geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

October 27, 2020 3 1 min read
Iran - USA
Share this:

Iran - USA

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے بعد تہران، شام اور وینزویلا کو بھی تیل فروخت نہیں کرسکے گا۔ اسے آئندہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لیے صدر ٹرمپ کا ایک اور حربہ سمجھا جا رہا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے اس نئے فیصلے سے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہو جانے کی صورت میں بھی جو بائیڈن کے لیے ایران کو تیل کی فروخت کی اجازت دینے کی کوشش فی الحال محدود ہوگئی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے 2018ء سے ہی اسلامی جمہوریہ ایران پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جن کا مقصد تیل کی برآمدات کو روکنا اور امریکا کے حلیف ممالک سعودی عرب اور اسرائیل کے اس علاقائی حریف کے مالی وسائل کے ذرائع کو مکمل طور پر بند کردینا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے پیر 26 اکتوبر کو اس نئے فیصلے کے تحت ایران کی سرکاری نیشنل ایرانین آئل کمپنی، ایران کی وزارت پٹرولیم اور نیشنل ایرانین ٹینکر کمپنی کا نام انسداد دہشت گردی اتھارٹی کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جس کے بعد نئی امریکی انتظامیہ کے لیے بھی ممکنہ طور پر اس فیصلے کو واپس لینے میں روکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے تینوں ایرانی شعبوں کو اس کے پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے ساتھ جوڑ کر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکا، القدس فورس کو پہلے ہی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔ القدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اس سال جنوری میں بغداد ہوائی اڈے کے قریب ایک امریکی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ نئی پابندیاں ایرانی تیل کے چند بچے کھچے خریداروں کے لیے انتباہی پیغام ہونا چاہیے۔

پومپیو نے اپنے بیان میں مزید کہا، ”یہ پابندیاں ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لیے ایک اہم قدم ہیں تاکہ ہمسایوں کو دھمکانے اور مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی اس کی صلاحیت کو محدود کیا جا سکے۔”

ایران کے وزیر تیل بیژن نامدار زنگنہ نے پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا، ”واشنگٹن کی جانب سے خام تیل کی ایرانی برآمدات کو صفر پر لانے میں ناکام ہوجانے کے بعد یہ امریکا کی طرف سے ایک اور کوشش کی گئی ہے۔”

زنگنہ نے، جنہیں امریکا نے ذاتی طور پر بھی نشانہ بنایا ہے، ٹوئٹر پر لکھا، ”میرے ایران سے باہر کوئی اثاثے نہیں جو پابندیوں کی زد میں آئیں۔ میں ایران کے لیے اپنی جان، مال اور عزت قربان کر دوں گا۔”

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکا کو پابندیاں لگانے کا عادی قرار دیا ہے اورمشورہ دیا کہ اسے یہ عادت چھوڑ دینی چاہیے۔

خیال رہے کہ اگر تین نومبر کے صدارتی انتخاب میں صدر ٹرمپ کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے تو یہ ان کا یرانی رہنماؤں پر یہ آخری وار ہو گا۔

اس ماہ کے اوائل میں بھی ٹرمپ انتظامیہ نے ایرانی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اس کے قومی بینکوں پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔ جس کی وجہ سے بیرونی دنیا کے ساتھ اس کی بیشتر لین دین مشکل ہوگیا ہے۔

دریں اثنا ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقو ام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے امریکا پر الزام لگایا کہ وہ ایران کے خلاف اب تک آٹھ فوجی حملے کرچکا ہے جس کی وجہ سے 37 ملین افراد بے گھر ہوگئے اوراس ”غیرمعمولی انتہاپسندی” کی وجہ سے لاکھوں بے گناہ مارے گئے۔

محمد جواد ظریف نے اقو ام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس عالمی ادارے کو امریکا کی جانب سے شروع کی جانے والی یک طرفہ جنگ کے خلاف متحد ہونے کے لیے اپنے عہد کا اعادہ کرناچاہیے۔

Share this:
Kashmir Black Day
Previous Post مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی فوج کشی
Next Post امریکا: سینیٹ سے ایمی کونی بیرٹ کی بطور سپریم کورٹ جج نامزدگی پر مہر ثبت
Amy Coney Barrett

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.