geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن پارلیمان پر حملہ، روسی افسران کے خلاف پابندیاں عائد

October 23, 2020 0 1 min read
German Parliament
Share this:

German Parliament

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین نے 2015 میں جرمن پارلیمان پر ایک سائبر حملے کے واقعے کے خلاف روس کی ملٹری انٹلی جنس ایجنسی کے سربراہ سمیت دو روسی افسران پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

یورپی یونین نے جرمن پارلیمان پر سائبر حملہ کرکے ڈیٹا چرانے کے واقعے میں روس کی ملٹری انٹلیجنس کے سربراہ ایگور کوستیو کوف اور ایک دیگر افسرپر جمعرات کے روز پابندیاں عائد کردیں۔

یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں افسران 2015 میں جرمن پارلیمان بنڈس ٹاگ پر کمپیوٹر ہیکنگ حملے کے لیے ذمہ دار پائے گئے تھے۔

روس نے ان الزامات کی ‘من گھڑت کہانی‘ کہتے ہوئے تردید کی ہے اور کہا کہ یورپی یونین کے پاس اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔

یورپی یونین نے کوستیو کوف اور ملٹری انٹلیجنس کے افسر دمیتری باڈن پر سفری پابندیاں عائد کردیں اور ان کے اثاثے منجمد کردیے ہیں۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ باڈن اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے جرمن پارلیمان پر سائبر حملے میں حصہ لیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ”اس سائبر حملے میں پارلیمان کے انفارمیشن سسٹم کو نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے اس کی کارکردگی کئی دنوں تک متاثر رہی۔ حملہ کرکے بڑی مقدار میں ڈیٹا چرالیا گیا اور متعدد ممبران پارلیمان بشمول چانسلر انگیلا میرکل کے ای میل متاثر ہوئے۔”

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جرمن قانون سازوں کے دفاتر کے متعدد کمپیوٹروں کو اسپائی ویئر سے متاثر کیا گیا۔ ان میں چانسلر میرکل کے دفتر کے کمپیوٹر بھی شامل تھے۔ اس سائبر حملے کی وجہ سے جرمن پارلیمان کے پورے انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم کو ازسر نو مرتب کرنا پڑا۔

جرمن حکام کو پہلے ہی یہ پتہ چل گیا تھا کہ باڈن جرمن پارلیمان پر سائبر حملے میں ملوث ہیں۔ جرمنی کے فیڈرل پبلک پروسیکیوٹر جنرل نے اس سال مئی میں ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔ باڈن، امریکا کی تفتیشی ایجنسی ایف بی آئی کو بھی 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے کی مبینہ کوششوں کے سلسلے میں مطلوب ہیں۔

یورپی یونین نے روس کی ملٹری انٹلی جنس ایجنسی جی آر یو کے سربراہ کوستیو کوف کے خلاف پابندیوں کی طرح ہی پچھلے ہفتے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ان قریبی حکام کے خلاف سفری پابندیاں عائد کردی تھیں اور ان کے اثاثے منجمد کردیے تھے جو کریملن کے ناقدا لیکسی ناوالنی کو زہر دینے میں مبینہ طورپر ملوث تھے۔ روس نے ان اقدامات کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

Share this:
Saad Hariri
Previous Post لبنان: سعد حریری وزارت عظمی کے لیے دوبارہ نامزد
Next Post امریکی صدارتی انتخابات:آخری مباحثے میں ٹرمپ اور بیڈن کے مابین زوردار تکرار
Donald Trump and Joe Biden

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.