geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لاپتہ صحافی واپس لوٹ آئے

October 25, 2020 0 1 min read
Ali Imaran
Share this:

Ali Imaran

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے ایک نجی ٹیلی وژن سے وابستہ رپورٹر علی عمران لاپتہ ہونے کے قریب 22 گھنٹوں بعد واپس لوٹ آئے ہیں۔ان کے اچانک لاپتہ ہونے کا معاملہ سوشل میڈیا پر شدت سے اٹھایا جا رہا تھا۔

علی عمران کراچی میں جمعہ 23 اکتوبر کو لاپتہ ہو گئے تھے۔ تاہم وہ آج ہفتے کی شام کراچی شہر میں ہی واقع اپنی والدہ کے گھر واپس لوٹ آئے ہیں، جہاں سے انہوں نے بذریعہ ٹیلی فون اپنی اہلیہ سے رابطہ کر کے اپنی واپسی کی اطلاع دی۔ اس بات کی تصدیق ان کے خاندان کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔

علی عمران سید جمعے کے روز شام سات بجے کے قریب اپنے گھر سے روانہ ہوئے تھے جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئے۔ ان کی گمشدگی کے چند گھنٹوں بعد ریکارڈ کیا گیا ان کی اہلیہ کا ایک ویڈیو پیغام بھی سوشل میڈیا پر کافی زیادہ شیئر کیا گیا۔ ان کے بقول علی عمران گھر سے آدھے گھنٹے میں واپس آنے کا کہہ کر نکلے تھے جس کے بعد سے ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ علی عمران کی گاڑی اور موبائل بھی گھر پر ہی موجود تھے۔

ان کے لاپتہ ہونے پر نہ صرف ان کے خاندان بلکہ جیو نیوز کی انتظامیہ کی طرف سے بھی پولیس میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرا دی گئی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق علی عمران نے اپنی اہلیہ کو بتایا ہے کہ انہیں جسمانی طور پر کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

جیو ٹیلی وژن کراچی کے بیور چیف فہیم صدیقی نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ علی عمران 22 گھنٹوں تک لاپتہ رہنے کے بعد واپس اپنی والدہ کے گھر پہنچ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی علی عمران سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے تاہم ذہنی طور پر ان کی کیفیت ایسی نہیں ہے کہ ان سے گمشدگی کے بارے میں بات ہو سکے اسی لیے یہی بہتر سمجھا گیا ہے کہ فی الحال انہیں وقت دیا جائے۔

علی عمران سید کی گشمدگی کی وجوہات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فہیم صدیقی کا کہنا تھا کہ علی عمران سید کامن رپورٹر ہیں اور وہ مختلف معاملات پر رپورٹنگ کرتے ہیں تاہم جو آخری اہم اسٹوری انہوں نے جیو ٹیلی وژن کے لیے کی وہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری سے متعلق ویڈیو تھی جو انہوں نے اپنے ذرائع سے حاصل کی اور جسے جیو ٹیلی وژن پر نشر کیا گیا۔

جیو ٹیلی وژن کراچی کے بیورو چیف فہیم صدیقی کے بقول ان کا ادارہ اور کارکن تفتیش کے سلسلے میں متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔

علی عمران کی گمشدگی کے بعد ‘برنگ بیک علی عمران‘ اور ‘علی عمران سید‘ پاکستان میں آج ہفتے کے روز ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہے۔ ملک کے نامور صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے علاوہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ پاکستان نے بھی ان کے حق میں آواز اٹھائی اور حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ علی عمران کی بخیریت واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے بھی قبل ازیں علی عمران کی گمشدگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا، ”کیپٹن صفدر کی جس انداز میں گرفتاری کی ہے اس سے آپ نے بہت زیادہ بدنامی کما لی ہے۔ اس طرح لوگوں کو اغوا کرکے حق اور سچ کی آواز دبا کر آپ مزید بدنامی نہ کمائیں‘‘

انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر تصویر بھی علی عمران کی ہی لگا دی۔ انہوں نے تاہم اس صحافی کی واپسی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ 22 گھنٹوں بعد گھر تو لوٹ آئے ہیں مگر پاکستان کے لوگوں کو لازمی طور پر یہ معلوم ہونا چاہیے کہ انہیں کس نے اغواء کیا اور کیوں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ خیال ہی تکلیف دہ ہے کہ ان کے خاندان اور خاص طور پر ان کے چھوٹے بچوں کو کس درد سے گزرنا پڑ۔ اس سلسلے کو اب ختم ہو جانا چاہیے یا پھر کوئی بھی اس کا اگلا نشانہ بن سکتا ہے۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا
Next Post سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا، بیشتر ممالک خوش مگر فلسطین اور ایران نالاں
Bildkombo Benjamin Netanyahu, Abdel Fattah al-Burhan, Donald Trump

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.