میں شدت کے بعد عوامی اجتماعات پر پابندی
Next Post کورونا وائرس: جرمنی میں نئے کیسز میں ریکارڈ اضافہ، پیرس میں کرفیو نافذ
Coronavirus

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.