geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نور ہی نور

October 19, 2020 1 1 min read
Muhammad PBUH
Share this:

Muhammad PBUH

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

بخاری شریف کی حدیث مبارکہ میں ایک صحابی بیان فرماتے ہیں:کہ ایک رات نبوت ورسالت کے آفتاب و مہتاب ، انبیا مرسلین کے تاجدار ، مجسم ِ رحمت ، شافع محشر ، فخردوعالم نورِ مجسم ، سید ابرار شاہِ دو عالم حضرت محمد رونق افروز تھے کہ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اس وقت آسمان پر چودھویں کا چاند روشن تھا۔ کبھی میں آسمان پر چاند کو دیکھتا ہوں کبھی زمین پر آپ سرکار کا روشن چہرہ مبارک کبھی میں چاند کو کبھی آپ کے چہرہ مبارک کو دیکھتا ہوں خدا کی قسم آپ کا چہرہ مبارک چاند سے زیادہ روشن اور چمکدار تھا اِسی طرح ایک دن فرشتوں کا سردار جبرائیل امین آپ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوتا ہے اور عرض کرتا ہے یا رسول اللہ میں نے حضرت آدم سے لے کر آپ تک تمام انبیا اکرام کو دیکھا ہے میں نے حضرت یوسف کو بھی دیکھا عرش پر اور فرش پر ایک بھی چہرہ آپ کے چہرہ مبارک سے زیادہ حسین اور روشن نہیں دیکھا آپ سب سے خوبصورت اور روشن ہیں آپ جیسا کوئی نہیں ہے بلا شبہ خالقِ کائنات نے سب سے پہلے بلواسطہ اپنے حبیب محمد ۖ کا نور پیدا کیا پھر اِسی نور کو خلقِ عالم کا واسطہ ٹھہرایا ایک دن شہنشاہ مدینہ ، ساقی کوثر شاہِ امم جلوہ افروز تھے تو صحابہ کرام نے عرض کی کہ یا رسول اللہ آپ کی نبوت کب ثابت ہوئی تو آپ نے فرمایا میں اس وقت بھی نبی تھا جب کہ آدم کی روح نے جسمِ سے تعلق نہیں پکڑا تھا۔

پھر اسی عالم میں خالقِ کائنات نے دیگر انبیائے کرام کی روحوں سے وہ عہد لیا جو قرآن ِ پاک سور آل ِ عمران81میں مذکور ہے اور جب تمام پیغمبروں کی روحوں نے عہد مذکور کے مطابق سید المرسلین کی نبوت و امداد کا اقرار کر لیا تو نور ِ محمدی کے فیضان سے ان کی روحوں میں وہ قابلیتیں پیدا ہوگئیں کہ دنیا میں اپنے اپنے وقت میں ان کو منصب ِ نبوت عطا ہوا۔اِس وعدے کے سبب تمام انبیائے سابقین علیہم اسلام اپنی اپنی امتوں کو حضور نبی آخرالزماں کی آمد و بشارت اور آپ کی اتباع کی تاکید فرماتے رہے ۔ اگر سید المرسلین کی نبوت دنیا میں ظاہر نہ ہوتی تو سابقہ تمام انبیائے علیہم اسلام کی نبوتیں بھی باطل ہو جاتیں اور وہ تما م بشارتیں ناتمام رہ جاتیں ۔

پس دنیا میں حضور اقدس ۖ کی تشریف آوری نے سابقہ پیغمبروں کی نبوتوں کی تصدیق فرما دی جس طرح مجسمِ رحمت ۖ کا نور ازہر منبع انوار الانبیا تھا اِسی طرح آپ کے جسم ِ مبارک کا مادہ بھی لطیف ترین تھا ۔ جب خالقِ کائنات نے سرورِ کونین کو پیدا کرنا چاہا تو جبرائیل امین کو حکم دیا کہ سعید مٹی لا۔لہذا جبرائیل جنت کے فرشتوں کے ساتھ زمین پر آئے اور حضرت کی قبر شریف کی جگہ سے ایک مٹھی سفید چمکتی دمکتی اٹھا لائے پھر اِس مٹی کو جنت کے چشمہ تسنیم سے گوندھا گیا جب یہ مٹی سفید موتیوں کی مانند ہو گئی فرشتے اِسے لے کر عرش و کرسی کے گرد زمین و آسمان تک پھیرا گیا تمام فرشتوں نے آپ کو حضرت آدم کی پیدائش سے پہلے ہی پہچان لیا پھر جب رب و ذولجلال نے حضرت آدم کو پیدا کیا اپنے حبیب پاک کے نور کو ان کی پشت مبارک میں رکھ دیا ،اِس نور کے انوار حضرت آدم کی پیشانی پر روشن تھے جس طرح رات میں چاند روشن ہوتا ہے ۔

پھر ان سے یہ عہد لیا گیا کہ یہ نور پاک پشتوں سے پاک رحموں میں منتقل ہوا کرے پھر یہ نور اماں حوا کے رحم مبارک میں منتقل ہو گیا اب جو نو ر حضرت آدم کی پیشانی ہر روشن تھا اب حضرت حوا کی پیشانی پر روشن ہو گیا ۔ پھر جب حضرت شیت علیہ سلام پیدا ہوئے تو وہ نور ان کی پشت میں منتقل ہو گیا ۔ یہ نبی کریم کا معجزہ تھا کہ حضرت شیت اکیلے ہی پیدا ہوئے ۔ آپ کے بعد ایک بطن میں جوڑا (لڑکا لڑکی) پیدا ہوتا رہا ۔روزوشب گزرتے رہے زمین اپنے محور پر گھومتی رہی اور یہ نور اِسی طرح پاک پشتوں سے پاک رحموں میں منتقل ہوتا رہا اور پھر جمعہ کی شب سرور کونین کے والد ماجد حضرت عبداللہ کی پشت سے آپ کی والدہ ماجدہ حضرت آمنہ کے رحم پاک میں منتقل ہوا ۔حضرت کعب بن احبار سے یہ منقول ہے یہ نور محمدی کی عظیم شان فضیلت تھی کہ نبی کریم کے آبا امہات شرک و کفر کی نجاست اور زنا کی آلودگی سے پاک رہے اِسی نور کی وجہ سے حضرت آدم ملائک کے مسجود بنے اِسی نور کی وجہ سے ان کی توبہ قبول ہوئی ۔

اِسی نور کی بدولت حضرت نوح کی کشتی طوفان میں غرق ہونے سے بچی ۔ اِسی نور کی بدولت حضرت ابراہیم آتشِ نمرود سے محفوظ رہے اِسی نور ِ محمد کے طفیل حضرات سابقین انبیائے علیہم الصلوات پر خالقِ کائنات کی بے شمار عنایات رہیں جب نبی کریم غزوہ تبوک سے واپس آئے تو حضرت عباس نے حضور پاک کی اجازت سے آپ کی مدح میں چند اشعار کہے کہ کشتی کا طوفان سے بچ جانا اور حضرت ابراہیم کی آگ کا گلزار ہو جانا حضور کے نور کی برکت تھا ۔امام ابو حنیفہ نعمان بن ثابت ساقی کوثر کی شان میں یوں فرماتے ہیں ترجمہ ۔آپ کی وہ مقدس ذات ہے کہ اگر آپ نہ ہوتے تو ہر گز کوئی آدمی پیدا نہ ہوتا اور نہ کوئی مخلوق پیدا ہوتی آپ وہ ہیں کہ آپ کے نور سے چاند کو روشنی ہے سورج آپ ہی کے نور زیبا سے چمک رہا ہے آپ وہ ہیں کہ جب آدم نے لغزش کے سبب سے آپ کاوسیلہ پکڑا تو وہ کامیاب ہو گئے حالا نکہ وہ آپ کے باپ ہیں آپ ہی کے وسیلہ سے خلیل نے دعا مانگی تو آپ کے روشن نور سے آگ ان پر ٹھنڈی ہو گئی ۔حضرت ایوب نے مصیبت میں آپ کو پکارا مسیح آپ ہی کی بشارت اور آپ ہی کی صفات حسنہ کی خبر دیتے ۔

موسی علیہ اسلام بھی آپ کا وسیلہ پکڑتے اور تمام انبیا علیہم اسلام اور مخلوقات میں سے ہر مخلوق اور پیغمبر اور فرشتے آپ ہی کے جھنڈے تلے ہونگے ۔پھر جب یہ نور محمدی آپ کے والد محترم حضرت عبداللہ میں ظاہر ہوا تو اِس نو رکی وجہ سے آپ کے والد محترم کمال حسن و جمال رکھتے تھے قریش کی بہت ساری عورتیں آپ کی طرف مائل تھیں ۔ لیکن آپ کی شادی وہب کی بیٹی آمنہ زہریہ قرشیہ جو نسب و شرف اور خوبصورتی میں قریش کی تمام عورتوں سے ممتا ز تھیں ۔پھر جب نور محمدی حضرت آمنہ کے رحم مبارک میں منتقل ہو گیا تو بہت سارے عجائبات ظہور میں آئے قحط سالی ختم ہو گئی درختوں پر خوب پھل آیا بادشاہوں کے تخت اور بت اوندھے گِر پڑے مشرق و مغرب کے چرند پرند اور دریائی جانوروں نے ایک دوسرے کو خوشخبری دی حضرت آمنہ نے خواب میں سنا کہ کوئی کہہ رہا ہے تیرے پیٹ میں دونوں جہانوں کا سردار ہے جب وہ پیدا ہوئے توان کا نام محمد رکھنا ۔ جب حمل شریف کے نو ماہ پورے ہو گئے تو فخرِ دو عالم 12 ربیع الاول فجر کے وقت دنیا میں تشریف لائے سسکتی بلکتی انسانیت صدیوں سے جس مسیحا کے انتظار میں تھی وہ مسیحا اعظم زمین پر آگیا زمین و آسمان آپ کے نور کی روشنی سے چمک اٹھے اور پوری دنیا کے بت آپ کے احترام میں سجدے میں گر گئے۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
US Troops
Previous Post امریکی افواج کے انخلا پر پاک۔افغان کو درپیش سیکورٹی چیلنجز
Next Post شہید ملت خان لیاقت علی خان SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں شاندار مقابلے جاری
Shaeed e Millat SSB Cup Basketball Tournament

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.