geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا میں جو بھی جیتے، ایران کی امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہو گی: خامنہ ای

November 4, 2020 0 1 min read
Ali Khamenei
Share this:

Ali Khamenei

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج خواہ جو بھی سامنے آئیں لیکن واشنگٹن کے تئیں تہران کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے منگل کے روز کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بھی امریکا کے متعلق ایرانی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا، ”امریکا کے حوالے سے ہماری پالیسی بالکل طے ہے اور افراد کے آنے یا جانے سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون آتا ہے اور کون جاتا ہے۔”

خامنہ ای تہران میں امریکی سفارت خانے پر 1979 میں طلبہ کے ذریعہ قبضہ کی سالگرہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں ایرانی رہنما نے کہا کہ ایران کبھی بھی امریکا کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔

تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضے کی تعریف کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ”جاسوسی کے اس اڈے پر طلبہ کا یہ حملہ نہایت مناسب اور دانش مندانہ فیصلہ تھا۔”

خیال رہے کہ ایرانی طلبہ نے امریکی سفارت خانہ پر قبضہ کر کے اس کے 52 ملازمین کو یرغمال بنا لیا تھا اور 444 دنوں کے بعد یہ سفارتی تعطل ختم ہو سکا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے ہی امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی تقریرمیں مزید کہا،”امریکا نے افغانستان،عراق، شام، یمن، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک میں مداخلت کر کے ہزاروں مسلمانوں کو قتل کیا، امریکا انسانوں اور انسانیت کا دشمن ہے۔”

امریکی سفارت خانے پر ایرانی طلبہ کے قبضے کی یاد میں ہرسال بڑے پیمانے پر جلوس کا انعقاد ہوتا ہے تاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اس مرتبہ جلوس اور دیگر پروگرام منسوخ کردیے گئے۔ خیال رہے کہ مشرق وسطی میں ایران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ وہاں اب تک تقریباً 36000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن نے انتخابی جلسوں کے دوران وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ صدر کے عہدے پر فائز ہوتے ہیں تو ایران کے ساتھ سن2015 کے نیوکلیائی معاہدے میں شامل ہو جائیں گے۔

ایران کی جوہری سرگرمیوں کو محدود رکھنے کے لیے دنیا کی چھ بڑی طاقتوں اور ایران کے درمیان یہ معاہدہ ہوا تھا۔ لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018ء میں اس معاہدے سے امریکا کو الگ کرلیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ایران کی طرف سے اپنی جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنے کے بدلے میں اس کے خلاف عائد بین الاقوامی مالیاتی پابندیاں میں کچھ نرمی کی گئی تھی۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی میڈیا نیٹ ورک سی بی ایس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ امریکا معاہدے میں دوبارہ شامل ہو جائے لیکن ‘دوبارہ شامل ہونے کا مطلب دوبارہ مذاکرات نہیں ہیں کیوں کہ اگر ہم ایسا (دوبارہ بات چیت) چاہتے تو ہم نے چار سال قبل ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایسا کرلیا ہوتا۔‘

جواد ظریف کا کہنا تھا، ”بائیڈن کے بیانات زیادہ حوصلہ افزا ہیں لیکن ہم ابھی انتظار کریں گے اور دیکھیں گے۔”

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایک وسیع تر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں جس میں ایران کے میزائل پروگرام اورعلاقائی سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہو تاہم ایران نے اس وقت تک اس طرح کی کسی بھی بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا ہے جب تک کہ واشنگٹن سابقہ معاہدے پر واپس نہیں لوٹ آتا ہے۔

Share this:
Sir Syed Ahmad Khan
Previous Post سر سید احمد خان
Next Post امریکا پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدہ ہو گیا
Protest

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.