geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

October 25, 2020 0 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

فلوریڈا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا۔ خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے اپنا ووٹ ریاست فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں قائم پولنگ اسٹیشن میں ڈالا اور اس موقع پر انہوں نے ماسک بھی پہن رکھا تھا۔

امریکا میں صدارتی انتخاب 3 نومبر کو ہونا ہے تاہم امریکی صدر نے قبل از وقت ہی ووٹ کاسٹ کیا ہے، امریکا میں یہ سہولت عام شہریوں کو بھی حاصل ہے کورونا وبا کی وجہ سے قبل از وقت ووٹنگ کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

امریکی صدر نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد مسکراتے ہوئے بتایا کہ میں نے ’ٹرمپ نام کے شخص کو ووٹ دیا ہے‘۔

خیال رہے کہ رواں سال اب تک ساڑھے 5 کروڑ افراد کورونا کے باعث قبل از وقت ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔

امریکی صدر نے پولنگ اسٹیشن میں جاکر بیلٹ باکس میں ووٹ ڈالنے کو ڈاک کےذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ انتہائی محفوظ طریقہ ہے، ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے سے بھی زیادہ محفوظ، سب کچھ پرفیکٹ تھا، انتہائی سختی تھی اور قواعد کا خیال رکھا گیا تھا لیکن جب آپ ڈاک کے ذریعے بیلٹ بھیجتے ہیں تو وہ اتنا محفوظ نہیں ہوسکتا‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بذریعہ میل بیلٹنگ کو فراڈ قرار دے چکے ہیں۔

بعد ازاں امریکی صدر نے اپنی ٹوئٹ میں بھی بتایا کہ وہ ووٹ ڈال چکے ہیں اور یہ اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو امریکا میں 59 واں صدارتی انتخاب ہے جس میں امریکی صدر ٹرمپ دوسری مرتبہ صدارت کے امیدوار ہیں جب کہ ان کے حریف ڈیموکریٹس کے جوبائیڈن ہیں۔

انتخابی سروے میں جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ اس برتری کو ختم کرنے کی سر توڑ کوشش کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں ہفتے کو شمالی کیرولینا، اوہائیو اور وسکونسن میں ٹرمپ کی انتخابی ریلیاں شیڈول ہیں۔

Share this:
Mike Pompeo
Previous Post سوڈان کے لیے امریکا کا 81 ملین ڈالر امدادی پیکج کا اعلان
Next Post لاپتہ صحافی واپس لوٹ آئے
Ali Imaran

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.