geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لبنان: سعد حریری وزارت عظمی کے لیے دوبارہ نامزد

October 23, 2020 0 1 min read
Saad Hariri
Share this:

Saad Hariri

لبنان (اصل میڈیا ڈیسک) لبنان کے صدر نے سابق وزیراعظم سعد حریری سے دوبارہ نئی حکومت تشکیل دینے کو کہا ہے۔ تقریبا ایک برس قبل ملک گیر سطح پر مظاہروں کے بعد وہ وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

لبنان کے صدر مائیکل عون نے سابق وزیر اعظم سعد حریری کو ملک میں نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔ نئی حکومت سازی کی کوششیں کافی دنوں سے جاری تھیں اور سعد حریری ارکان پارلیمان کی اکثریت کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اسی لیے صدر نے انہیں دوبارہ نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔ لبنان گزشتہ کئی ماہ سے سیاسی و معاشی بحران کا شکار رہا ہے اور نئی حکومت کو اقتصادی چیلنجز کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

گزشتہ برس سعد حریری کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہیں وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔ حریری کو ملک کے سرکردہ سیاسی طبقے کا ایک نمائندہ سمجھا جاتا ہے اور ان کے خلاف مظاہرے سیاسی اصلاحات کے لیے ہورہے تھے۔ مبصرین کے مطابق ان کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے سے ایسے افراد کو دھچکا لگے کا جو ملک میں سیاسی اصلاحات کے لیے مسلسل آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

گزشتہ برس وہ اس وقت مستعفی ہوگئے تھے جب ملک معاشی بحران سے دو چار تھا، کرپشن اور ہر جانب پھیلی ہوئی بد نظمی سے افراتفری کا ماحول تھا۔ اس وقت سے اب تک حالات میں کوئی خاص بہتری بھی نہیں آئی ہے۔

سعد حریری کو اپنی جماعت کے علاوہ شیعہ سیاسی جماعت العمل، ایک بڑے دیگر سنی گروپ اور آزاد امیدواروں کے ساتھ ساتھ مسیحی سیاسی جماعت کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

لبنان کی سیاست مذاہب اور برادریوں کے درمیان منقسم ہے جس کی وجہ سے ملک کا سیاسی منظر قدرے پیچیدہ ہے۔ ملک میں تقریبا ً18 مذہبی گروپ ہیں اور آئین کے مطابق حکومت میں تمام اہم مذہبی طبقات کی نمائندگی ضروری ہے۔

لبنان کے سیاسی نظام کے تحت وزیر اعظم کے عہدے پر صرف کوئی سنی مسلمان جبکہ صدر کے عہدے پر کوئی مسیحی شہری اور پارلیمانی اسپیکر کے عہدے پر کوئی شیعہ سیاستدان ہی فائز ہوسکتا ہے۔ دیگر سیاسی عہدے بھی اسی بنیاد پر مختلف سیاسی جماعتوں میں تقسیم ہوتے ہیں۔

اس مناسبت سے سعد حریری کا یہ سیاسی سفر آسان نہیں ہوگا۔ پہلے تو انہیں اپنی کابینہ میں سب کو مناسب وزارتیں تقسیم کرنے کے لیے کافی کوشش کرنی پڑے گی اور پھر ملک کو جن معاشی اور سماجی مسائل کا سامنا ہے ان سے نمٹنا ہوگا۔ فی الوقت ان کے لیے دونوں ہی راستے مشکل ہیں۔

لبنان کی سابقہ حکومت چار اگست کو بیروت کی بندرگاہ میں انتہائی شدید دھماکوں کے بعد اقتدار سے علیحدہ ہوگئی تھی۔ ان دھماکوں میں تقریباً 200 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے اور بیروت شہر کا آدھا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا تھا۔

اس کے بعد کے بعد جرمنی میں لبنان کے سابق سفیر مصطفی ادیب کو وزارت عظمی کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔ تاہم حکومت سازی میں ناکام ہونے کے بعد انہوں نے استعفی دیدیا تھا۔ ان کے استعفے کے بعد سے ہی نئی حکومت کے قیام کی کوششیں جاری تھیں۔

لبنان کو اس وقت اس کی تاریخ کے سب سے سنگین اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔ فرانس اور دیگر عالمی طاقتوں نے ملک میں حقیقی اصلاحات سے پہلے کوئی بھی مالی امداد فراہم کرنے سے انکار کر رکھا ہے۔ موجودہ بحران کی ذمے داری لبنانی حکمران طبقے کی کئی دہائیوں سے جاری منظم بدعنوانی اور ناقص انتظامی عمل پر عائد کی جاتی ہے۔

Share this:
Inflation
Previous Post مہنگائی میں ہوشربا اضافہ اور غریب عوام
Next Post جرمن پارلیمان پر حملہ، روسی افسران کے خلاف پابندیاں عائد
German Parliament

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.