geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مچھلی کھانے کے فوائد جانیے

October 19, 2020 1 1 min read
Fish
Share this:

Fish

مچھلی کو بطور’ روزمرہ غذا‘ استعمال کرنے کی بات آتے ہی زیادہ تر ذہنوں میں بنگلادیشی کھانوں کا تصور جگمگانے لگتا ہےلیکن ایسا ہونا نہیں چاہیے کیوں کہ غذائیت سے بھرپور مچھلی صرف اتنی اہم نہیں کہ اسے بنگلادیشی کھانوں کی زینت ہی رہنے دیا جائے۔

مچھلی ایسے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہےجو ہر عمر کے افراد کے لیے انتہائی ضروری تصور کیے جاتے ہیں۔ ان غذائی اجزاء میں اعلیٰ معیاری پروٹین، آیوڈین، سلینیم اور زنک جیسے اجزاء مشہور ہیں۔

دیگر روز مرہ غذاؤں کے مقابلے مچھلی میں پائے جانے والے زیادہ سے زیادہ وٹامن D اور وٹامن B12 ہڈیوں اور دماغی صحت کے لیے ضروری ہیں تاہم اس غذا کی سب سے اہم خاصیت اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی موجودگی ہے۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ایک کثیرناسیر شدہ چکنائی، جو تمام خلیوں کی جھلیوں میں پائے جاتے ہیں۔ یہ فیٹی ایسڈ خلیوں کو ایک دوسرے سے منسلک رکھنے اور انسانی جسم میں بہت سی بیماریوں کی روک تھام کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

انٹرنیشنل ماہر غذائیت جولیا زمپانو کے مطابق، اومیگا تھری خون کو جمنے یا لوتھڑے بننے سے روکتے ہیں (جو ہارٹ اٹیک اور فالج کی اہم وجہ ہے )۔

ساتھ ہی یہ شریانوں میں جمع ہونے والی چربی ٹرائی گلیسرائڈز کو بھی کم کرتے ہیں۔

دوسری جانب یہ فیٹی ایسڈ جسم سے سوزش اور بلڈ پریشر کو کم کرتے ہوئے اچھے کولیسٹرول میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم کرتی ہے

ہارٹ اٹیک اور اسٹروک دنیا میں موت کی دو سب سے عام وجوہات ہیں۔

طبی ماہرین مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی موجودگی کو دل کی صحت بہتر بنانے کا اہم ذریعہ تسلیم کرتے ہیں۔

امریکامیں 40000 افراد پر کی جانے والی تحقیق کے نتائج کے مطابق ایک ہفتے تک باقاعدگی سے مچھلی کا استعمال دل کی بیماری کا خطرہ 15 فیصد کم کردیتا ہے۔

دماغی صحت میں بہتری

بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ دماغی افعال میں کمی آناشروع ہوجاتی ہے جس کے باعث الزائمر جیسے سنگین مرض جنم لینا شروع ہوتے ہیں۔

بہت سے مشاہداتی نتائج یہ واضح کرتے ہیں کہ مچھلی کا زیادہ استعمال ذہنی بیماریوں کا خطرہ کم سے کم کردیتا ہے ۔

ڈپریشن سے لڑنے میں مددگار

ڈپریشن ایک عام بیماری ہے جو مزاج میں افسردگی، توانائی میں کمی، زندگی اور دیگر سرگرمیوں میں توجہ کی کمی کا سبب بنتی ہے۔

مچھلی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ڈپریشن سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، ساتھ ہی اینٹی ڈپریسٹ ادویات کی تاثیر میں اضافہ کرتا ہے۔

وٹامن ڈی کا اہم ذریعہ

وٹامن ڈی انسانی جسم میں ایک اسٹیرائڈ ہارمون کی طرح کام کرتا ہے۔

وٹامن ڈی کی کمی انسانی جسم کی صحیح کارکردگی کو متاثر کرتی ہے تاہم اس کے باوجود زیادہ تر لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی پائی جاتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق 113 گرام پکی ہوئی سالمن مچھلی ماہرین کی تجویز کردہ وٹامن ڈی کی 100فیصد ضروررت کو پورا کرتی ہے۔

نیند کا معیار بہتر بناتی ہے

نیند کی خرابی جیسے مسائل دنیا بھر میں عام ہوگئے ہیں لیکن مچھلی کا باقاعدہ استعمال آپ کو نیند کے مسائل سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں 3 بار سالمن کا استعمال نیند بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور افعال کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے۔

Share this:
Nawaz Sharif
Previous Post نواز شریف کی طلبی کیلئے قومی اخبارات میں اشتہار شائع
Next Post شمالی قبرص کے انتخابات میں ترک نواز رہنما کامیاب
Ersin Tatar

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.