geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شمالی قبرص کے انتخابات میں ترک نواز رہنما کامیاب

October 19, 2020 2 1 min read
Ersin Tatar
Share this:

Ersin Tatar

قبرص (اصل میڈیا ڈیسک) شمالی قبرص کے صدارتی انتخابات میں ترکی کے ساتھ بہتر رشتوں کے حامی رہنما ایرسن تاتار کو کامیابی ملی ہے جبکہ جنوبی قبرص کے ساتھ اتحاد کے حامی صدر مصطفی اکنچی ہار گئے ہیں۔

شمالی قبرص میں انتخابی حکام نے اتوار 18 اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں وزیر اعظم ایرسن تاتار کو کامیاب قرار دیا ہے۔ تاتار کو دائیں بازو کا سخت گیر رہنما تصور کیا جاتا ہے۔ وہ یونانی زبان بولنے والے جنوبی قبرص کے ساتھ اتحاد کے بجائے ترکی کے ساتھ مضبوط رشتوں کے حامی رہے ہیں۔

انتخابی کمیشن کے سربراہ کے مطابق تمام ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی اور ایرسن تاتار کو 51 اعشاریہ 74 فیصد ووٹ ملنے کی وجہ سے انہیں کامیاب قرار دیا گیا جبکہ ان کے مد مقابل امید وار صدر مصطفی اکنچی 48 اعشاریہ 26 فیصد ہی ووٹ حاصل کرسکے۔

ایرسن تاتار کو انقرہ کی حمایت حاصل ہے اور وہ جنوبی قبرص کے ساتھ اتحاد کے بجائے جزیرہ پر ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے حامی ہیں۔ ترکی جنوبی علاقے کی آزادی اور خود مختاری کا حامی ہے تاہم دیگر ممالک اس موقف کو تسلیم نہیں کرتے۔ 60 سالہ تاتار کی کامیابی پر ترکی کے صدر طیب اردوان نے مبارک باد پیش کی۔

طیب اردوان نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں ترک قبرص کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے لکھا، ”ایرسن تاتار کے صدر منتخب ہونے پر میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ترکی شمالی قبرص کے ترکش قبرص کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گا۔

صدر مصطفی اکنچی نے اپنے حامیوں سے خطاب میں اپنی شکست تسلیم کر لی اور کہا کہ اس کے ساتھ ہی ان کے سیاسی کریئر کا خاتمہ ہوا

صدر مصطفی اکنچی جنوبی قبرص کی ‘جمہوریہ قبرص’ کے ساتھ پھر سے متحدہ ہونے کے حمایت کرتے رہیں جہاں بیشتر افراد یونانی زبان بولتے ہیں۔ یہ خطہ یورپی یونین کا رکن بھی ہے۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے خطاب میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”ہم نے انتخابات میں ایسا مقابلہ کیا جو بہت نارمل نہیں تھا۔ ان نتائج کے ساتھ ہی میرے 45 برس کے سیاسی کریئر کا خاتمہ ہوا۔ میں اپنے لوگوں کی بھلائی کی نیک تمنا کرتا ہوں۔”

گزشتہ ہفتے کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں کوئی بھی امیدوار واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان براہ راست مقابلے میں تقریبا دو لاکھ افراد نے ووٹ ڈال کر فیصلہ کیا۔ صدر اکنچی دوبارہ صدر بننے کی امید کے ساتھ میدان میں اترے تھے جنہیں سوشل ڈیموکریٹک امیدوار طوفان ایرحرمان کی بھی حمایت حاصل تھی۔ ایسا لگتا تھا کہ ان کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں تاہم انہیں شکست ہاتھ لگی۔

سن 2015 میں اکنچی نے 60 فیصد ووٹوں کے ساتھ زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے انتخابات میں ترکی کی مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایسی بھی دھمکیاں مل رہی کہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لیں۔

ترکی نے انتخابات سے محض دو روز قبل اپنے زیر اثر شمالی قبرص کے ساحلی علاقے وروشا کو کھول دیا تھا جس پر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ لیکن کامیاب امیدوار ایرسن تاتار نے اس کی حمایت کی تھی۔ قبرص شمالی اور جنوبی دو حصوں میں تقسیم ہے اور اس علاقے کے تعلق سے ترکی اور جنوبی قبرص کے درمیان برسوں سے تنازع رہا ہے۔ جنوبی علاقے کی حکومت کو عالمی برادری تسلیم کرتی ہے تاہم شمالی ترکش قبرص کی خودمختاری کو ترکی کے علاوہ کسی نے تسلیم نہیں کیا ہے۔ دونوں کے درمیان اتحاد کے لیے عشروں سے بات چیت بھی جاری ہے تاہم اس کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

جنوبی علاقے پر ترک قبرص فوجیوں کا کنٹرول ہے۔ صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے رہنماایرسن تاتار اب اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی امن بات چیت میں خطے کی نمائندگی کریں گے۔ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی، یونان اور قبرص کے درمیان توانائی کے ذخائر اور ان کی دریافت کے حوالے سے کافی اختلافات پائے جاتے ہیں اور اب اس مسئلے پر ترکی کو تاتار کی حمایت حاصل ہوسکتی ہے۔

گزشتہ ہفتے ترکی نے پھر سے اس علاقے میں توانائی کی دریافت کا کام شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں حالات پھر کشیدہ بتائے جارہے ہیں اور یورپی یونین نے ایک بار پھر اس معاملے پر ترکی پر نکتہ چینی کی ہے۔

Share this:
Fish
Previous Post مچھلی کھانے کے فوائد جانیے
Next Post ٹک ٹاک پر پاکستان میں پابندی ختم کر دی گئی
Tik Tok

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.