geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی فوج کشی

October 27, 2020October 27, 2020 3 1 min read
Kashmir Black Day
Share this:

Kashmir Black Day

تحریر : روہیل اکبر

گذشتہ روز 27 اکتوبر کو پوری دنیا میں کشمیر پر بھارت کے فوجی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی فوج کشی, غیر قانونی قبضہ اور تسلط قائم ہے کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے لاکھوں کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں خواتین کو بیوہ کر دیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں خواتین کو برسوں سے اپنے خاوندوں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے کشمیری 73 برسوں سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں اور اقوام متحدہ کو باور کروا رہے ہیں کہ ہندوستانی فورسز نے مقبوضہ کشمیر پر جبراً قبضہ کیا ہوا ہے جس کا کوئی اخلاقی، قانونی جواز نہیں ہے۔

ہندوستانی فوج کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کی صدا ئیں بلند کر رہا ہے مودی سرکار آئے روز آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے نئے نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ کبھی مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش ہو رہی ہے کشمیریوں کو نام نہاد مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کی شہریت دی جارہی ہے بھارت کے یہ اقدامات خطے میں سیکورٹی سے متعلق شدید خدشات کو جنم دے رہے ہیں کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے سے بھارتی مذموم سازش کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے پاکستان کی کوششوں کے باعث آج دْنیا میں بھارتی نام نہاد سیکولیرازم اور جمہوریت بے نقاب ہو چکی ہے، بھارت مذہبی آزادی کے حوالے سے خطرناک ملک بن چکا ہے اورکشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے عزم و استقامت سے کھڑے ہیں بھارت نے پچھلے سال 5 اگست کو بھی انتہائی قابل مذمت اقدامات اٹھاتے ہوئے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دھجیاں اڑائیں بھارت اسرائیل طرز پر مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں ایمنسٹی انٹر نیشنل سمیت دیگر غیر جانبدار انسانی حقوق کی تنظیمیوں پر پابندی لگائی جارہی ہے بھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقت رکھنے والے ممالک ہیں۔

بھارت کی انتہا پسند پالیسیز پوری دْنیا کے امن کے لیے خطرناک ہیں کیونکہ کشمیر نہ پہلے اُس کا تھا اور نہ آئندہ ہو گا اگر ہندوستان نے ضد نہ چھوڑی تو دنیا کے نقشے پر ہندوستان کے بطن سے کئی ملک جنم لیں گے۔ پورے ہندوستان میں اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ وادی کشمیر میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی گونج سے ہندوستان کے ایوان لرز رہے ہیں 27 اکتوبر 1947 کو ہندوستان نے کشمیر میں فوجیں اتاریں اور مہاراجہ سے جعلی معاہدہ کو جواز پیش کیا۔ انگریزی محقق نے بھی تحقیقات کیں کہ مہاراجہ کے ساتھ الحاق کی قرارداد جعلی ہے۔ ہندوستانی رہنما جواہر لعل نہرو نے اقوام متحدہ سے وعدہ کیا تھا کہ کشمیر میں رائے شماری کروائی جائے گی۔ 73 سال گزرنے کے باوجود ہندوستان اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کر رہا کشمیر میں ظلم و جبر کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں عالمی برادری کی منظور کردہ قراردادوں کو بھی ہندوستان مسترد کر رہا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم کی رپورٹس پیش کر چکی ہیں مگر ہندوستان اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے عالمی برادری کشمیر کو ہندوستانی فوجی قبضے سے چھڑانے کے لیے مداخلت کرے،مشرقی تیمور، جنوبی سوڈان میں مداخلت کی جاسکتی ہے تو کشمیر میں مداخلت کیوں نہیں کی جاتی،5لاکھ کشمیری شہداء کا خون عالمی برادری کے سر ہے کشمیریوں پر بھارت نے تمام سامراجی ہتھکنڈے استعمال کر لیے ہیں لیکن کشمیری پوری جرات اور بہادر ی کے ساتھ آزادی کے مشن پر ڈٹے ہوئے ہیں،تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی سرد نہیں ہوا نریندرمودی نے کشمیریوں کو 14ماہ سے یرغمال بنا رکھا ہے مگر کشمیریوں کے پائے استقامت میں لغزش نہیں آئی بچے بوڑھے جوان مرد و خواتین اپنی آزادی کے لیے پر عزم ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے اب تحریک آزادی کشمیر کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ اور اسلام آباد فیصلہ کن کردار ادا کرے حکومت پاکستان ٹھوس حکمت عملی اپنائے عالمی سطح پر اپنے سارے سفارتی مشنز کو برؤے کارلائے تاکہ آزادی کی منزل حاصل ہو سکے۔

جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے کشمیر 4ایٹمی طاقتوں کے درمیان سلگتا ہوا مسئلہ ہے اگر دنیا نے اس پر توجہ نہ دی تو یہ آتش فشاں بن جائے گا جس سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑھ جائے گاکیونکہ نریندرمودی اس وقت کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا دے رہے ہیں تمام اسلامی ممالک ہندوستان کا سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں اور بلخصوص عالمی برادری کو چاہئے کہ ہندوستان پر دباؤ ڈالے تاکہ کشمیریوں کو اُن کا بنیادی حق خودارادیت دے ہندوستان مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے اسے پتہ ہے کہ جب مذاکرات ہونگے تو اُس کے کالے کرتوت دنیا کے سامنے بے نقاب ہونگے عالمی برادری کشمیریوں کے پیدائشی حق حق ارادیت کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور اس وقت حکومت پاکستا ن کی کوششوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پر عالمی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،آج بھارت مذہبی آزادی کے حوالے سے بھی ایک خطرناک ملک بن چکا ہے۔

بھارت کے تمام ریاستی ادارے ہندوتوا کے نظریے کو پروان چڑھانے کے لیے مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت کے ایجنٹس کا کردار ادا کررہے ہیں،عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیرکے ان تمام تر حالات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بھارت کے خلاف عالمی پابندیوں کا اطلاق کرنا چاہیے اور اس کے ہندو انتہا پسند ایجنڈے کی تکمیل کو روکنا چاہیے اگر آج بھارت کو ان انتہا پسند کاروائیوں سے نہ روکا گیا تو اس کے خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک نتائج برآمدہوں گے اور اسی سلسلہ میں کشمیری رہنمافاروق آزاد نے بھی ایوان وزیراعلی کے باہر ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی ایک نئی لہر شروع ہے ایک طرف کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے،کشمیریوں کی املاک کو جلایا جارہا ہے اور دوسری جانب لاکھوں بھارتیوں کو مقبوضہ کشمیر کی شہریت دی جارہی ہے۔

ان حالات میں وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے سفیر اور وکیل کے طور کشمیریوں کے حقوق کی آواز پوری دُنیا میں بلند کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کے خطاب اُن کی مسئلہ کشمیر سے متعلق پالیسی اور وژن کے آئینہ دار ہیں۔ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پر عالمی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور میں یہاں ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کرتاہوں کہ حکومت پاکستان اور عوام کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک اُن کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہیں گی۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
FATF
Previous Post جنوبی ایشیاء کا اسرائیل
Next Post امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
Iran - USA

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.